پارہ 25-21 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل


پارہ ۔21 اتل مآ اوحی کے اہم نکات



 نماز
زبردست تاثیر رکھتی ھے ، برائی اور بے حیائی سے روکتی ھے ۔ اللہ تعالٰی کے ساتھ بڑھنے کی وجہ سے دیگر برائیاں چھوڑنا آسان ھوجاتی ہیں ۔

 اللہ کاذکر
بڑی نیکی ھے ، زبان کے ساتھ دل میں بھی اللہ کی یاد ھو ۔ 

 نہ لکھنا نہ پڑھنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امی تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قرآن جیسی کتاب پیش کرنا معجزہ ھے جو یقینا اللہ تعالٰی کی طرف سے تھا ۔

 ڈھانپ لینے والا عذاب
اوپر نیچے سے عذاب ڈھانپ لے گا ، رسوائی ، اذیت اور تکلیف کی انتہا ھوگی ۔ 

 صبر و توکل
ناگوار بات پر صبر اور رزق کے بارے میں توکل جنت میں لے جانے والے کام ہیں ۔

 آخرت کا گھر
ہمیشہ رہنے والا ھے جہاں بیماری ، موت ، بڑھاپا اور تنگی نہ ھوگی ۔
وان الدار الآخرةھی لھی الحیوان 

جہاد
اللہ تعالٰی کی اطاعت کرنا ، دین سیکھنا سکھانا ، قتال کرنا جہاد ھے ۔ ایسا کرنے والوں کو راہ راست ملتی ھے ۔ 

 اللہ تعالٰی کی مدد
ایک شکست پر مایوس نہیں ھو ۔ جلد اللہ تعالٰی کی طرف سے خوشخبری ملے گی ۔

مومن و کافر
مومن جنت میں خوش و خرم رہیں گے ۔ جب کہ کافر عذاب میں حاضر کئے جائیں گے ۔ 

تسبیح و تحمید
صبح و شام اللہ تعالٰی تسبیح و تعریف بیان کرو ۔

 نکاح کا مقصد
باہم ایک دوسرے سے سکون حاصل کرنا محبت و رحمت کا ذریعہ ۔ 

 زبانیں اور رنگ
اللہ کی نشانی ھے کہ مختلف رنگ و نسل کے انسان مختلف زبانوں میں اپنا مدعا بیان کرتے ہیں ۔ 

 دین قیم
یکسو ھو کر فطرت پر مبنی دین کی طرف رخ کرلو ، یہی دین قیم ھے ۔ دین میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے پیچھے نہ چلو کہ اللہ تعالٰی کی تخلیق میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ۔ انسان بالآخر فطرت کی طرف لوٹتا ھے۔ 

 خرچ کرنا
اللہ کے دیدار کے لئے رشتہ دار ، مسکین اور مسافر پر خرچ کرو۔

 سود اور زکوۃ
سود کے ذریعہ ہونے والا اضافہ اللہ کے نزدیک کوئی اضافہ نہیں ، اصل اضافہ تو زکوة دینے سے ہوتا ھے۔

 بحروبر کا فساد
انسان کے اوپر اپنے اعمال کا نتیجہ ھے ، اللہ کی پکڑ ھے تاکہ کچھ لوگ پلٹ آئیں۔

 مومنوں کی مدد
اللہ مجرموں کو تباہ کر کے مومنوں کی مدد کرتا ھے۔
 وکان حقا علینا نصر المومنین ۔

 ابر رحمت
انسان گرمی کی وجہ سے مایوس ہونے لگتا ھے ، اللہ ابر رحمت برسا کر ٹھنڈک پہنچاتا ھے۔

 تخلیق کا کرشمہ
اللہ ہی ھے جو انسان کو کمزوری کے بعد قوت دیتا ھے ، پھر قوت کے بعد کمزور اور بوڑھا کر دیتا ھے۔

 ہر طرح کی مثال
لوگوں کو سمجھانے کے لیے ہر طرح کی مثالیں قرآن میں بیان کی ہیں مگر نہ ماننے والے نہیں مانتے۔

 صبر
اللہ کا وعدہ صبر کے ساتھ پورا ہوگا ۔ فتنوں میں صبر کا اجر پچاس گناہ زیادہ ھے ۔

 لھوالحدیث
گانا بجانا ، قصے کہانیاں ، دو آوازوں کو ملعون کہا گیا ، خوشی کے وقت مزامیر اور مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا ۔

 حکمت
خیر کثیر ھے جس کی وجہ سے انسان صحیح فیصلے کر سکتا ھے ۔ حکمت کی پہچان شکر کرنا ھے ۔

 لقمان کی بیٹے کو نصیحت
شرک نہیں کرنا ، والدین سے حسن سلوک ، رائی برابر عمل بھی سامنے لایا جائے گا ، نماز قائم کرنا ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، مصیبت پر صبر ، تواضع اختیار کرنا، چال اور آواز میں اعتدال ۔

 آخرت کا دن
جب کوئی کسی کے کام نہ آئے گا ، دنیا کے دھوکے سے بچ کر آخرت کی تیاری کریں ۔

 عالم الغیب
قیامت کا علم ، بارش کا وقت , رحم مادر کی حقیقت ، کل کیا ہونا ھے ، موت کہاں آنی ھے؟ اللہ ہی جانتا ھے ۔

 معاملات کی تدبیر
اللہ ہی کر رہا ھے ، وہی جانتا ھےکب کونسا فیصلہ نافذ کرنا ھے ۔

 آنکھوں کی ٹھنڈک
نیک اعمال کرنے والوں کی آنکھیں ایسی جنت سے ٹھنڈی کی جائیں گی جو نہ کسی آنکھ نے دیکھی نہ کسی کان نے سنی ۔

 دو دل
ایک جسم میں دو دل نہیں اس طرح بیوی ماں نہیں ، نہ لے پالک حقیقی بیٹا ھے ۔

 ازواج رسول سے خطاب
دنیا چاہیئے یا آخرت ، دنیا چاہیئے تو اللہ کے رسول سے جدائی ، آخرت چاہئیے تو دگنا اجر ھے ۔



 پارہ ۔22 ومن یقنت کے اہم نکات 


قرآن والے ہی اللّہ والے اور اسکے خاص بندے ہیں

ازواج مطھرات کو خطاب
آپ عام خواتین کی طرع نہیں بلکہ راہنما خواتین ہیں ضرورت کی بات معروف انداز میں کریں گھروں میں رہو تبرج یعنی اظہار زینت کے ساتھ نکلو نماز قاٸم کرو زکوة دو اللّہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ پاکیزگی حاصل ھو

پڑھنا پڑ ھانا
بہترین کام جسکا حکم ازواج نبی ﷺ کو حکم دیاگیا کہ وہ کتاب اللّہ اور حکمت کی باتیں دوسروں کو سکھاتی رہیں 

صالح معاشرے کے افراد
مسلمان مومن فرمنبردار سچے صابر خاشع صدقہ دینے والے روزہ رکھنے والے شرمگاھوں کی حفاظت کرنے والے کثرت سے اللّہ کا ذکر کرنے والے

ذکر کی کثرت
بخشش اور اجر کا ذریعہ 

زید ؓ اور زینب ؓ
ذہنی ھم آہنگی نہ ھونے کی وجہ سے دونوں کا نباہ نہ ھو سکا تو نکاح ختم ھو گیا

لے پالک
حقیقی بیٹے کی طرح نہیں ھوتااسلیے اللّہ نے نبی کا نکاح زینب ؓ سے کر دیا غلط معاشرتی رسموں کو لوگوں کے ڈر سے پکڑے رکھنے کی بجاۓ اللّہ کے ڈر سے چھوڑ دینا چاہیے

خاتم النبین
آپ ﷺ کے بعد کوٸی نبی نہیں البتہ جھوٹے کذاب ھوں گے اسلیے سچے نبی کا اقرار اور جھوٹے نبی کا انکار ضروری ھے

نبی ﷺ کی حیثیت
شاھد مبشر نذیر داعی الی اللّہ سراج منیر

تعددازواج
نبیﷺ کے نکاح اللّہ کے حکم سے کسی نہ کسی حکمت کے تحت اسلیے کسی کو اعتراض کا حق نہیں

دعوت کےآداب
بلانے پرجانا دعوت ختم ھوتے ھی رخصت ھو جانا غیر ضروری بیٹھے نہ رہنا

منہ کے پردے کا حکم
خواتین سے پردے کے پیچھے سے بات کرنا شوہر کی عدم موجودگی میں نبی ﷺ نےخواتین کے پاس جانے سے منع کیا البتہ محرم رشتے اس سے مستثنی ہیں 

درودو سلام
اہل ایمان نبیﷺ پر درودواسلام بھیج کر اللّہ کی رحمت وسلامتی حاصل کریں

پردہ
تمام خواتین کو حکم دیا جا رہا ھے کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے اوپر لٹکا لیا کریں تاکہ وہ مسلمان کے طور پر پہنچاٸی جاٸیں اور اذیت دینے والوں سے بچ سکیں پردہ عورت کے لیے حفاظت کا ذریعہ ھے

قول سدید
سیدھی اور درست بات کرو تاکہ تمھارے اعمال کی اصلاح ھو اورگناہ بخش دیے جاھیں

بار امانت
دین امانت ھے جس میں منافق ومشرک کوکوتاہی پر عذاب ملے گا اور اداٸیگی پر مومن کی بخشش ھو گی

شکر گزاری
داود علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام اللّہ کا فضل پا کر اسکے شکر گزار بندے بنے بندہ مومن سے یہی شکر گزاری مطلوب ھے

