پارہ 20-16 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل



 پارہ ۔16 قال الم کے اہم نکات 


 حیرت انگیز واقعات 
موسی علیہ السلام واقعات پر صبر نہ کر سکے تو خضر علیہ السلام نے حقیقت واضح کر دی بہت سے کام ہمیں مصیبت یا ظلم لگتے ہیں مگر وہ ہمارے لیے بہتر ہوتے ہیں 
 ہےچھوٹی مصیبت کے ذریعے بڑی مصیبت سے بچایا جا رہا ہوتا 

 رب کی رحمت. 
اللہ کے ہر فیصلے میں بندے کے لیے رحمت ہے

 نیکی کا اثر. 
والدین نیک ہوں تواولاد تک نیکی کا اثر جاتا ہے.اللہ صالح آدمی کی اولاد کی حفاظت فرماتا ہے.

ذوالقرنین 
وسائل سے مالا مال بادشاہ عیش و عشرت کا  شکار نہیں ہوامختلف مہمات کے دوران بندوں کی بہتری کے لیے مال خرچ کرتا رہا یاجوج ماجوج کے فساد کو روکنے کے لیے تانبا پگھلا کر مضبوط دیوار بنوائی.

 خسارے میں کون؟؟ 
أعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارہ پانے والے وہ ہیں جو صرف دنیا کے لیے جیتے مرتے ہیں اور رب کی ملاقات کا خیال نہیں. ان کے اعمال کو قیامت کے دن کچھ وزن نہ دیا جاۓگا.

 فردوس. 
اعلی جنت ایمان اور عمل صالح کرنے والوں کے لیے خاص انعام

 رب کے کلمات. 
رب کے کلمات لا محدود ہیں لکھنے کے لیے تمام سمندروں جتنی سیاہی مل جائے تب بھی ختم نہیں ہو سکتے.

 زکریا کی دعا. 
آہستہ آواز میں پر امید ہو کر اللہ سے ایسا وارث مانگا جس سے رب راضی ہو.
 واجعلہ ربی رضیا

 نیک بچے. 
یحیٰی سمجھدار رحمدل پاکیزہ متقی اور فرمابردار تھے سرکش اور نافرمان نہ تھے.

 مریم علیھا السلام . 
پاکدامن خاتون اللہ کی نذر کر دینے کی وجہ سے ہیکل میں عبادت کرتی رہتی تھیں بڑے امتحان کے ذریعے آزمائی گئیں اللہ نے عیسی علیہ السلام جیسا صالح بچہ دیا جنہوں نے پنگھوڑے میں بول کر ماں کی برأت کی.

 حسرت کا دن 
قیامت کے دن کفار ایمان نہ لانے پر حسرت کریں گے جب موت کو ذبح کر کے انہیں ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا.

 صدیق نبی. 
إبراهيم علیہ السلام کی صفت. سچی زندگی والا ہی سچ بول سکتا ہے.

 والد کو تبلیغ. 
ابراہیم علیہ السلام نے والد کو شرک سے بچانے کے لیے محبت سے سمجھایا مگر وہ نہ مانےاور نکل جانے کو کہا تو سب کچھ چھوڑ کر صرف اللہ کو پورے یقین سے پکارتے ہوۓ چلے گئے

 دو نسلیں 
ایک پر اطاعت کی وجہ سے انعام اور دوسری پر نمازوں کو ضائع کرنے اور خواہشات کی پیروی کی وجہ سے جہنم کی وعید.

 جہنم پر ورود. 
ہر ایک کو جہنم پر بنے پل صراط سےاپنے اعمال کے مطابق گزرنا ہے

 رحمان کے مہمان 
متقی ہوں گے

 دلوں میں محبت 
اہل دنیا کی نہیں ایمان لانے اور عمل صالح کرنے والوں کی محبت رحمن سب کے دلوں میں ڈال دے گا.

 اللہ کی یاد کے لیے 
اللہ کی یاد کے لیے نماز قائم کریں طوی کی مقدس وادی میں یہی پیغام موسی علیہ السلام کو دیا گیا.

 موسی علیہ السلام کی دعا. 
رب اشرح لی صدری ویسر لی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھو قولی.

 خاص مقام. 
مختلف امتحانوں سے گزار کرخاص رنگ میں ڈھال کر اللہ آپنے کام کا بناتا ہے واصطنعتک لنفسی.

 نرم بات. 
فرعون کے پاس جاتے ہوۓ بھی نرمی سے بات کرنی ہے شاید کہ نصیحت قبول کرے.

 جھوٹ گھڑنے والے .
اللہ کے بارے کسی قسم کا جھوٹ گھڑنے والا ناکام ہو گا
وقد خاب من افتری.

 رب کی رضا 
رب کو راضی کرنے والے کاموں میں جلدی کرنی چاہیئے موسی علیہ السلام نے یہی کیا
وعجلت ایک رب لترضی.

 دنیا کی ترقی. 
دنیا کی ترقی اللہ کی پکڑ سے بچانے والی نہیں فرعون کا کیا انجام ہوا؟؟ نافرمانی کے ساتھ کوئی نہیں بچ سکتا.

 عزم و ارادہ. 
شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنے کے لیے مضبوط عزم و ارادہ چاہیے.

  نبی کی دعا 
علم میں اضافہ مانگنے کو کہا
  ربی زدنی علما

 آیات کو بھلانے کا انجام. 
دنیا میں تنگ زندگی اور آخرت میں اندھا اٹھایا جائے گا.



پارہ ۔17 اقترب للناس کے اہم نکات 


 حساب
آثار قیامت بتارہے ہیں کہ لوگوں کے حساب کا وقت قریب ھے مگر غفلت ختم نہیں ھورہی ۔

 اللہ السمیع العلیم
 ہربنائی جانے والی بات کو جانتا ھے ۔

 علم کا سوال
جس چیز کا علم نہ ھو اس کے بارے میں قیاس آرائی کے بجائے اہل علم سے پوچھ لینا بہتر ھے ۔

 تمہارا ذکر
قرآن مجید میں کسی اور کا نہیں ، تمہارا ذکر ھے ۔ تمہارے لیے نصیحت ھے ۔
فیہ ذکرکم

 کھیل تماشہ
آسمان و زمین کھیل کے طور پر نہیں بلکہ بامقصد کام کے لیے وجود میں لائے گئے ۔

 فرشتے
مستقل بغیر سستی کے اللہ تعالٰی کی تسبیح و عبادت میں لگے ہیں پھر بھی کسی بڑائی کا شکار نہیں ۔

 ایک ہی وحی
ہر رسول پر یہی وحی آئی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں پس اسی کی عبادت کرو ۔

 معزز بندے
جنہیں اللہ تعالٰی کا شریک بنایا جارہا ھے وہ بیٹے بیٹیاں نہیں بلکہ معزز بندے ہیں ۔
بل عباد مکرمون

دعوت غور
اہل کفر ، آسمان و زمین کے ملنے اور الگ ھونے ، پانی سے ہر چیز کے پیدا ھونے پر غور کرکے ایمان کیوں نہیں لے آتے ۔

 اٹل حقیقت
ہر ایک کو مرنا ھے ، ہمیشگی کسی کے لیے نہیں ، موت کو یاد کرو اور اس کی تیاری کرو ۔ 

 جلد بازی 
شیطان کی طرف سے ھے اور کام بگاڑتی ھے تحمل سے کام کرنا نبوت کا چوبیسواں حصہ ھے ۔ 

 اعمال کا وزن
سب اعمال حتی کہ رائی کے دانے برابر کا بھی حساب ھوگا ۔ 

 بت شکن
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بتوں کو توڑا اور قوم کے پوچھنے پر کہا " ان سے پوچھو اگر یہ بولتے ہیں "مگر وہ دلیل کے باوجود ایمان نہیں لائے ۔ 

 ٹھنڈی آگ
اللہ تعالٰی کے حکم سے آگ ٹھنڈی اور سلامتی والی بن گئی ۔

 علم و حکمت
ہر پیغمبر کو علم و حکمت سے نوازا گیا ، کسی کو کم کسی کو زیادہ ۔
رب ھب لی حکما والحقنی بالصالحين

 درست فیصلہ
بکریوں کے معاملے میں سلیمان علیہ السلام کو زیادہ بہتر فیصلہ کرنے کی توفیق دی گئی ۔