ناشکری قوم
قوم سبا نے نا شکری کی تو بند توڑ سیلاب کے ذریعے باغات تباہ کر دٸیے گے 

مال و اولاد
اسی وقت اللّہ کے قرب کا ذریعہ ہیں جب ایمان اور عمل صالح کے ساتھ ھوں

رزق کی کشادگی اور تنگی
اللّہ کے اختیار میں ھے خرچ کرنے سے مال کم نہیں ھوتا
اسلیے زیادہ مال والے کو اکڑنا نہیں چاہیے اور کم والے مال کو بگڑنا نہیں چاہیے

فرشتے
اللّہ کی مخلوق ھیں جن کے کٸی پر ھوتے ہیں جبراٸیل علیہ السلام کے چھ سو پر ہیں 

رحمت کی کنجیاں
اللّہ کے پاس ہیں کوٸی روکنے والا نہیں

شیطان
کھلا دشمن ھے اسے دشمن سمجھو اور اسکی جہنم کی طرف بلانے والی چالوں کو سمجھو

گناہ پر مطمٸن
اپنے غلط کام کو اچھا سمجھنا بڑی گمراہی ھے

مختلف رنگ
بظاہر بےرنگ ایک پانی سے مختلف رنگوں کےپھل پہاڑانسان جانور پیدا کیے

عالم بندے
اللّہ سے ڈرتے ہیں حامل قرآن رونے والا بردبار غمگین سمجھ بوجھ والا اور کم گوہو شور شرابہ کرنے والا نہ ھو 

وارث کتاب
تین طرح کے ہیں
نفس پر ظلم کرنے والے
درمیانی راہ چلنے والے
نیکیوں میں سبقت کرنے والے

نامہ اعمال
دنیا میں کیےھوئے کاموں اور پیچھے چھوڑ جانے والے آثار پر مشتمل ھو گا خواہ اچھے ھوں یا برے



پارہ ۔23  ومالی کے اہم نکات 



 بندہ مومن
جان خطرے میں ڈال کر دعوت دی تو مارا گیا ، شہادت پاکر جنت میں داخل ھوا تو بھی قوم کی خیرخواہی کرتے ھوئے کہا کہ 
یا لیت قومی یعلمون  بما غفرلی ربی وجعلنی من المکرمین 

 جوڑے
اللہ تعالٰی نے ہر چیز جوڑے میں بنائی جو بقائے نسل کے لیے ضروری ھے خواہ درخت ھوں ، انسان یا کوئی اور چیز ، اکیلی صرف اللہ تعالٰی کی ذات ھے جس کا کوئی جوڑ نہیں ، وہ وحدہ لا شریک ھے ۔

 سورج و چاند
اپنے اپنے مدار میں مخصوص رفتار سے تیر رہے ہیں ۔ اس لیے رات اور دن مقرر وقت پر آتے ہیں ۔

 رحمت الہی
اللہ تعالٰی کی رحمت ہی حادثات سے بچاتی ھے خواہ خشکی ھو سمندر یا فضا ۔ 

 نفخ صور
اللہ تعالٰی کا فرشتہ ، تیار حالت میں ، آنکھیں عرش کی طرف لگائے صور پھونکنے کا منتظر ھے ۔ جیسے ہی پھونکے گا سب قبروں سے نکل کر رب کی طرف دوڑ پڑیں گے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوكيل
علی اللہ توکلنا

 حسب خواہش
جنت وہ جگہ ھے جہاں خواہش کے مطابق ملے گی ۔
 رب رحیم کی کی طرف سے سلام بھی ۔ 

أعضاء کی گواہی
کفر کرنے والوں کے ہاتھ اور پاؤں ان کے برے اعمال کی گواہی دیں گے ۔

 صف بندی
فرشتوں کی صفت ھے  ، نماز باجماعت میں ، اگلی صفوں کو پورا کرنا اور مل کر کھڑا ھونا فرشتوں کی طرح صف بنانا ھے ۔ صف بنانا نماز کا حصہ اور اس کی خوبی ھے ۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صفیں درست کیا کرتے تھے ۔

 معلوم رزق
مخلص بندوں کے لیے نعمتوں والی جنت میں جانا بوجھا رزق ھوگا ۔

عظيم کامیابی
عذاب سے بچ جانا ہی بڑی کامیابی ھے ایسی کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاھئیے ۔
ان ھذا لھو الفوز العظيم

 زقوم
جہنم کی تہ سے نکلنے والا انتہائی کڑوا درخت اہل جہنم کا کھانا ھوگا ۔ 

 مومن و مخلص بندے
 نوح علیہ السلام
 ابراہیم علیہ السلام
 إسحاق علیہ السلام
 إسماعيل علیہ السلام
 موسی علیہ السلام
 ھارون علیہ السلام
 الیاس علیہ السلام
 لوط علیہ السلام
 یونس علیہ السلام
مخلص اور مومن تھے اس لیے ان کا ذکر خیر باقی رکھا ۔

 رحمت کے خزانے
رب کے علاوہ کسی کے پاس نہیں جو العزیز الوہاب ھے ۔

 اواب
 داؤد علیہ السلام
 سلیمان علیہ السلام
 ایوب علیہ السلام
تینوں اواب ، یعنی اللہ تعالٰی کی طرف بہت رجوع کرنے والے تھے ۔

 الھدی البیانی
دنبیوں کا واقعہ پیش آتے ہی داؤد علیہ السلام کو اپنی غلطی کا اندازہ ھوا تو استغفار کرتے ھوئے جھک گئے ، کسی کی غلطی دیکھ کر اپنی غلطی کا ادراک کرکے اصلاح کر لینا حالات و واقعات سے ملنے والی رہنمائی ھے ۔

 حب الخیر
سلیمان علیہ السلام نے رب کی یاد کے لیے مال سے محبت کی ۔ اللہ تعالٰی کے ذکر کی طرف راغب کرنے والے کام ہیں ۔

 صبر
ایوب علیہ السلام 18 سال بیمار رہے ، سب نے چھوڑ دیا ، صبر کیا تو اللہ تعالٰی نے پہلے سے بہتر ہر چیز عطاء فرمائی ۔

 چنے ھوئے بندے
ابراہیم علیہ السلام ، اسحاق علیہ السلام ، یعقوب علیہ السلام ، اسماعیل علیہ السلام ، الیسع علیہ السلام ، ذوالکفل  سب چنے ھوئے بندے تھے ، آخرت کی یاد کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے انہیں ممتاز مقام دیا ، دنیا میں ان کے لیے ذکر خیر اور آخرت میں ان کے لیے جنت عدن ھے ۔ 

 اخلاص
اللہ تعالٰی کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنی ھے ۔ اللہ تعالٰی کا تقرب اور اس سے دعا کرنے کے لیے کسی واسطے کی صرورت نہیں ۔ اولیاء کو اللہ تعالٰی کی قربت کا ذریعہ سمجھنا ایک خود ساختہ عقیدہ ھے جس کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ 

 فرق مقام
رات کی گھڑیوں میں سجدے و قیام کرنے اور رحمت کی امید رکھنے والے کا مقام اس سے الگ ھے جو وقتی مصیبت کے وقت اللہ تعالٰی کو پکار کر پھر بھول جاتا ھے ۔
ھل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون 

 اصل خسارہ
غلط کام کرکے خود کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالنا ۔

 خوشخبری
طاغوت کی بندگی سے بچنے والے اور قرآن سن کر عمل کرنے والے ہی ہدایت پر ہیں اور عقل مند ہیں ۔

 احسن الحديث
قرآن بہترین بات ھے جس کے مضامین ملتے جلتے اور بار بار دہرائے جاتے ہیں ۔ 

 مثال
بہت سے مالکوں کو خوش کرنا آسان ھے یا ایک مالک کو ؟ الحمد للہ کہ صرف ایک رب کو راضی کرنا ھے ۔



 پارہ ۔24  فمن اظلم کے اہم نکات 



 جھوٹے نظریات
اللّٰہ کے  بارے میں وہ باتیں کہنا یا سوچنا جو وہ ہے نہیں، جھوٹ ہے اور ایسا کرنے والا سب سے بڑا ظالم ہے۔ کفر، شرک اور الحاد سب جھوٹے نظریات پر قائم عقائد ہیں۔ جن سے بچنا ضروری ہے۔

 متقی
وہ داعی حق جو سچ لایا اور جس نے سچ کی تصدیق کی، متقی ہے۔ ان کے لیئے ہے جو وہ چاہیں گے

 نیند، موت کی بہن
روزانہ سلانا، اٹھانا موت کی دلیل ہے، نیند کو روک نہیں سکتے، موت کو بھی نہیں روک سکیں گے

 امید بھری آیت
بڑے سے بڑا گناہ گار بھی اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ بلکہ اس کی طرف رجوع کر کے اس کا فرمانبردار بن جائے تو وہ معاف کر دے گا

 حسرتیں
آج اگر گناہ کے نشہ سے نکل کر روش نہ بدلی تو کل افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہ بچے گا

 نفخ، صعق اور قیام
ایک صور پھونکتے ہی سب بیہوش ہو جائیں گے جبکہ دوسرا صور پھونکتے ہی کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ دو صوروں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہو گا۔ چالیس کو اللّٰہ ہے جانتا ہے۔ دن ہے، ماہ یا سال

 میدان حشر
زمین رب کے نور سے روشن ہو جائے گی، اعمال۔نامے رکھے جائیں گے۔ انبیاء اور شہداء لائے جائیں گے۔ حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔ کسی پر ظلم نہ ہو گا۔ ہر نفس کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا

 گروہوں میں
دلچسپیوں اور نظریات کی بنا پر لوگوں کے گروہوں کو جہنم یا جنت کی طرف ہانکا جائے گا۔ جہنم کا داروغہ رسولوں کے آنے کے بارے میں پوچھے گا جب کہ جنت کا داروغہ سلامتی کے ساتھ خوش آمدید کہے گا

 صفات الہٰی
گناہ معاف کرنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا، فضل و کرم والا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں

 حاملین عرش کی اہل ایمان کے لیئے دعا
رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَّ عِلْمًا غَافِرُ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ

 یوم الآزفۃ
قیامت کا دن جب دل گھٹ کر حلق تک پہنچ جائیں گے۔ ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا نہ کوئی سفارشی

 مرد مومن
قوم فرعون سے تھا۔ اپنی قوم کو عذاب الٰہی سے ڈراتے ہوئے آخرت کی فکر کی طرف متوجہ کیا

 عذاب قبر
حق ہے۔ آل فرعون پر صبح و شام قبر میں آگ پیش کی جاتی ہے۔ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر نماز میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے

 قوم ثمود
آنکھیں کھول کر ہدایت لینے کی بجائے اندھا بن کر چلنا پسند کیا تو کڑک کے عذاب نے پکڑ لیا

 اللّٰہ میرا رب
کہنے اور استقامت اختیار کرنے والوں کی تائید فرشتوں سے ہوتی ہے۔ جو انہیں خوف و غم سے نکلنے اور جنت میں داخل ہونے کی خوشخبری دیتے ہیں اور دنیا و آخرت میں ان کے دوست بن جاتے ہیں

 اللّٰہ کافی ہے
ہر دشمن حق کے خلاف اللّٰہ اپنے بندے کے لیئے کافی ہے

 علم کا فتنہ
نعمتعوں کو اللّٰہ کا فضل سمجھنے کے بجائے اپنے علم کا کمال سمجھنا بڑا فتنہ ہے

 اعمال ضائع ہونا
شرک نہ چھوڑا تو سب اعمال ضائع ہوجائیں گے، شرک کرنا اللّٰہ کی قدر نہ کرنا ہے

 سبیل الرشاد
راہ ہدایت یہی ہے کہ انسان دنیا کی زندگی کو عارضی ٹھکانہ اور آخرت کو ہمیشہ کا گھر سمجھے

 دعا
عبادت ہے۔ اس لیئے اللّٰہ ہی سے مانگنی چاہیے، وہی دعا قبول کرتا ہے

 قرآن نہ سنو
کفار کا حربہ ہے کہ قرآن نہ سننے دیا جائے، میوزک اور شور وغل سے اس کے اثر کو کم کیا جائے




 پارہ ۔25 الیه يرد کے اہم نکات


 قیامت کا علم
اللہ ہی کے پاس ھے جیسے پھل کا  شگوفے سے نکلنے اور مادہ کا بچے کو جنم دینے کا وقت اللہ تعالٰی کے علم میں ھے ۔ یہ واقعات روز پیش آرہے ہیں ، قیامت بھی اسی طرح ایک دن پیش آجائے گی ۔

 دعا
نعمت کی حالت میں بھی مانگنی چاھئیے ، نعمت میں رب کو نہ بھولنے والے کی دعا مصیبت میں قبول ھوتی ھے ۔ 

 آفاق و انفس
قرآن مجید کی حقانیت جلد واضح ھوجائے گی ۔ جب یہ خود میں اور ارد گرد نشانیاں دیکھیں گے ۔

 وحی
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہی نہیں بلکہ پہلے انبیاء کرام علیہم السلام پر بھی نازل ھوتی رہی ۔

 اللہ تعالٰی ولی ھے
خود ساختہ ولی اور دوست کام نہ آئیں گے ۔ اصل ولی اللہ ھے کیونکہ زندگی اور موت کے نظام پر مکمل قدرت اس کی ھے ۔

 آسمان زمین کی کنجیاں
اللہ تعالٰی کے پاس ہیں اس لیے وہ جانتا ھے کس کو کشادہ اور کس کو تنگ رزق دینا ھے ۔

 تفرقہ سے بچنا 
نوح علیہ السلام ، ابراہیم علیہ السلام ،  موسی علیہ السلام ، عیسی علیہ السلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دین قائم کرنے اور تفرقہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ۔

 ساعت قریب
قتل و غارت ، فحش کی کثرت ، اخلاقی برائیوں جیسی علامات قرب قیامت کی دلیل ہیں ۔

 دنیا چاھنے والا 
دنیا پالیتا ھے مگر اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ آخرت تو آخرت چاھنے والے کو ملے گی ۔

 دعا کی قبولیت
اہمان لانے اور عمل صالح کرنے والوں کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔

 نعمت پر غرور
عام طرز عمل ھے جس کی وجہ سے دوسروں کو حقیر سمجھا جاتا ھے اس تکبر سے بچنے اور توبہ کی ضرورت ھے ۔

 مصیبت
بہت سی مصیبتیں ہمارے برے اعمال کا نتیجہ ھوتی ہیں اگرچہ اللہ تعالٰی بہت سے گناہ معاف بھی کردیتا ھے ۔

 عارضی متاع
اس دنیا میں جو ملا وہ عارضی ھے ، زیادہ بہتر اور دیرپا وہ ھے جو اللہ تعالٰی کے پاس ھے ۔

 غصے پر معافی
کسی پر غضبناک ھونے کے باوجود معاف کردینا اللہ کے غضب سے بچانے والا ھے اور جنت میں لے جانے والا ھے ۔

 مشورہ کرنا
مختلف امور میں صاحب الرائے سے مشورہ کرنا خیر کا سبب ھے ۔

 برائی کا بدلہ
برائی جتنا لے سکتے ہیں مگر معاف کردینا اور اصلاح کرلینا اجر کا باعث ھے ۔

 ظلم
حرام ھے ، قیامت کے دن اندھیروں کی شکل میں آئے گا ، ظلم کرنے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت سے محروم رہیں گے ۔

 قدرت الہی
کسی کو لڑکے ، کسی کو لڑکیاں ،کسی کو دونوں دیتا ھے ۔ کسی کو بانجھ بنا دیتا ھے ، کہ سب اس کا اختیار ھے ۔

 صراط مستقیم
اللہ تعالٰی کی طرف لے جانے والی راہ ھے جو ہر چیز کا مالک ھے اور جس کی طرف امور لوٹتے ہیں ۔

 سواری کی دعا
سبحان الذی سخر لنا ھذا وما کنا لہ مقرنین ⭕ وإنا الی ربنا لمنقلبون⭕

 اللہ کا جزء
مشرکین نے فرشتوں کو اللہ تعالٰی کی بیٹیاں بنا دیا حالانکہ خود بیٹی کی پیدائش پر چہرے پر سیاہی چھا جاتی ھے ۔ 

 رحمت کی تقسیم
ان کے ہاتھ میں نہیں کہ سب خیر یہ لے لیں ، اللہ جسے چاھتا ھے اپنی رحمت کے خزانے تقسیم کرتا ھے ۔

 شیطان کا تسلط
ذکر سے غفلت،  غصہ کرنے ، نماز باجماعت کا اہتمام نہ کرنے سے ھوتا ھے ۔ 

 دوست دشمن
متقین کے سوا باقی دوست روز قیامت دشمن بن جائیں گے دوستی کی بنیاد ایمان و تقوی ہونی چاہئیے ۔

 متکبر
اللہ کی آیات کو سن کر کفر پر اڑے رہنے والا ہی وہ متکبر ھے جو جھوٹا گناہ گار ھے ۔

 لیلة مباركة
وہ رات جس میں قرآن کا نزول ہوا اور تمام امور کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ یہی لیلة القدر ھے ۔

 خواہش نفس
علم کے باوجود خوہش کے نفس کی پیروی کرنے والے کے کان و دل پر مہر اور آنکھوں پر پردے ہیں ۔

 گھٹنوں کے بل
ہر امت اس دن گھٹنوں کے بل اپنے اعمال ناموں کے ساتھ پیش ہو گی ، سارا تکبر ختم ہو جائے گا ، تکبر ہی کی وجہ سے انسان حق قبول نہیں کرتا . متکبر چیونٹیوں کی شکل میں پیش کئیے جائیں گے ۔

پارہ ۔21 اتل مآ اوحی کے اہم نکات   ➤ نماز زبردست تاثیر رکھتی ھے ، برائی اور بے حیائی سے روکتی ھے ۔ اللہ تعالٰی کے ساتھ بڑھ...

پارہ 30-26 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل



 پارہ 26 حٰمٓ کے اہم نکات 


غیر اللّٰہ کی تخلیق
جن کو تم اللّٰہ کا شریک بناتے ہو، انہوں نے زمین و آسمان میں کیا پیدا کیا ہے؟ دکھاؤ تو سہی

استقامت 
مستقل مزاجی کے ساتھ نیک کام۔کرنے کا اجر جنت ہے۔ ایمان کے بعد استقامت سب سے اچھا عمل ہے

 نیک اولاد 
چالیس سال کی عمر کو پہنچ کر والدین کی قدر محسوس کرلیتی ہے اور ان کے لیئے دعا کرتی ہے

 نعمتوں سے فائدہ 
اہل کفر دنیا میں نعمتوں سے لطف اندوز ہو چکے، اس لیئے قیامت کے دن ان کے لیئے عذاب ہی ہوگا۔ صحابہ دنیا کی نعمت ملنے اس ڈر سے رو پڑتے تھے کہ کہیں آخرت کا اجر کم نہ ہو جائے

 بادل کا عذاب 
قوم عاد پر بادل کی شکلمیں عذاب آیا۔ جس میں تیز آندھی تھی۔ جس نے ہر چیز کو تباہ کر دیا۔ نبی کریم بادلوں کو دیکھ کر پریشان ہو جاتے اور کہتے مجھے جی چیز بے خوف نہیں کرتی کہ اس میں عذاب ہو۔

جنات کا قرآن سننا 
سفر طائف سے واپسی پر جنات نے نبی کریم کو قرآن  کی تلاوت کرتے ہوئے سنا تو ایمان لے آئے۔ واپس جا کر قوم کو حق قبول کرنے اور اللّٰہ کے داعی کا ساتھ دینے کی رغبت دلائی

 کفر کرنے والے 
خواہ کتنے ہی اچھے کام کیوں نہ کرلیں، ان کے سب اعمال ضائع ہوجائیں گے۔ وہ لوگوں کو اللّٰہ کی راہ سے روکتے ہیں۔ اللّٰہ کا حق نہ دینا اور بندوں کے حق کے لیئے بھاگ دوڑ کرنا کسی کام نہ آئے گا

 ایمان لانے والے 
جنہوں نے نیک اعمال کیئے اور نبی کریم پر نازل ہونے قرآن اور اس جیسی دوسری چیز یعنی سنت کو بھی مان لیا تو ان کے گناہ مٹا دیئے جائیں گے۔ اور ان کے حالات کی اصلاح کردی جائے گی

 مکمل رہنمائی 
دین اسلام ہر معاملہ میں حتیٰ کہ جنگ کرنے، قیدیوں کو چھوڑنے پکڑنے کے بارے میں بھی رہنمائی دیتا ہے

 دین کی نصرت 
اللّٰہ کے دین کی مدد کرنے والوں کی مدد اللّٰہ کرتا ہے

 متقین کی جنت 
پانی، دودھ، شراب، شہد کی نہریں ہوں گی۔ ہر طرح کے پھل اور رب کی بخشش ہوگی

تدبر 
دل کے قفل کھولنے کے لیئے قرآن پر غور کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ علم کا سرچشمہ ہے

 تبدیلی کا اصول 
دین کی نشرواشاعت  اور حفاظت کا کا نہ کیا تو اللّٰہ دوسری قوموں کو اسلام کی توفیق دے کر تم سے بدل دے گا۔ وہ دین کی سربلندی کا کام جاری رکھیں گے۔ اور اس طرح دین کا تسلسل جاری رہے گا

 فتح مبین 
صلح حدیبیہ تھی، بظاہر ناپسندیدہ شرائط پر صلح کی گئی مگر اس سے کامیابیوں کے دروازے کھلے

 سچا خواب 
عمرے کا جو خواب نبی کریم نے دیکھا وہ سچا تھا جسے بعد میں اللّٰہ نے پورا کروا دیا

 اہم آداب 
اللّٰہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ ان کی مجلس یا مسجد میں آواز اونچی نہ کرو۔ نام لے کر حجروں کے باہر نہ پکارا کرو

 اخلاقی آداب 
مذاق اڑانے، عیب لگانے، برے نام رکھنے، بدگمانی، تجسس اور غیبت سے بچو

 کتاب مصدق 
قرآن پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔ ظالموں کے لیئے تنبیہ اور محسنین کے لیئے خوشخبری ہے

 ماں کا حق 
ماں اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو جنم دیتی ہے۔ اس لیئے اس کا حق زیادہ ہے

 نافرمان اولاد 
والدین کی نصیحت کو سننے کے بجائے فرسودہ باتیں کہہ کر نظرانداز کر دیتی ہے

 جانی پہچانی جنت 
اللّٰہ کی راہ میں جان دینے والوں کو ملے گی

 دین کو ناپسند کرنا 
اعمال کو ضائع کرنے کا سبب ہے۔ اللّٰہ کا کوئی حکم ناگوار نہ لگے خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو

 ہدایت میں زیادتی 
ہدایت قبول کرنے سے مزید ہدایت ملتی ہے۔ اور تقویٰ حاصل ہوتی ہے

بخل 
دنیا پر خرچ کرنا مگر اللّٰہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا بخل ہے۔ بخل کا نقصان خود انسان کو ہوتا ہے، مشکلات آتی ہیں

 برا گمان 
اللّٰہ کے بارے میں کچھ برا نہ سوچو۔ حسن ظن کے ساتھ فوت ہو۔ کیونکہ اللّٰہ ویسا معاملہ کرے گا جیسا گمان ہوگا

 صحابہ کی صفات 
کفار پر شدید، باہم مہربان، رکوع و سجود کرنے والے، اللّٰہ کا فضل اور رضا چاہنے والے، سرسبز کھیتی کی طرح شاندار

 اصلاح 
جھگڑے کی صورت میں مومنوں میں صلح کرادو۔ کیونکہ وہ دینی بھائی ہیں

 کراماً کاتبین 
دو فرشتے جو دائیں بائیں بیٹھے سب لکھ رہے ہیں خواہ زور سے بولیں یا آہستہ



 پارہ 27 قال فما کے اہم نکات


➤ مجرم قوم
ابراہیم فلسطین میں تھے جب فرشتے قوم لوط کے لیئے پتھر برسانے کا عذاب لے کر آئے۔ اس قوم کا جرم کھلی بے حیائی تھا۔  دو ہزار سال قبل عذاب آیا مگر آج بھی بحر مردار ان کی ہلاکت کے آثار کے طور پر موجود ہے

➤ ففرو الی اللّٰہ
محبت اور شوق کے ساتھ اللّٰہ کی عبادت اور اس کی رضا کے کاموں کی طرف دوڑ لگائیں

➤ مقصد تخلیق
انسان اور جنات کو عبادت کے لیئے پیدا کیا۔ عبادت کے لیئے اللّٰہ کی پہچان ضروری ہے

➤ رب کا عذاب
یقینی طور پر پیش آنا ہے۔ جس دن آسمان ہل جائے گا اور پہاڑ چل پڑیں گے

 رہن
ہر شخص کمائی رہن ہے، اچھے عمل کر کے خود کو آزاد کروا سکتا ہے، بہترین عمل صدقہ کرنا ہے

➤ پیغمبر کا کردار
اللّٰہ نے نبی کریم کو ہر عیب سے پاک قرار دیا کہ نہ بہکے ہوئے نہ بھٹکے ہوئے ہیں

➤ قوت والا فرشتہ
جبرائیل کو نبی کریم نے سدرۃ المنتہیٰ کے پاس اصل شکل میں دیکھا۔ کہ وہ افق پہ چھائے ہوئے تھے۔ سدرۃ کی خوبصورتی بیان کرنا ممکن نہیں۔ سونے کے پتنگے اس پر گررہے تھے۔ کئی رنگوں سے ڈھکا ہوا تھا

➤ لات، مناۃ، عزٰی
خود ساختہ بتوں کے نام ہیں۔ جن کی عبادت کی کوئی دلیل اللّٰہ نے نازل نہیں کی

 لَمَمْ
کبائر اسر فواحش سے بچے تو چھوٹے گناہ اللّٰہ اپنی وسیع مغفرت کی وجہ سے خود ہی معاف کر دے گا

➤ صحف ابراہیم و موسیٰ
ان کا پیغام۔تھا کہ کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ کوشش کے مطابق اجر ملے گا۔ کوشش بھی دیکھی جائے گی۔ ہر ایک کو پورا بدلہ ملے گا۔ رب کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔ وہ دوبارہ زندہ کرے گا

 القمر
بہت اہم پیغامات، بڑے بڑے واقعات چند الفاظ میں بیان کر دیئے گئے

➤ قرآن آسان
یقین دہانی کروائی گئی کہ کہ نصیحت کے لیئے قران آسان بنایا۔ ہر مشکل کا حل، ہر رہنمائی قرآن کو سنجھنے سمجھانے میں ہے

 تقدیر
ہر چیز کو منصوبہ بندی کے ساتھ، اس کی مدت، رنگ، شکل، ہیئت کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے

 الرحمٰن
اللّٰہ رحمٰن کی سب سے بڑی رحمت، قرآن۔کی تعلیم دینا، پھر بولنے کی قوت دینا

➤ تین گروہ
اعمال کے مطابق تقسیم اور جزا ملے گی۔ سبقت کرنے والے، دائیں ہاتھ والے، بائیں ہاتھ والے

 نصیحت
اہل ایمان کو فائدہ دیتی ہے۔ مومن کو جب نصیحت کی جاتی ہے تو وہ قبول کرتا ہے

 الرزاق
اللّٰہ کو بندوں سے رزق مطلوب نہیں، کیونکہ رزق تو وہ دیتا ہے

➤ مکذبین
جھٹلانے والوں کے لیئے ہلاکت ہے جو بحثوں میں مگن ہیں اور دین کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں

➤ گھر والوں میں
عذاب سے بچنا ہے تو گھر والوں سے ڈر کے رہنے کے بجائے، گھر والوں میں ڈر کر رہیں

➤ حق ہی کہا
جب نبی نے ہر بات وحی کے مطابق کہی تو آپ کی سنت کی پیروی میں کیا چیز رکاوٹ ہے

➤ حق و ظن
حق جو اللّٰہ کی طرف سے آیا، اسی پر عمل کرنا ہے، نہ کہ گمان پر جو اپنی یا اپنے بڑوں کی مرضی پر مبنی ہے

➤ پاکیزگی نفس
اللّٰہ کو معلوم ہے، کون متقی ہے۔ اس لیئے اپنی پاکیزگی نہ بیان کرتے پھرو

➤ قبروں سے نکلنا
قیامت کے دن، انسان ٹڈیوں کی طرح اچھل اچھل کر قبروں سے نکل کر پکارنے والے کی طرف دوڑیں گے

➤ متقین کا مقام
باغوں اور نہروں میں، قدرت والے بادشاہ کے پاس سچائی کی مجلس میں ہو گا

➤ نعمتوں کا ادراک
33 بار دہرایا گیا کہ اپنے دب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے

 العظیم
رب عظیم کے نام کی تسبیح کریں اور کوئی اگر اللّٰہ العظیم کے ناپم پر سوال کرے تو اسے دیں

➤ مومن کا نور
سامنے اور دائیں طرف دوڑ رہا ہو گا، جتنی نیکیاں اتنا نور ہوگا، دائیں بائیں خیر پھیلا کر نور سمیٹیں



 پارہ 28 قد سمع اللہ کے اہم نکات


➤ اللّٰہ نے سن لیا
اس خاتون کا شکوہ جس کے شوہر نے اس سے ظہار کیا تھا اور اس کا حل نازل فرما دیا، ہر مسئلے کا حل اللّٰہ کے پاس ہے اس لیئے اسی کے سامنے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا جائے

➤ ظہار کا کفارہ
یہ ایک ناپسندیدہ، جھوٹی بات ہے۔ اللّٰہ کی حد توڑنا ہے، ایک دوسرے کو چھونے سے قبل ایک غلام آزاد کرنا، استطاعت نہ ہو تو دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا، اس کی بھی استطاعت نہ ہو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا کفارہ ہے

➤ سرگوشیاں
اللّٰہ کے علم میں ہیں، گناہ، زیادتی اور رسول کی نافرمانی کے کاموں میں سرگوشی نہ کرو بلکہ نیکی اور تقوی کے لیئے کرو، سرگوشی سے شیطان کا مقصد اہل ایمان کو غمگین کرنا ہوتا ہے، جب تین ہوں تو دو الگ ہوکر سرگوشی نہ کریں

➤ مجلس کے آداب
کشادگی پیدا کرو، اٹھنے کا کہا جائے تو اٹھ جاو، حلقے کے درمیان میں کسی کو اٹھا کر اس کی جگہ نہ بیٹھو

➤ درجوں کی بلندی
ایمان، علم اور عمل سے ہے، جتنا زیادہ ہوگا اللّٰہ اتنا رعب پیدا کردے گا

➤ حزب الشیطان
منافقین جھوٹی قسمیں کھانے میں ماہر ہیں، شیطان کا گروہ ہیں جو خسارہ اٹھانے والے ہیں

➤ حزب اللّٰہ
پکے مومن کو اللّٰہ اور رسول کے مخالفین سے دوستی نہیں رکھتے، اللّٰہ کا گروہ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں

➤ شح نفس
بری چیز ہے، اس سے بچا لیے جانے والے ہی کامیاب ہیں

➤ قرآن کا اثر
پہاڑ پر نازل کیا جاتا تو وہ اللّٰہ کی خشیت سے دب جاتا، انسان کیا اثر لے رہا ہے، دل کہاں لگا ہوا ہے

➤ کل کی تیاری
اہل ایمان کو غفلت سے نکل کر سنجیدگی کے ساتھ آخرت کی تیاری کی ضرورت ہے

➤ اسوہ ابراہیم
ہر طرح کے شرک سے بیزاری ہے، اس لیے پیروی کے قابل ہے

➤ مومنات سے بیعت
شرک، چوری، زنا، قتل اولاد، بہتان، معروف میں نافرمانی نہ کرنے کا عہد

➤ قول و فعل کا تضاد
اللّٰہ کو سخت ناپسند ہے کہ انسان جو کہے اس پر عمل نہ کرے، بڑے دعوؤں، جھوٹی باتوں سے بچیں

➤ نفع بخش تجارت
ایمان کے ساتھ اللّٰہ کی راہ میں جان و مال سے جہاد کرو  تو عدن کے باغات میں عمدہ رہائش منتظر ہے

➤  بعض دشمن
بیوی یا اولاد دین میں رکاوٹ ہوں تو دشمن ہیں۔ درگزر کا معاملہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لو

➤ خواتین کے لیے مثال
نوح اور لوط کی بیویاں بری مثال جب کہ آسیہ اور مریم بہترین مثال ہیں۔ خواتین ان کی پیروی کریں



 پارہ 29 تبٰرک الذی کے اہم نکات


 امتحان
کون اچھا عمل کر کے آتا ہے؟ نماز، روزہ، صدقہ، اخلاق کس کا اچھا ہے؟ احسن عمل وہ جو درست نیت اور سنت کے مطابق ہو

 جہنم کی شدت
دھار رہی ہو گی، غیض و غضب سے پھٹی جا رہی ہو گی

 سننا سمجھنا
جہنم سے بچنے کے لیے حق بات سننا اور سمجھنا ضروری ہے

 رب کی خشیت
رب سے ڈرنے والوں کے لیئے مغفرت اور بڑا اجر ہے، اللّٰہ کے خوف سے رونے والا جہنم میں نہیں جائے گا

 قلم
اللّٰہ نے سب سے پہلے قلم پیدا کیا اور اسے ہر چیز کی تقدیر لکھنے کا حکم دیا

 نہ ختم ہونے والا اجر
عظیم اخلاق کی وجہ سے نبی کریم کے لیئے ہے، اچھے اخلاق والے دنیا و آخرت کے اجر لوٹ لیتے ہیں

 خیر روکنے والے
خیر سے محروم رہتے ہیں، اللّٰہ کی دی ہوئی نعمتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹتے رہیں

 سجدہ نہ کر سکنا
منافق اور ریا کار قیامت کے دن سجدہ نہ کر سکیں گے کیونکہ وہ دنیا میں سجدے سے انکاری تھے

 تیز ہوا
ایک ہفتہ تک مسلسل چلنے والی آندھی سے عاد ہلاک کیے گئے کہ ان کا نام و نشان نہ بچا

 اعمال نامہ
دائیں ہاتھ میں لینے والے پسندیدہ عیش میں جب کہ بائیں ہاتھ میں لینے والے جہنم میں ہوں گے

 تنزیل
قرآن قول شاعر یا قول کاہن نہیں بلکہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے

 فدیہ
عذاب سے بچنے کے لیئے انسان اپنے بیٹے، بیوی، بھائی، خاندان کو فدیہ میں دینا چاہے گا مگر یہ ممکن نہ ہوگا

 رات دن کام
اللّٰہ کی طرف بلانے والے رات دن کا خیال کیے بغیر اس کی دعوت دیتے ہیں

 آگ میں داخلہ
قوم نوح غرق کرکے آگ میں داخل کی گئی، قبر میں جس کے لیے آگ ہے وہ اس میں چلا جائے گا

 قیام اللیل
رات کی نماز میں قرآن ٹھہر ٹھہر کر پڑھو، رات کا اٹھنا نفس کی تربیت کے لیئے اہم ہے

 خیر کا اجر
نماز، زکوٰۃ، قرض حسنہ جو نیکی اپنے لیئے آگے بھیجو گے اس کا زیادہ اجر اللّٰہ کے پاس پاؤ گے

 مبلغ کی خوبیاں
ظاہر و باطن میں پاکیزہ ہو، دنیاوی فائدے کے لیئے احسان نہ کرے، رب کی خاطر صبر کرے

 جہنم میں جانے کی وجہ
نماز نہ پڑھنا، مسکین کو کھانا نہ کھلانا، دین کے خلاف بات بنانا، آخرت کو جھٹلانا

 انسان کا گمان
اللّٰہ ہڈیاں جمع نہ کرسکے گا، کوں نہیں؟ جو انگلیوں کی پوریں درست بنانے پر قادر ہے وہ آسانی سے یہ کر لے گا

 اعمال کی خبر
آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے سب اعمال کی خبر انسان کو دی جائے گی

 شاداب چہرے
قیامت کے دن کچھ رب کو دیکھ کر تروتازہ ہو جائیں گے

 بے رونق چہرے
بھاری مصیبت میں جا پڑنے کی فکر چہروں کو بے رونق کر دے گی

 رہنمائی
انسان کو پیدا کر کے ہدایت کی راہ دکھا دی گئی خواہ اب وہ شکر گزار بنے یا ناشکرا

 رب کے فیصلے تک
صبر کے ساتھ انتظار کریں، گناہ گار ناشکرے کی پیروی نہ کریں، صبح شام رب کو یاد کریں، رات میں سجدے اور تسبیح کریں

 قیامت آئے گی تو
ستارے مٹ جائیں گے، آسمان پھٹ جائے گا، پہاڑ اڑ جائیں گے

 لوجہ اللّٰہ
اللّٰہ کے دیدار کی خاطر مسکین، قیدی کو کھلانے والے بدلہ اور شکریہ نہیں چاہتے

 رب کی توفیق
رب کے راستے پر چلنے کی توفیق رب ہی سے ملتی ہے

 ہلاکت ہے
اللّٰہ کے احکامات اور یوم آخرت کو جھٹلانے والوں کے لیے



 پارہ 30 عمٓ کے اہم نکات



 النباء
عظیم خبر کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں، فیصلے کے اس دن کا آنا برحق ہے

 النازعات
رب کے سامنے کھڑے ہونے کے ڈر سے، نفس کو خواہش کی پیروی سے روک لینے والوں کے لیے جنت ہے

 عبس
اللّٰہ کے ہاں اس کی قدر ہے جو رب کی طرف دوڑا آتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے

 التکویر
قیامت کا دن جب سب درہم برہم ہو جائے گا ہر شخص جان لے گا وہ کیا لے کر آیا ہے

 الانفطار
جس رب نے انسان کو نک سک سے درست بنایا اس کے بارے میں کس دھوکے میں مبتلا ہے

 المطففین
ناپ تول میں کمی کرنے والے اس خیال میں نہ رہیں کی کل اٹھائے نہ جائیں اور حساب نہ ہوگا

 الانشقاق
زندگی رواں دواں ہے، انسان آہستہ آہستہ رب کی طرف جاکر اس سے ملنے والا ہے

 البروج
مومنوں کو جلانے والوں کو اللّٰہ آگ کا عذاب دے گا، اس کی پکڑ بڑی سخت ہے، ایمان ہر صورت بچانا ہے

 الطارق
جس رب نے انسان کو پانی کے قطرے سے پیدا کیا وہ اسے دوبارہ لوٹانےپر بھی قادر ہے

 اعلیٰ
کامیاب وہ ہے جس نے اپنا تزکیہ کیا، رب کا ذکر کیا اور نماز پڑھی

 الغاشیہ
چھا جانے والی قیامت آئے گی تو کچھ چہرے رسوا اور کچھ بارونق ہوں گے

 الفجر
مال کی محبت میں مبتلا انسان یتیم و مسکین کو عزت نہیں دیتا، جہنم سامنے آئے گی تو نیک کام نہ کرنے پر پچھتائے گا

 البلد
انسان محنت اور مشقت کے لیئے پیدا کیا گیا ہے۔ ایمان، صبر اور رحمت کی تلقین کرنے والے دائیں طرف والے ہوں گے

 الشمس
ہر نفس کو برائی اور اچھائی کی پہچان دے دی گئی، کامیاب وہ ہے جو نفس کی اصلاح کرلے

 اللیل
کوششیں مختلف ہیں۔ صدقہ، تقوی، اور تصدیق سے راہ خیر آسان ہوتی ہے۔ بخل اور بے نیاز بننے سے راہ تنگ ہوتی ہے

 الضحیٰ
رب کو راضی کرنے کی کوشش کرو تو وہ راضی ہوجاتا ہے اور پہلے سے بہتر دیتا ہے

 الم نشرح
تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔ فکرمند نہ ہو، فراغت ملتے ہی رب کو یاد کریں

 التین
انسان بہترین ساخت پر پیدا کیا گیا ہے، مستقل مزاجی سے نیک کام کرے تو جنت میں نہ ختم ہونے والا اجر ہے

 العلق
رب کے نام کے ساتھ پڑھو، علم قلم کے ذریعے سکھایا گیا، سرچشمہ علم اللّٰہ کی ذات ہے

 البینہ
رسول روشن دلیل کے طور پر آئے۔ کافر و مشرکین بدترین جب کہ اہل ایمان بہترین مخلوق ہیں

 العادیات
گھوڑے اپنی مالک کے فرمانبردار ہیں۔ اے انسان تو کیوں رب کا ناشکرا ہے؟

 التکاثر
کثرت نے اللّٰہ کی یاد سے غافل کر دیا، خواب غفلت سے جاگو کی نعمتوں کی جواب دہی ہونی چاہیئے

 الھمزہ
عیب جوئی کرنے والا جو آج مال میں گھرا ہے کل آگ میں گھرا ہوگا

 الماعون
نمازوں سے غفلت برتنے، دکھاوا کرنے والے، اور معمولی چیزین روک لینے والے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے

 الکافرون
کفر اور اسلام دو الگ الگ دین ہیں۔ عقائد، عبادات، اعمال، انجام سب فرق ہیں

 الاخلاص
اللّٰہ کی وحدانیت کا بیان کہ ہر کام صرف اللّٰہ کے لیے کرو

 الناس

بار بار وسوسے ڈالنے والے کے شر سے دل کو اللّٰہ کی پناہ میں دیں


🌷

 پارہ 26 حٰمٓ کے اہم نکات  ➤ غیر اللّٰہ کی تخلیق جن کو تم اللّٰہ کا شریک بناتے ہو، انہوں نے زمین و آسمان میں کیا پیدا کیا ہ...

پارہ 20-16 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل



 پارہ ۔16 قال الم کے اہم نکات 


 حیرت انگیز واقعات 
موسی علیہ السلام واقعات پر صبر نہ کر سکے تو خضر علیہ السلام نے حقیقت واضح کر دی بہت سے کام ہمیں مصیبت یا ظلم لگتے ہیں مگر وہ ہمارے لیے بہتر ہوتے ہیں 
 ہےچھوٹی مصیبت کے ذریعے بڑی مصیبت سے بچایا جا رہا ہوتا 

 رب کی رحمت. 
اللہ کے ہر فیصلے میں بندے کے لیے رحمت ہے

 نیکی کا اثر. 
والدین نیک ہوں تواولاد تک نیکی کا اثر جاتا ہے.اللہ صالح آدمی کی اولاد کی حفاظت فرماتا ہے.

ذوالقرنین 
وسائل سے مالا مال بادشاہ عیش و عشرت کا  شکار نہیں ہوامختلف مہمات کے دوران بندوں کی بہتری کے لیے مال خرچ کرتا رہا یاجوج ماجوج کے فساد کو روکنے کے لیے تانبا پگھلا کر مضبوط دیوار بنوائی.

 خسارے میں کون؟؟ 
أعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارہ پانے والے وہ ہیں جو صرف دنیا کے لیے جیتے مرتے ہیں اور رب کی ملاقات کا خیال نہیں. ان کے اعمال کو قیامت کے دن کچھ وزن نہ دیا جاۓگا.

 فردوس. 
اعلی جنت ایمان اور عمل صالح کرنے والوں کے لیے خاص انعام

 رب کے کلمات. 
رب کے کلمات لا محدود ہیں لکھنے کے لیے تمام سمندروں جتنی سیاہی مل جائے تب بھی ختم نہیں ہو سکتے.

 زکریا کی دعا. 
آہستہ آواز میں پر امید ہو کر اللہ سے ایسا وارث مانگا جس سے رب راضی ہو.
 واجعلہ ربی رضیا

 نیک بچے. 
یحیٰی سمجھدار رحمدل پاکیزہ متقی اور فرمابردار تھے سرکش اور نافرمان نہ تھے.

 مریم علیھا السلام . 
پاکدامن خاتون اللہ کی نذر کر دینے کی وجہ سے ہیکل میں عبادت کرتی رہتی تھیں بڑے امتحان کے ذریعے آزمائی گئیں اللہ نے عیسی علیہ السلام جیسا صالح بچہ دیا جنہوں نے پنگھوڑے میں بول کر ماں کی برأت کی.

 حسرت کا دن 
قیامت کے دن کفار ایمان نہ لانے پر حسرت کریں گے جب موت کو ذبح کر کے انہیں ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا.

 صدیق نبی. 
إبراهيم علیہ السلام کی صفت. سچی زندگی والا ہی سچ بول سکتا ہے.

 والد کو تبلیغ. 
ابراہیم علیہ السلام نے والد کو شرک سے بچانے کے لیے محبت سے سمجھایا مگر وہ نہ مانےاور نکل جانے کو کہا تو سب کچھ چھوڑ کر صرف اللہ کو پورے یقین سے پکارتے ہوۓ چلے گئے

 دو نسلیں 
ایک پر اطاعت کی وجہ سے انعام اور دوسری پر نمازوں کو ضائع کرنے اور خواہشات کی پیروی کی وجہ سے جہنم کی وعید.

 جہنم پر ورود. 
ہر ایک کو جہنم پر بنے پل صراط سےاپنے اعمال کے مطابق گزرنا ہے

 رحمان کے مہمان 
متقی ہوں گے

 دلوں میں محبت 
اہل دنیا کی نہیں ایمان لانے اور عمل صالح کرنے والوں کی محبت رحمن سب کے دلوں میں ڈال دے گا.

 اللہ کی یاد کے لیے 
اللہ کی یاد کے لیے نماز قائم کریں طوی کی مقدس وادی میں یہی پیغام موسی علیہ السلام کو دیا گیا.

 موسی علیہ السلام کی دعا. 
رب اشرح لی صدری ویسر لی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھو قولی.

 خاص مقام. 
مختلف امتحانوں سے گزار کرخاص رنگ میں ڈھال کر اللہ آپنے کام کا بناتا ہے واصطنعتک لنفسی.

 نرم بات. 
فرعون کے پاس جاتے ہوۓ بھی نرمی سے بات کرنی ہے شاید کہ نصیحت قبول کرے.

 جھوٹ گھڑنے والے .
اللہ کے بارے کسی قسم کا جھوٹ گھڑنے والا ناکام ہو گا
وقد خاب من افتری.

 رب کی رضا 
رب کو راضی کرنے والے کاموں میں جلدی کرنی چاہیئے موسی علیہ السلام نے یہی کیا
وعجلت ایک رب لترضی.

 دنیا کی ترقی. 
دنیا کی ترقی اللہ کی پکڑ سے بچانے والی نہیں فرعون کا کیا انجام ہوا؟؟ نافرمانی کے ساتھ کوئی نہیں بچ سکتا.

 عزم و ارادہ. 
شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنے کے لیے مضبوط عزم و ارادہ چاہیے.

  نبی کی دعا 
علم میں اضافہ مانگنے کو کہا
  ربی زدنی علما

 آیات کو بھلانے کا انجام. 
دنیا میں تنگ زندگی اور آخرت میں اندھا اٹھایا جائے گا.



پارہ ۔17 اقترب للناس کے اہم نکات 


 حساب
آثار قیامت بتارہے ہیں کہ لوگوں کے حساب کا وقت قریب ھے مگر غفلت ختم نہیں ھورہی ۔

 اللہ السمیع العلیم
 ہربنائی جانے والی بات کو جانتا ھے ۔

 علم کا سوال
جس چیز کا علم نہ ھو اس کے بارے میں قیاس آرائی کے بجائے اہل علم سے پوچھ لینا بہتر ھے ۔

 تمہارا ذکر
قرآن مجید میں کسی اور کا نہیں ، تمہارا ذکر ھے ۔ تمہارے لیے نصیحت ھے ۔
فیہ ذکرکم

 کھیل تماشہ
آسمان و زمین کھیل کے طور پر نہیں بلکہ بامقصد کام کے لیے وجود میں لائے گئے ۔

 فرشتے
مستقل بغیر سستی کے اللہ تعالٰی کی تسبیح و عبادت میں لگے ہیں پھر بھی کسی بڑائی کا شکار نہیں ۔

 ایک ہی وحی
ہر رسول پر یہی وحی آئی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کی عبادت کرو ۔

 معزز بندے
جنہیں اللہ تعالٰی کا شریک بنایا جارہا ھے وہ بیٹے بیٹیاں نہیں بلکہ معزز بندے ہیں ۔
بل عباد مکرمون

دعوت غور
اہل کفر ، آسمان و زمین کے ملنے اور الگ ھونے ، پانی سے ہر چیز کے پیدا ھونے پر غور کرکے ایمان کیوں نہیں لے آتے ۔

 اٹل حقیقت
ہر ایک کو مرنا ھے ، ہمیشگی کسی کے لیے نہیں ، موت کو یاد کرو اور اس کی تیاری کرو ۔ 

 جلد بازی 
شیطان کی طرف سے ھے اور کام بگاڑتی ھے تحمل سے کام کرنا نبوت کا چوبیسواں حصہ ھے ۔ 

 اعمال کا وزن
سب اعمال حتی کہ رائی کے دانے برابر کا بھی حساب ھوگا ۔ 

 بت شکن
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بتوں کو توڑا اور قوم کے پوچھنے پر کہا " ان سے پوچھو اگر یہ بولتے ہیں "مگر وہ دلیل کے باوجود ایمان نہیں لائے ۔ 

 ٹھنڈی آگ
اللہ تعالٰی کے حکم سے آگ ٹھنڈی اور سلامتی والی بن گئی ۔

 علم و حکمت
ہر پیغمبر کو علم و حکمت سے نوازا گیا ، کسی کو کم کسی کو زیادہ ۔
رب ھب لی حکما والحقنی بالصالحين

 درست فیصلہ
بکریوں کے معاملے میں سلیمان علیہ السلام کو زیادہ بہتر فیصلہ کرنے کی توفیق دی گئی ۔

 داؤد علیہ السلام
لوہا مسخر کیا ۔ پہاڑ اور پرندے ان کے ساتھ مل کر تسبیح کرتے ۔

 سلیمان علیہ السلام
ہوائیں اور جنات مسخر کئے گئے جو ان کے لیے بڑے بڑے کام کرتے ۔

 ایوب علیہ السلام
شدید تکلیف میں اللہ تعالی ہی کو پکارا
رب انی مسنی الضر وانت ارحم الراحمین ۔ 

 یونس علیہ السلام
اندھیروں میں مچھلی کے پیٹ میں کہا
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین 

 تین اہم کام
نیکیوں میں دوڑ دھوپ ، امید خوف  سے اللہ تعالٰی کو پکارنا ، اللہ تعالٰی کے لیے عاجزی اختیار کرنا کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کے کام تھے ۔

 یاجوج ماجوج
قیامت کی بڑی نشانی ، کھولے جائیں گے تو ہر طرف سے امڈ آئیں گے ۔

 قیامت کا زلزلہ
اتنا ہولناک ھوگا کہ ماں اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ھوجائے گی ۔

 تخلیق کے مراحل
نطفہ ، علقہ ، مضغہ ، طفل ، ارذل العمر سب اللہ تعالٰی کے دوبارہ تخلیق پر قدرت کا اظہار ہیں ۔

 بغیر علم کے جھگڑے
اللہ تعالٰی کے بارے میں جھگڑنے والے لادین افراد کے لیے دنیا میں ذلت اور آخرت میں جلنے کا عذاب ھے ۔

 کنارے پر عبادت
دنیاوی فائدے کے لیے اللہ تعالٰی کو یاد کرنے والے دنیا و اخرت کا خسارا پائیں گے ۔

متضاد گروہ
اہل کفر کے لیے آگ کا لباس ، کھولتا ھوا پانی جبکہ اہل ایمان کے لیے ریشم کا لباس ، سونے اور موتی کے کنگن ھوں گے ۔

 مسجد میں الحاد
مسجد الحرام میں شرک و بدعت کرنے والے کے لیے درد ناک عذاب ھے ۔ 

 حج کا اعلان
پیدل اور سوار ھو کر اللہ تعالٰی کے گھر کا حج کرنے کے لیے نکلیں ۔ بتوں کی گندگی اور جھوٹ بات سے بچیں ۔ شعائر اللہ کا احترام کریں ، مناسک ادا کریں ، تقوی کے حصول کے لیے قربانی کریں ،اللہ تعالٰی کی بڑائی بیان کریں ۔

 غور طلب مثال
اللہ تعالٰی کے سوا جن کو پکارا جاتا ھے ، وہ مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے تمہاری حاجات کیسے پوری کریں گے ۔

ضعف الطالب والمطلوب
شرک کرکے اللہ تعالٰی کی ناقدری نہ کرو ، وہ قوت والا عزت والا ھے ۔ 



 پارہ ۔18 قد افلح کے اہم نکات 


 کامیاب مومن
 نماز میں خشوع، لغو سے اجتناب، زکوٰۃ کی ادائیگی، شہوانی خواہشات پر قابو، امانتوں اور عہدوں کی پاسداری، اور نماروں کی حفاظت کرنے والے مومن ہی جنت الفردوس وراثت میں پائیں گے

 احسن الخالقین
اللّٰہ ہی ہے جو ماں کے رحم میں بچے کی عمدہ تخلیق کرتا ہے

 مناسب مقدار
آسمان سے بارش کا مناسب مقدار میں نازل ہونا اور  زمین میں میٹھے پانی کی شکل میں ذخیرہ ہوجانا اللّٰہ کی قدرت ہے

 زیتون
طور سینا میں پیدا ہونے والا درخت جو تیل اور سالن دونوں کو پورا کرتا ہے

 تمام رسولوں کو حکم
پاکیزہ غذا کھاؤ اور نیک عمل کرو۔ غذا اور عبادت کا گہرا تعلق ہے

 قبول نہ ہونے کا ڈر
نیک کام کر کے ڈرتے رہنا چاہیئے کی قبول ہوئے یا نہیں

برائی کو دور کرنا
برائی کے بدلہ اچھائی کریں۔ عمدہ طریقے سے لوگوں کو خرابیوں کا احساس دلائیں

 میزان میں بھاری اعمال
حسن اخلاق، سُبْحَانَ اللّٰهِ ، اَلْحَمْدُللّٰهِ
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ  کہنا

 النور
سورت میں بیان کردہ احکامات کی نوعیت فرض کی ہے

 تہمت کی سزا
پاکدامن عورت پر زنا کی تہمت لگانے والے کی سزا اسی کورے ہے

 واقعہ افک
حضرت عائشہ پر تہمت لگائی تو اللّٰہ نے قرآن میں میں ان کی برات نازل کی۔ زندگی میں کوئی الزام لگے تو بہت دفاع کرنے کے بجائے معاملہ اللّٰہ کے حوالے کر دیں تو وہ ضرور سچ سامنے لے آئے گا۔ بعض اوقات شر میں بھی خیر ہوتی ہے۔ اہل ایمان کو ایک دوسرے کے بارے میں اچھا گمان رکھنا چاہیئے۔ کسی کے بارے میں جھوٹے پراپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ کیونکہ یہ معمولی بات نہیں۔ اللّٰہ کے نزدیک بہت بڑی ہے

 فحش کو پھیلانا
زبان، لباس اور حرکات میں سے کوئی بھی فحش اللّٰہ کو پسند نہیں

 گھر میں داخلے کے آداب
اجازت لے کر اور سلام کر کے داخل ہوں۔ اگر اجازت نہ ملے تو بغیر ناراضگی کے واپس لوٹ جائیں۔ بڑے بچے بھی اجازت لے کر ماں باپ کے کمرے میں جائیں

 نگاہ کی حفاظت
مومن مرد اور عورتیں سیک دوسرے کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ نگاہ کی حفاظت ایمان کی حفاظت ہے

 نکاح میں خیر
شادی کی عمر کو پہنچنے والے مرد و عورت کے نکاح میں تاخیر نہ کی جائے

 اللّٰہ ہی مالک و خالق
اللّٰہ ہی آسمان و زمین کا مالک ہے۔ اس کی کوئی اولاد نہیں۔ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک نہیں۔ وہ ہر چیز کا خالق ہے۔ اس نے ہر چیز کو تقدیر کے ساتھ پیدا کیا ہے

 انسان، انسان کے لیئے آزمائش
انسانوں میں سے ایک سے دوسرے کو تکلیف پہنچتی رہتی ہے۔ ایسے میں صبر کرنا چاہیئے کہ زیادتی کرنے والا، برداشت کرنے والا دونوں اللّٰہ کے علم میں ہیں

 بہتریں دعا
رَبِّ اَنْزِلْنِي مُنْزِلَا مُّبَارَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُالْمُنْزِلِيْنِ

 گروہ بندی
اللّٰہ کی رسی کو مل کر پکڑنا، تفرقہ نہ کرنا، اللّٰہ کو پسند ہے لیکن مگر ہر گروہ اپنے حصے کو لے کر خوش ہے، وحدت امت کا خیال نہیں

 دنیا کا نظام
اللّٰہ لوگوں کی خواہشات کے مطابق چلائے تو ہر طرف فساد اور بگاڑ ہی نظر آئے

 شیطان سے بچنے کی دعا
رَبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَاَعُوْذُ بِكَ رَبٌِ اَنْ يَّحْضَرُوْنِ

 ناکام لوگ
اللّٰہ کے ساتھ شرک کرنے والے کامیاب نہ ہوں گے

 زنا کی سزا
زانی مرد ہو یا عورت سزا سو کوڑے ہے۔ ایک حد کا جاری ہونا چالیس دن کی بارش سے بہتر ہے

 لعان
بیوی کے زنا میں ملوث ہونے کی صورت میں شوہر اور بیوی قسم کھا کر جھوٹے یا سچے ہونے کا اقرار کریں۔  تو دونوں میں جدائی ہو جائے گی

 خبیث و طیب
اللّٰہ نے خبیث، خبیث کے لیئے اور طیب، طیب کے لیئے بنایا ہے

 زینت کی حفاظت
خواتین محرم افراد کے علاوہ کسی کے سامنے زینت ظاہر نہیں کر سکتی

آسمان اور زمیں کا نور
اللّٰہ ہے۔ ساری کائنات اس کے نور سے روشن ہے۔ اپنے نور کی طرف جس جو چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔




 پارہ ۔19 وقال الذین کے اہم نکات 



 نہ ماننے والے
داعی حق کو پریشان کرنے کے لیئے فرشتوں کے نزول اور اللّٰہ کو سامنے دیکھنے کے مطالبے کرتے ہیں

 دو افسوس
قیامت کے دن انسان رسول کا راستہ چھوڑ کر دوسرے راستوں کی پیروی کرنے اور برے لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے پر افسوس کرے گا۔ بدعات اور دین سے دور لوگوں کی دوستی سے بچنے کی ضرورت ہے

 نیکیاں ضائع
تنہائی میں حرام کاموں کو کرنے والوں کی تہامہ پہاڑ جتنی نیکیاں بھی ضائع ہو جائیں گی

 قرآن کو چھوڑنا
مستقل بنیادوں پر قرآن کے ساتھ تعلق قائم کرنا اور اسے چھوڑنا نہیں، ہر دن اس کے ساتھ گزرے 

 خواہش نفس
بدترین معبود، جدھر دل لے جائے، حلال و حرام کی پرواہ کیے بغیر ادھر چل پڑنا

 جہاد کبیر
بڑے پیمانے پر تمام وسائل استعمال کرکے قرآن کا پیغام لوگوں تک پہنچانا

 کھارا اور میٹھا
دونوں پانی اکٹھے بہہ رہے ہیں۔ یہی زندگی کا اصول ہے، میٹھا بن کر کھارے کے ساتھ ساتھ چلتے رہو

 بابرکت ذات
اللّٰہ کی ہے جس نے آسمان میں برج بنائیں، چمکتا سورج اور روشن چاند بنایا

عبادالرحمن کی خصوصیات
باوقار چال، جہالت پر سلام، رات میں سجدے اور قیام، جہنم سے بچنے کی دعا، اعتدال سے خرچ، شرک، قتل اور زنا سے پرہیز، جھوٹی گواہی سے اجتناب، لغو سے گریز، آیات پر غوروفکر، گھر والوں کے لیے دعا

 رب کون؟
موسی نے جواب دیا، تمام مخلوقات کا رب، آباؤ اجداد کا رب، مشرق و مغرب کا رب

 برائی کا بدل نیکی
توبہ، ایمان اور عمل صالح سے وہ درجہ آتا ہے جہاں برائیاں اچھائیوں میں بدل دی جاتی ہیں

 غلطی کا اعتراف
غلطی پر اصرار کوئی عقلمندی نہیں، موسی نے قتل خطا والی غلطی فوراً مان لی

 ایمان کا اثر
جادوگر بدل گئے، فوراً پچھلے گناہوں کی معافی کا اظہار کیا

 سب پیغمبروں کی دعوت
اللّٰہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

 فضل مبین
سلیمان نے پرندوں کی بولی سمجھنے کی صلاحیت اور ہر چیز ملنے کو اللّٰہ کا نمایاں فضل قرار دیا

 قلب سلیم
ہر پاک و صاف دل والا، زبان کا سچا۔ جس کے دل میں گناہ نہ ہو، نہ کینہ، نہ حسد۔ دل کو سلامت رکھنا بڑا جہاد ہے

 فساد و اصلاح
فساد کرنے والے حد سے بڑھنے والے ہیں۔ نماز، روزے، زکوٰۃ سے افضل عمل لوگوں میں صلح کروانا ہے

 قرآن تنزیل ہے
رب العالمین کی طرف سے، روح الامین کے ذریعے، نبی کے قلب مبارک پر، عربی زبان میں، پہلے صحیفوں میں ذکر، علمائے بنی اسرائیل اسے جانتے تھے




 پارہ ۔20 امن خلق کے اہم نکات


 ءَ اِلٰهٌ مَعَ اللّٰهِ
ناقابل قیاس حد تک بڑی کائنات کا خالق، بیقرار کی دعا سننے والا، بحر و بر میں رہنمائی کرنے والا، تخلیق کا اعادہ کرنے والا، رزق دینے والا، کیا اللّٰہ کے سوا کوئی اور معبود ہے؟ ہے دلیل تو لاؤ، نہیں تو ایمان لاؤ

 مردہ اور بہرہ
حق بات نہ سننے والے مردے اور بہرے کی طرح ہیں جنہیں سنانا بیکار ہے

 دابۃ الارض
قرب قیامت کی علامت کے طور پر زمین سے جانور نکالا جائے گا جو لوگوں سے بات کرے گا

 نفخ فزع
صور پھونکتے ہی سب گھبرا جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللّٰہ گھبراہٹ سے بچا لے

 تلاوت قرآن
قرآن پڑھ کر سنانا تاکہ لوگ اپنی بھلائی کے لیے راہ راست اختیار کر سکیں

 قتل
فرعون بنی اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کروا دیتا تھا، انسانوں کا قتل فساد ہے

 اسباب کے پردے
فرعون کو سزا دینے کے لیے موسی کو سمندر میں اترنے کا حکم ہوا۔ یہ اللّٰہ کے بہترین منصوبے کا آغاز تھا

 ام موسی
بچے کو سمندر میں ڈال کر اللّٰہ کی اطاعت کی تو اللّٰہ نے موسی واپس لوٹا کر ان کی آنکھیں ٹھنڈی کیں

 قوی امین
خصوصیات کی وجہ سے شعیب نے موسی کو ملازم رکھا اور اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کر دیا

 گمراہ امام
آگ کی طرف لے جاتے ہیں اس لیے کسی کی پیروی کرتے وقت دیکھ لیں کہ اس کی دعوت کیا ہے

 ہدایت دینا
ہدایت اللّٰہ کا اختیار ہے

 علم کا تکبر
قارون نے ملنے والی دولت کو اپنے علم کا کمال قرار دیا تو اللّٰہ نے مال سمیت زمین میں دھنسا دیا

 اصل علم
جس کو پا کر انسان کی نگاہ آخرت پر ہو اور وہ درست عمل کی طرف توجہ کرے

 قارون کی تباہی
اہل دنیا کے لیے عبرت ہے، رزق اللّٰہ کی دین ہے، جو اللّٰہ کے دیے پر راضی رہیں گے جلد جنت میں جائیں گے

 آخرت کا گھر
ان کے لیے ہے جو برائی اور فساد نہیں چاہتے اور متقی ہیں

 نیکی اور برائی کا فرق
نیکی کا بدلہ اس سے بہتر جب کہ برائی کا بدلہ اس کے برابر ملے گا

 فنا
اللّٰہ کے سوا کائنات کی ہر چیز کو فنا ہے

 ایمان کا امتحان
اللّٰہ کا طریقہ ہے کہ وہ دعویٰ ایمان کی صداقت کے لیے امتحان لیتا ہے

 مجاہدہ
جو نیکی کی راہ میں کوشش کرتا ہے تو وہ اسی کے لیے فائدہ مند ہے ورنہ اللّٰہ سب سے بے نیاز ہے

 مرکز محبت
مرکزِ محبت کیا ہیں؟ بت کدے، مزار یا مساجد؟ سوشل سرکل میں دوست کون ہے اور کیا شیئر ہو رہا ہے؟ 

 خیانت کار عورت
لوط کی بیوی عذاب کا شکار ہوئی، ایمان اور عمل صالح نہ ہو تو کوئی رشتہ پکڑ سے بچا نہیں سکتا

 اللّٰہ کی پکڑ
قوم شعیب، عاد، ثمود سب کو پکڑ لیا گیا۔ ہم اس کی نافرمانی کر کے کیسے بچ سکتے ہیں

 بروں کے ساتھ انجام
نماز کی پابندی نہ کرنے والوں کا انجام قارون، فرعون، ہامان اور امیہ بن ابی خلف کے ساتھ ہوگا

 مکڑی کا گھر
غیر اللّٰہ کے سہارے، مکڑی کے جالے کی طرح کمزور اور ناپائیدار ہیں

 حق کی گواہ
پوری کائنات اللّٰہ کی صداقت اور توحید کی نشانی ہے مگر یہ صرف اہل ایمان سمجھ سکتے ہیں


 پارہ ۔16 قال الم کے  اہم نکات  ➤   حیرت انگیز واقعات  موسی علیہ السلام واقعات پر صبر نہ کر سکے تو خضر علیہ السلام نے حقیقت...