 داؤد علیہ السلام
لوہا مسخر کیا ۔ پہاڑ اور پرندے ان کے ساتھ مل کر تسبیح کرتے ۔

 سلیمان علیہ السلام
ہوائیں اور جنات مسخر کئے گئے جو ان کے لیے بڑے بڑے کام کرتے ۔

 ایوب علیہ السلام
شدید تکلیف میں اللہ تعالی ہی کو پکارا
رب انی مسنی الضر وانت ارحم الراحمین ۔ 

 یونس علیہ السلام
اندھیروں میں مچھلی کے پیٹ میں کہا
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین 

 تین اہم کام
نیکیوں میں دوڑ دھوپ ، امید خوف  سے اللہ تعالٰی کو پکارنا ، اللہ تعالٰی کے لیے عاجزی اختیار کرنا کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کے کام تھے ۔

 یاجوج ماجوج
قیامت کی بڑی نشانی ، کھولے جائیں گے تو ہر طرف سے امڈ آئیں گے ۔

 قیامت کا زلزلہ
اتنا ہولناک ھوگا کہ ماں اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ھوجائے گی ۔

 تخلیق کے مراحل
نطفہ ، علقہ ، مضغہ ، طفل ، ارذل العمر سب اللہ تعالٰی کے دوبارہ تخلیق پر قدرت کا اظہار ہیں ۔

 بغیر علم کے جھگڑے
اللہ تعالٰی کے بارے میں جھگڑنے والے لادین افراد کے لیے دنیا میں ذلت اور آخرت میں جلنے کا عذاب ھے ۔

 کنارے پر عبادت
دنیاوی فائدے کے لیے اللہ تعالٰی کو یاد کرنے والے دنیا و اخرت کا خسارا پائیں گے ۔

متضاد گروہ
اہل کفر کے لیے آگ کا لباس ، کھولتا ھوا پانی جبکہ اہل ایمان کے لیے ریشم کا لباس ، سونے اور موتی کے کنگن ھوں گے ۔

 مسجد میں الحاد
مسجد الحرام میں شرک و بدعت کرنے والے کے لیے درد ناک عذاب ھے ۔ 

 حج کا اعلان
پیدل اور سوار ھو کر اللہ تعالٰی کے گھر کا حج کرنے کے لیے نکلیں ۔ بتوں کی گندگی اور جھوٹ بات سے بچیں ۔ شعائر اللہ کا احترام کریں ، مناسک ادا کریں ، تقوی کے حصول کے لیے قربانی کریں ،اللہ تعالٰی کی بڑائی بیان کریں ۔

 غور طلب مثال
اللہ تعالٰی کے سوا جن کو پکارا جاتا ھے ، وہ مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے تمہاری حاجات کیسے پوری کریں گے ۔

ضعف الطالب والمطلوب
شرک کرکے اللہ تعالٰی کی ناقدری نہ کرو ، وہ قوت والا عزت والا ھے ۔ 



 پارہ ۔18 قد افلح کے اہم نکات 


 کامیاب مومن
 نماز میں خشوع، لغو سے اجتناب، زکوٰۃ کی ادائیگی، شہوانی خواہشات پر قابو، امانتوں اور عہدوں کی پاسداری، اور نماروں کی حفاظت کرنے والے مومن ہی جنت الفردوس وراثت میں پائیں گے

 احسن الخالقین
اللّٰہ ہی ہے جو ماں کے رحم میں بچے کی عمدہ تخلیق کرتا ہے

 مناسب مقدار
آسمان سے بارش کا مناسب مقدار میں نازل ہونا اور  زمین میں میٹھے پانی کی شکل میں ذخیرہ ہوجانا اللّٰہ کی قدرت ہے

 زیتون
طور سینا میں پیدا ہونے والا درخت جو تیل اور سالن دونوں کو پورا کرتا ہے

 تمام رسولوں کو حکم
پاکیزہ غذا کھاؤ اور نیک عمل کرو۔ غذا اور عبادت کا گہرا تعلق ہے

 قبول نہ ہونے کا ڈر
نیک کام کر کے ڈرتے رہنا چاہیئے کی قبول ہوئے یا نہیں

برائی کو دور کرنا
برائی کے بدلہ اچھائی کریں۔ عمدہ طریقے سے لوگوں کو خرابیوں کا احساس دلائیں

 میزان میں بھاری اعمال
حسن اخلاق، سُبْحَانَ اللّٰهِ ، اَلْحَمْدُللّٰهِ
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ  کہنا

 النور
سورت میں بیان کردہ احکامات کی نوعیت فرض کی ہے

 تہمت کی سزا
پاکدامن عورت پر زنا کی تہمت لگانے والے کی سزا اسی کورے ہے

 واقعہ افک
حضرت عائشہ پر تہمت لگائی تو اللّٰہ نے قرآن میں میں ان کی برات نازل کی۔ زندگی میں کوئی الزام لگے تو بہت دفاع کرنے کے بجائے معاملہ اللّٰہ کے حوالے کر دیں تو وہ ضرور سچ سامنے لے آئے گا۔ بعض اوقات شر میں بھی خیر ہوتی ہے۔ اہل ایمان کو ایک دوسرے کے بارے میں اچھا گمان رکھنا چاہیئے۔ کسی کے بارے میں جھوٹے پراپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ کیونکہ یہ معمولی بات نہیں۔ اللّٰہ کے نزدیک بہت بڑی ہے

 فحش کو پھیلانا
زبان، لباس اور حرکات میں سے کوئی بھی فحش اللّٰہ کو پسند نہیں

 گھر میں داخلے کے آداب
اجازت لے کر اور سلام کر کے داخل ہوں۔ اگر اجازت نہ ملے تو بغیر ناراضگی کے واپس لوٹ جائیں۔ بڑے بچے بھی اجازت لے کر ماں باپ کے کمرے میں جائیں

 نگاہ کی حفاظت
مومن مرد اور عورتیں سیک دوسرے کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ نگاہ کی حفاظت ایمان کی حفاظت ہے

 نکاح میں خیر
شادی کی عمر کو پہنچنے والے مرد و عورت کے نکاح میں تاخیر نہ کی جائے

 اللّٰہ ہی مالک و خالق
اللّٰہ ہی آسمان و زمین کا مالک ہے۔ اس کی کوئی اولاد نہیں۔ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک نہیں۔ وہ ہر چیز کا خالق ہے۔ اس نے ہر چیز کو تقدیر کے ساتھ پیدا کیا ہے

 انسان، انسان کے لیئے آزمائش
انسانوں میں سے ایک سے دوسرے کو تکلیف پہنچتی رہتی ہے۔ ایسے میں صبر کرنا چاہیئے کہ زیادتی کرنے والا، برداشت کرنے والا دونوں اللّٰہ کے علم میں ہیں

 بہتریں دعا
رَبِّ اَنْزِلْنِي مُنْزِلَا مُّبَارَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُالْمُنْزِلِيْنِ

 گروہ بندی
اللّٰہ کی رسی کو مل کر پکڑنا، تفرقہ نہ کرنا، اللّٰہ کو پسند ہے لیکن مگر ہر گروہ اپنے حصے کو لے کر خوش ہے، وحدت امت کا خیال نہیں

 دنیا کا نظام
اللّٰہ لوگوں کی خواہشات کے مطابق چلائے تو ہر طرف فساد اور بگاڑ ہی نظر آئے

 شیطان سے بچنے کی دعا
رَبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ وَاَعُوْذُ بِكَ رَبٌِ اَنْ يَّحْضَرُوْنِ

 ناکام لوگ
اللّٰہ کے ساتھ شرک کرنے والے کامیاب نہ ہوں گے

 زنا کی سزا
زانی مرد ہو یا عورت سزا سو کوڑے ہے۔ ایک حد کا جاری ہونا چالیس دن کی بارش سے بہتر ہے

 لعان
بیوی کے زنا میں ملوث ہونے کی صورت میں شوہر اور بیوی قسم کھا کر جھوٹے یا سچے ہونے کا اقرار کریں۔  تو دونوں میں جدائی ہو جائے گی

 خبیث و طیب
اللّٰہ نے خبیث، خبیث کے لیئے اور طیب، طیب کے لیئے بنایا ہے

 زینت کی حفاظت
خواتین محرم افراد کے علاوہ کسی کے سامنے زینت ظاہر نہیں کر سکتی

آسمان اور زمیں کا نور
اللّٰہ ہے۔ ساری کائنات اس کے نور سے روشن ہے۔ اپنے نور کی طرف جس جو چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔




 پارہ ۔19 وقال الذین کے اہم نکات 



 نہ ماننے والے
داعی حق کو پریشان کرنے کے لیئے فرشتوں کے نزول اور اللّٰہ کو سامنے دیکھنے کے مطالبے کرتے ہیں

 دو افسوس
قیامت کے دن انسان رسول کا راستہ چھوڑ کر دوسرے راستوں کی پیروی کرنے اور برے لوگوں کے ساتھ دوستی کرنے پر افسوس کرے گا۔ بدعات اور دین سے دور لوگوں کی دوستی سے بچنے کی ضرورت ہے

 نیکیاں ضائع
تنہائی میں حرام کاموں کو کرنے والوں کی تہامہ پہاڑ جتنی نیکیاں بھی ضائع ہو جائیں گی

 قرآن کو چھوڑنا
مستقل بنیادوں پر قرآن کے ساتھ تعلق قائم کرنا اور اسے چھوڑنا نہیں، ہر دن اس کے ساتھ گزرے 

 خواہش نفس
بدترین معبود، جدھر دل لے جائے، حلال و حرام کی پرواہ کیے بغیر ادھر چل پڑنا

 جہاد کبیر
بڑے پیمانے پر تمام وسائل استعمال کرکے قرآن کا پیغام لوگوں تک پہنچانا

 کھارا اور میٹھا
دونوں پانی اکٹھے بہہ رہے ہیں۔ یہی زندگی کا اصول ہے، میٹھا بن کر کھارے کے ساتھ ساتھ چلتے رہو

 بابرکت ذات
اللّٰہ کی ہے جس نے آسمان میں برج بنائیں، چمکتا سورج اور روشن چاند بنایا

عبادالرحمن کی خصوصیات
باوقار چال، جہالت پر سلام، رات میں سجدے اور قیام، جہنم سے بچنے کی دعا، اعتدال سے خرچ، شرک، قتل اور زنا سے پرہیز، جھوٹی گواہی سے اجتناب، لغو سے گریز، آیات پر غوروفکر، گھر والوں کے لیے دعا

 رب کون؟
موسی نے جواب دیا، تمام مخلوقات کا رب، آباؤ اجداد کا رب، مشرق و مغرب کا رب

 برائی کا بدل نیکی
توبہ، ایمان اور عمل صالح سے وہ درجہ آتا ہے جہاں برائیاں اچھائیوں میں بدل دی جاتی ہیں

 غلطی کا اعتراف
غلطی پر اصرار کوئی عقلمندی نہیں، موسی نے قتل خطا والی غلطی فوراً مان لی

 ایمان کا اثر
جادوگر بدل گئے، فوراً پچھلے گناہوں کی معافی کا اظہار کیا

 سب پیغمبروں کی دعوت
اللّٰہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

 فضل مبین
سلیمان نے پرندوں کی بولی سمجھنے کی صلاحیت اور ہر چیز ملنے کو اللّٰہ کا نمایاں فضل قرار دیا

 قلب سلیم
ہر پاک و صاف دل والا، زبان کا سچا۔ جس کے دل میں گناہ نہ ہو، نہ کینہ، نہ حسد۔ دل کو سلامت رکھنا بڑا جہاد ہے

 فساد و اصلاح
فساد کرنے والے حد سے بڑھنے والے ہیں۔ نماز، روزے، زکوٰۃ سے افضل عمل لوگوں میں صلح کروانا ہے

 قرآن تنزیل ہے
رب العالمین کی طرف سے، روح الامین کے ذریعے، نبی کے قلب مبارک پر، عربی زبان میں، پہلے صحیفوں میں ذکر، علمائے بنی اسرائیل اسے جانتے تھے




 پارہ ۔20 امن خلق کے اہم نکات


 ءَ اِلٰهٌ مَعَ اللّٰهِ
ناقابل قیاس حد تک بڑی کائنات کا خالق، بیقرار کی دعا سننے والا، بحر و بر میں رہنمائی کرنے والا، تخلیق کا اعادہ کرنے والا، رزق دینے والا، کیا اللّٰہ کے سوا کوئی اور معبود ہے؟ ہے دلیل تو لاؤ، نہیں تو ایمان لاؤ

 مردہ اور بہرہ
حق بات نہ سننے والے مردے اور بہرے کی طرح ہیں جنہیں سنانا بیکار ہے

 دابۃ الارض
قرب قیامت کی علامت کے طور پر زمین سے جانور نکالا جائے گا جو لوگوں سے بات کرے گا

 نفخ فزع
صور پھونکتے ہی سب گھبرا جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللّٰہ گھبراہٹ سے بچا لے

 تلاوت قرآن
قرآن پڑھ کر سنانا تاکہ لوگ اپنی بھلائی کے لیے راہ راست اختیار کر سکیں

 قتل
فرعون بنی اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کروا دیتا تھا، انسانوں کا قتل فساد ہے

 اسباب کے پردے
فرعون کو سزا دینے کے لیے موسی کو سمندر میں اترنے کا حکم ہوا۔ یہ اللّٰہ کے بہترین منصوبے کا آغاز تھا

 ام موسی
بچے کو سمندر میں ڈال کر اللّٰہ کی اطاعت کی تو اللّٰہ نے موسی واپس لوٹا کر ان کی آنکھیں ٹھنڈی کیں

 قوی امین
خصوصیات کی وجہ سے شعیب نے موسی کو ملازم رکھا اور اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کر دیا

 گمراہ امام
آگ کی طرف لے جاتے ہیں اس لیے کسی کی پیروی کرتے وقت دیکھ لیں کہ اس کی دعوت کیا ہے

 ہدایت دینا
ہدایت اللّٰہ کا اختیار ہے

 علم کا تکبر
قارون نے ملنے والی دولت کو اپنے علم کا کمال قرار دیا تو اللّٰہ نے مال سمیت زمین میں دھنسا دیا

 اصل علم
جس کو پا کر انسان کی نگاہ آخرت پر ہو اور وہ درست عمل کی طرف توجہ کرے

 قارون کی تباہی
اہل دنیا کے لیے عبرت ہے، رزق اللّٰہ کی دین ہے، جو اللّٰہ کے دیے پر راضی رہیں گے جلد جنت میں جائیں گے

 آخرت کا گھر
ان کے لیے ہے جو برائی اور فساد نہیں چاہتے اور متقی ہیں

 نیکی اور برائی کا فرق
نیکی کا بدلہ اس سے بہتر جب کہ برائی کا بدلہ اس کے برابر ملے گا

 فنا
اللّٰہ کے سوا کائنات کی ہر چیز کو فنا ہے

 ایمان کا امتحان
اللّٰہ کا طریقہ ہے کہ وہ دعویٰ ایمان کی صداقت کے لیے امتحان لیتا ہے

 مجاہدہ
جو نیکی کی راہ میں کوشش کرتا ہے تو وہ اسی کے لیے فائدہ مند ہے ورنہ اللّٰہ سب سے بے نیاز ہے

 مرکز محبت
مرکزِ محبت کیا ہیں؟ بت کدے، مزار یا مساجد؟ سوشل سرکل میں دوست کون ہے اور کیا شیئر ہو رہا ہے؟ 

 خیانت کار عورت
لوط کی بیوی عذاب کا شکار ہوئی، ایمان اور عمل صالح نہ ہو تو کوئی رشتہ پکڑ سے بچا نہیں سکتا

 اللّٰہ کی پکڑ
قوم شعیب، عاد، ثمود سب کو پکڑ لیا گیا۔ ہم اس کی نافرمانی کر کے کیسے بچ سکتے ہیں

 بروں کے ساتھ انجام
نماز کی پابندی نہ کرنے والوں کا انجام قارون، فرعون، ہامان اور امیہ بن ابی خلف کے ساتھ ہوگا

 مکڑی کا گھر
غیر اللّٰہ کے سہارے، مکڑی کے جالے کی طرح کمزور اور ناپائیدار ہیں

 حق کی گواہ
پوری کائنات اللّٰہ کی صداقت اور توحید کی نشانی ہے مگر یہ صرف اہل ایمان سمجھ سکتے ہیں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں