پارہ 25-21 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل


پارہ ۔21 اتل مآ اوحی کے اہم نکات



 نماز
زبردست تاثیر رکھتی ھے ، برائی اور بے حیائی سے روکتی ھے ۔ اللہ تعالٰی کے ساتھ بڑھنے کی وجہ سے دیگر برائیاں چھوڑنا آسان ھوجاتی ہیں ۔

 اللہ کاذکر
بڑی نیکی ھے ، زبان کے ساتھ دل میں بھی اللہ کی یاد ھو ۔ 

 نہ لکھنا نہ پڑھنا
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم امی تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قرآن جیسی کتاب پیش کرنا معجزہ ھے جو یقینا اللہ تعالٰی کی طرف سے تھا ۔

 ڈھانپ لینے والا عذاب
اوپر نیچے سے عذاب ڈھانپ لے گا ، رسوائی ، اذیت اور تکلیف کی انتہا ھوگی ۔ 

 صبر و توکل
ناگوار بات پر صبر اور رزق کے بارے میں توکل جنت میں لے جانے والے کام ہیں ۔

 آخرت کا گھر
ہمیشہ رہنے والا ھے جہاں بیماری ، موت ، بڑھاپا اور تنگی نہ ھوگی ۔
وان الدار الآخرةھی لھی الحیوان 

جہاد
اللہ تعالٰی کی اطاعت کرنا ، دین سیکھنا سکھانا ، قتال کرنا جہاد ھے ۔ ایسا کرنے والوں کو راہ راست ملتی ھے ۔ 

 اللہ تعالٰی کی مدد
ایک شکست پر مایوس نہیں ھو ۔ جلد اللہ تعالٰی کی طرف سے خوشخبری ملے گی ۔

مومن و کافر
مومن جنت میں خوش و خرم رہیں گے ۔ جب کہ کافر عذاب میں حاضر کئے جائیں گے ۔ 

تسبیح و تحمید
صبح و شام اللہ تعالٰی تسبیح و تعریف بیان کرو ۔

 نکاح کا مقصد
باہم ایک دوسرے سے سکون حاصل کرنا محبت و رحمت کا ذریعہ ۔ 

 زبانیں اور رنگ
اللہ کی نشانی ھے کہ مختلف رنگ و نسل کے انسان مختلف زبانوں میں اپنا مدعا بیان کرتے ہیں ۔ 

 دین قیم
یکسو ھو کر فطرت پر مبنی دین کی طرف رخ کرلو ، یہی دین قیم ھے ۔ دین میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے پیچھے نہ چلو کہ اللہ تعالٰی کی تخلیق میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ۔ انسان بالآخر فطرت کی طرف لوٹتا ھے۔ 

 خرچ کرنا
اللہ کے دیدار کے لئے رشتہ دار ، مسکین اور مسافر پر خرچ کرو۔

 سود اور زکوۃ
سود کے ذریعہ ہونے والا اضافہ اللہ کے نزدیک کوئی اضافہ نہیں ، اصل اضافہ تو زکوة دینے سے ہوتا ھے۔

 بحروبر کا فساد
انسان کے اوپر اپنے اعمال کا نتیجہ ھے ، اللہ کی پکڑ ھے تاکہ کچھ لوگ پلٹ آئیں۔

 مومنوں کی مدد
اللہ مجرموں کو تباہ کر کے مومنوں کی مدد کرتا ھے۔
 وکان حقا علینا نصر المومنین ۔

 ابر رحمت
انسان گرمی کی وجہ سے مایوس ہونے لگتا ھے ، اللہ ابر رحمت برسا کر ٹھنڈک پہنچاتا ھے۔

 تخلیق کا کرشمہ
اللہ ہی ھے جو انسان کو کمزوری کے بعد قوت دیتا ھے ، پھر قوت کے بعد کمزور اور بوڑھا کر دیتا ھے۔

 ہر طرح کی مثال
لوگوں کو سمجھانے کے لیے ہر طرح کی مثالیں قرآن میں بیان کی ہیں مگر نہ ماننے والے نہیں مانتے۔

 صبر
اللہ کا وعدہ صبر کے ساتھ پورا ہوگا ۔ فتنوں میں صبر کا اجر پچاس گناہ زیادہ ھے ۔

 لھوالحدیث
گانا بجانا ، قصے کہانیاں ، دو آوازوں کو ملعون کہا گیا ، خوشی کے وقت مزامیر اور مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا ۔

 حکمت
خیر کثیر ھے جس کی وجہ سے انسان صحیح فیصلے کر سکتا ھے ۔ حکمت کی پہچان شکر کرنا ھے ۔

 لقمان کی بیٹے کو نصیحت
شرک نہیں کرنا ، والدین سے حسن سلوک ، رائی برابر عمل بھی سامنے لایا جائے گا ، نماز قائم کرنا ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، مصیبت پر صبر ، تواضع اختیار کرنا، چال اور آواز میں اعتدال ۔

 آخرت کا دن
جب کوئی کسی کے کام نہ آئے گا ، دنیا کے دھوکے سے بچ کر آخرت کی تیاری کریں ۔

 عالم الغیب
قیامت کا علم ، بارش کا وقت , رحم مادر کی حقیقت ، کل کیا ہونا ھے ، موت کہاں آنی ھے؟ اللہ ہی جانتا ھے ۔

 معاملات کی تدبیر
اللہ ہی کر رہا ھے ، وہی جانتا ھےکب کونسا فیصلہ نافذ کرنا ھے ۔

 آنکھوں کی ٹھنڈک
نیک اعمال کرنے والوں کی آنکھیں ایسی جنت سے ٹھنڈی کی جائیں گی جو نہ کسی آنکھ نے دیکھی نہ کسی کان نے سنی ۔

 دو دل
ایک جسم میں دو دل نہیں اس طرح بیوی ماں نہیں ، نہ لے پالک حقیقی بیٹا ھے ۔

 ازواج رسول سے خطاب
دنیا چاہیئے یا آخرت ، دنیا چاہیئے تو اللہ کے رسول سے جدائی ، آخرت چاہئیے تو دگنا اجر ھے ۔



 پارہ ۔22 ومن یقنت کے اہم نکات 


قرآن والے ہی اللّہ والے اور اسکے خاص بندے ہیں

ازواج مطھرات کو خطاب
آپ عام خواتین کی طرع نہیں بلکہ راہنما خواتین ہیں ضرورت کی بات معروف انداز میں کریں گھروں میں رہو تبرج یعنی اظہار زینت کے ساتھ نکلو نماز قاٸم کرو زکوة دو اللّہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ پاکیزگی حاصل ھو

پڑھنا پڑ ھانا
بہترین کام جسکا حکم ازواج نبی ﷺ کو حکم دیاگیا کہ وہ کتاب اللّہ اور حکمت کی باتیں دوسروں کو سکھاتی رہیں 

صالح معاشرے کے افراد
مسلمان مومن فرمنبردار سچے صابر خاشع صدقہ دینے والے روزہ رکھنے والے شرمگاھوں کی حفاظت کرنے والے کثرت سے اللّہ کا ذکر کرنے والے

ذکر کی کثرت
بخشش اور اجر کا ذریعہ 

زید ؓ اور زینب ؓ
ذہنی ھم آہنگی نہ ھونے کی وجہ سے دونوں کا نباہ نہ ھو سکا تو نکاح ختم ھو گیا

لے پالک
حقیقی بیٹے کی طرح نہیں ھوتااسلیے اللّہ نے نبی کا نکاح زینب ؓ سے کر دیا غلط معاشرتی رسموں کو لوگوں کے ڈر سے پکڑے رکھنے کی بجاۓ اللّہ کے ڈر سے چھوڑ دینا چاہیے

خاتم النبین
آپ ﷺ کے بعد کوٸی نبی نہیں البتہ جھوٹے کذاب ھوں گے اسلیے سچے نبی کا اقرار اور جھوٹے نبی کا انکار ضروری ھے

نبی ﷺ کی حیثیت
شاھد مبشر نذیر داعی الی اللّہ سراج منیر

تعددازواج
نبیﷺ کے نکاح اللّہ کے حکم سے کسی نہ کسی حکمت کے تحت اسلیے کسی کو اعتراض کا حق نہیں

دعوت کےآداب
بلانے پرجانا دعوت ختم ھوتے ھی رخصت ھو جانا غیر ضروری بیٹھے نہ رہنا

منہ کے پردے کا حکم
خواتین سے پردے کے پیچھے سے بات کرنا شوہر کی عدم موجودگی میں نبی ﷺ نےخواتین کے پاس جانے سے منع کیا البتہ محرم رشتے اس سے مستثنی ہیں 

درودو سلام
اہل ایمان نبیﷺ پر درودواسلام بھیج کر اللّہ کی رحمت وسلامتی حاصل کریں

پردہ
تمام خواتین کو حکم دیا جا رہا ھے کہ اپنی چادروں کا ایک حصہ اپنے اوپر لٹکا لیا کریں تاکہ وہ مسلمان کے طور پر پہنچاٸی جاٸیں اور اذیت دینے والوں سے بچ سکیں پردہ عورت کے لیے حفاظت کا ذریعہ ھے

قول سدید
سیدھی اور درست بات کرو تاکہ تمھارے اعمال کی اصلاح ھو اورگناہ بخش دیے جاھیں

بار امانت
دین امانت ھے جس میں منافق ومشرک کوکوتاہی پر عذاب ملے گا اور اداٸیگی پر مومن کی بخشش ھو گی

شکر گزاری
داود علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام اللّہ کا فضل پا کر اسکے شکر گزار بندے بنے بندہ مومن سے یہی شکر گزاری مطلوب ھے

ناشکری قوم
قوم سبا نے نا شکری کی تو بند توڑ سیلاب کے ذریعے باغات تباہ کر دٸیے گے 

مال و اولاد
اسی وقت اللّہ کے قرب کا ذریعہ ہیں جب ایمان اور عمل صالح کے ساتھ ھوں

رزق کی کشادگی اور تنگی
اللّہ کے اختیار میں ھے خرچ کرنے سے مال کم نہیں ھوتا
اسلیے زیادہ مال والے کو اکڑنا نہیں چاہیے اور کم والے مال کو بگڑنا نہیں چاہیے

فرشتے
اللّہ کی مخلوق ھیں جن کے کٸی پر ھوتے ہیں جبراٸیل علیہ السلام کے چھ سو پر ہیں 

رحمت کی کنجیاں
اللّہ کے پاس ہیں کوٸی روکنے والا نہیں

شیطان
کھلا دشمن ھے اسے دشمن سمجھو اور اسکی جہنم کی طرف بلانے والی چالوں کو سمجھو

گناہ پر مطمٸن
اپنے غلط کام کو اچھا سمجھنا بڑی گمراہی ھے

مختلف رنگ
بظاہر بےرنگ ایک پانی سے مختلف رنگوں کےپھل پہاڑانسان جانور پیدا کیے

عالم بندے
اللّہ سے ڈرتے ہیں حامل قرآن رونے والا بردبار غمگین سمجھ بوجھ والا اور کم گوہو شور شرابہ کرنے والا نہ ھو 

وارث کتاب
تین طرح کے ہیں
نفس پر ظلم کرنے والے
درمیانی راہ چلنے والے
نیکیوں میں سبقت کرنے والے

نامہ اعمال
دنیا میں کیےھوئے کاموں اور پیچھے چھوڑ جانے والے آثار پر مشتمل ھو گا خواہ اچھے ھوں یا برے



پارہ ۔23  ومالی کے اہم نکات 



 بندہ مومن
جان خطرے میں ڈال کر دعوت دی تو مارا گیا ، شہادت پاکر جنت میں داخل ھوا تو بھی قوم کی خیرخواہی کرتے ھوئے کہا کہ 
یا لیت قومی یعلمون  بما غفرلی ربی وجعلنی من المکرمین 

 جوڑے
اللہ تعالٰی نے ہر چیز جوڑے میں بنائی جو بقائے نسل کے لیے ضروری ھے خواہ درخت ھوں ، انسان یا کوئی اور چیز ، اکیلی صرف اللہ تعالٰی کی ذات ھے جس کا کوئی جوڑ نہیں ، وہ وحدہ لا شریک ھے ۔

 سورج و چاند
اپنے اپنے مدار میں مخصوص رفتار سے تیر رہے ہیں ۔ اس لیے رات اور دن مقرر وقت پر آتے ہیں ۔

 رحمت الہی
اللہ تعالٰی کی رحمت ہی حادثات سے بچاتی ھے خواہ خشکی ھو سمندر یا فضا ۔ 

 نفخ صور
اللہ تعالٰی کا فرشتہ ، تیار حالت میں ، آنکھیں عرش کی طرف لگائے صور پھونکنے کا منتظر ھے ۔ جیسے ہی پھونکے گا سب قبروں سے نکل کر رب کی طرف دوڑ پڑیں گے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوكيل
علی اللہ توکلنا

 حسب خواہش
جنت وہ جگہ ھے جہاں خواہش کے مطابق ملے گی ۔
 رب رحیم کی کی طرف سے سلام بھی ۔ 

أعضاء کی گواہی
کفر کرنے والوں کے ہاتھ اور پاؤں ان کے برے اعمال کی گواہی دیں گے ۔

 صف بندی
فرشتوں کی صفت ھے  ، نماز باجماعت میں ، اگلی صفوں کو پورا کرنا اور مل کر کھڑا ھونا فرشتوں کی طرح صف بنانا ھے ۔ صف بنانا نماز کا حصہ اور اس کی خوبی ھے ۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صفیں درست کیا کرتے تھے ۔

 معلوم رزق
مخلص بندوں کے لیے نعمتوں والی جنت میں جانا بوجھا رزق ھوگا ۔

عظيم کامیابی
عذاب سے بچ جانا ہی بڑی کامیابی ھے ایسی کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاھئیے ۔
ان ھذا لھو الفوز العظيم

 زقوم
جہنم کی تہ سے نکلنے والا انتہائی کڑوا درخت اہل جہنم کا کھانا ھوگا ۔ 

 مومن و مخلص بندے
 نوح علیہ السلام
 ابراہیم علیہ السلام
 إسحاق علیہ السلام
 إسماعيل علیہ السلام
 موسی علیہ السلام
 ھارون علیہ السلام
 الیاس علیہ السلام
 لوط علیہ السلام
 یونس علیہ السلام
مخلص اور مومن تھے اس لیے ان کا ذکر خیر باقی رکھا ۔

 رحمت کے خزانے
رب کے علاوہ کسی کے پاس نہیں جو العزیز الوہاب ھے ۔

 اواب
 داؤد علیہ السلام
 سلیمان علیہ السلام
 ایوب علیہ السلام
تینوں اواب ، یعنی اللہ تعالٰی کی طرف بہت رجوع کرنے والے تھے ۔

 الھدی البیانی
دنبیوں کا واقعہ پیش آتے ہی داؤد علیہ السلام کو اپنی غلطی کا اندازہ ھوا تو استغفار کرتے ھوئے جھک گئے ، کسی کی غلطی دیکھ کر اپنی غلطی کا ادراک کرکے اصلاح کر لینا حالات و واقعات سے ملنے والی رہنمائی ھے ۔

 حب الخیر
سلیمان علیہ السلام نے رب کی یاد کے لیے مال سے محبت کی ۔ اللہ تعالٰی کے ذکر کی طرف راغب کرنے والے کام ہیں ۔

 صبر
ایوب علیہ السلام 18 سال بیمار رہے ، سب نے چھوڑ دیا ، صبر کیا تو اللہ تعالٰی نے پہلے سے بہتر ہر چیز عطاء فرمائی ۔

 چنے ھوئے بندے
ابراہیم علیہ السلام ، اسحاق علیہ السلام ، یعقوب علیہ السلام ، اسماعیل علیہ السلام ، الیسع علیہ السلام ، ذوالکفل  سب چنے ھوئے بندے تھے ، آخرت کی یاد کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے انہیں ممتاز مقام دیا ، دنیا میں ان کے لیے ذکر خیر اور آخرت میں ان کے لیے جنت عدن ھے ۔ 

 اخلاص
اللہ تعالٰی کی عبادت اخلاص کے ساتھ کرنی ھے ۔ اللہ تعالٰی کا تقرب اور اس سے دعا کرنے کے لیے کسی واسطے کی صرورت نہیں ۔ اولیاء کو اللہ تعالٰی کی قربت کا ذریعہ سمجھنا ایک خود ساختہ عقیدہ ھے جس کی کوئی دلیل نہیں ہے ۔ 

 فرق مقام
رات کی گھڑیوں میں سجدے و قیام کرنے اور رحمت کی امید رکھنے والے کا مقام اس سے الگ ھے جو وقتی مصیبت کے وقت اللہ تعالٰی کو پکار کر پھر بھول جاتا ھے ۔
ھل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون 

 اصل خسارہ
غلط کام کرکے خود کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالنا ۔

 خوشخبری
طاغوت کی بندگی سے بچنے والے اور قرآن سن کر عمل کرنے والے ہی ہدایت پر ہیں اور عقل مند ہیں ۔

 احسن الحديث
قرآن بہترین بات ھے جس کے مضامین ملتے جلتے اور بار بار دہرائے جاتے ہیں ۔ 

 مثال
بہت سے مالکوں کو خوش کرنا آسان ھے یا ایک مالک کو ؟ الحمد للہ کہ صرف ایک رب کو راضی کرنا ھے ۔



 پارہ ۔24  فمن اظلم کے اہم نکات 



 جھوٹے نظریات
اللّٰہ کے  بارے میں وہ باتیں کہنا یا سوچنا جو وہ ہے نہیں، جھوٹ ہے اور ایسا کرنے والا سب سے بڑا ظالم ہے۔ کفر، شرک اور الحاد سب جھوٹے نظریات پر قائم عقائد ہیں۔ جن سے بچنا ضروری ہے۔

 متقی
وہ داعی حق جو سچ لایا اور جس نے سچ کی تصدیق کی، متقی ہے۔ ان کے لیئے ہے جو وہ چاہیں گے

 نیند، موت کی بہن
روزانہ سلانا، اٹھانا موت کی دلیل ہے، نیند کو روک نہیں سکتے، موت کو بھی نہیں روک سکیں گے

 امید بھری آیت
بڑے سے بڑا گناہ گار بھی اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ بلکہ اس کی طرف رجوع کر کے اس کا فرمانبردار بن جائے تو وہ معاف کر دے گا

 حسرتیں
آج اگر گناہ کے نشہ سے نکل کر روش نہ بدلی تو کل افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ نہ بچے گا

 نفخ، صعق اور قیام
ایک صور پھونکتے ہی سب بیہوش ہو جائیں گے جبکہ دوسرا صور پھونکتے ہی کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔ دو صوروں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہو گا۔ چالیس کو اللّٰہ ہے جانتا ہے۔ دن ہے، ماہ یا سال

 میدان حشر
زمین رب کے نور سے روشن ہو جائے گی، اعمال۔نامے رکھے جائیں گے۔ انبیاء اور شہداء لائے جائیں گے۔ حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔ کسی پر ظلم نہ ہو گا۔ ہر نفس کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا

 گروہوں میں
دلچسپیوں اور نظریات کی بنا پر لوگوں کے گروہوں کو جہنم یا جنت کی طرف ہانکا جائے گا۔ جہنم کا داروغہ رسولوں کے آنے کے بارے میں پوچھے گا جب کہ جنت کا داروغہ سلامتی کے ساتھ خوش آمدید کہے گا

 صفات الہٰی
گناہ معاف کرنے والا، توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا دینے والا، فضل و کرم والا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں

 حاملین عرش کی اہل ایمان کے لیئے دعا
رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَّ عِلْمًا غَافِرُ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ

 یوم الآزفۃ
قیامت کا دن جب دل گھٹ کر حلق تک پہنچ جائیں گے۔ ظالموں کا نہ کوئی دوست ہوگا نہ کوئی سفارشی

 مرد مومن
قوم فرعون سے تھا۔ اپنی قوم کو عذاب الٰہی سے ڈراتے ہوئے آخرت کی فکر کی طرف متوجہ کیا

 عذاب قبر
حق ہے۔ آل فرعون پر صبح و شام قبر میں آگ پیش کی جاتی ہے۔ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر نماز میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے

 قوم ثمود
آنکھیں کھول کر ہدایت لینے کی بجائے اندھا بن کر چلنا پسند کیا تو کڑک کے عذاب نے پکڑ لیا

 اللّٰہ میرا رب
کہنے اور استقامت اختیار کرنے والوں کی تائید فرشتوں سے ہوتی ہے۔ جو انہیں خوف و غم سے نکلنے اور جنت میں داخل ہونے کی خوشخبری دیتے ہیں اور دنیا و آخرت میں ان کے دوست بن جاتے ہیں

 اللّٰہ کافی ہے
ہر دشمن حق کے خلاف اللّٰہ اپنے بندے کے لیئے کافی ہے

 علم کا فتنہ
نعمتعوں کو اللّٰہ کا فضل سمجھنے کے بجائے اپنے علم کا کمال سمجھنا بڑا فتنہ ہے

 اعمال ضائع ہونا
شرک نہ چھوڑا تو سب اعمال ضائع ہوجائیں گے، شرک کرنا اللّٰہ کی قدر نہ کرنا ہے

 سبیل الرشاد
راہ ہدایت یہی ہے کہ انسان دنیا کی زندگی کو عارضی ٹھکانہ اور آخرت کو ہمیشہ کا گھر سمجھے

 دعا
عبادت ہے۔ اس لیئے اللّٰہ ہی سے مانگنی چاہیے، وہی دعا قبول کرتا ہے

 قرآن نہ سنو
کفار کا حربہ ہے کہ قرآن نہ سننے دیا جائے، میوزک اور شور وغل سے اس کے اثر کو کم کیا جائے




 پارہ ۔25 الیه يرد کے اہم نکات


 قیامت کا علم
اللہ ہی کے پاس ھے جیسے پھل کا  شگوفے سے نکلنے اور مادہ کا بچے کو جنم دینے کا وقت اللہ تعالٰی کے علم میں ھے ۔ یہ واقعات روز پیش آرہے ہیں ، قیامت بھی اسی طرح ایک دن پیش آجائے گی ۔

 دعا
نعمت کی حالت میں بھی مانگنی چاھئیے ، نعمت میں رب کو نہ بھولنے والے کی دعا مصیبت میں قبول ھوتی ھے ۔ 

 آفاق و انفس
قرآن مجید کی حقانیت جلد واضح ھوجائے گی ۔ جب یہ خود میں اور ارد گرد نشانیاں دیکھیں گے ۔

 وحی
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہی نہیں بلکہ پہلے انبیاء کرام علیہم السلام پر بھی نازل ھوتی رہی ۔

 اللہ تعالٰی ولی ھے
خود ساختہ ولی اور دوست کام نہ آئیں گے ۔ اصل ولی اللہ ھے کیونکہ زندگی اور موت کے نظام پر مکمل قدرت اس کی ھے ۔

 آسمان زمین کی کنجیاں
اللہ تعالٰی کے پاس ہیں اس لیے وہ جانتا ھے کس کو کشادہ اور کس کو تنگ رزق دینا ھے ۔

 تفرقہ سے بچنا 
نوح علیہ السلام ، ابراہیم علیہ السلام ،  موسی علیہ السلام ، عیسی علیہ السلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دین قائم کرنے اور تفرقہ سے بچنے کا حکم دیا گیا ۔

 ساعت قریب
قتل و غارت ، فحش کی کثرت ، اخلاقی برائیوں جیسی علامات قرب قیامت کی دلیل ہیں ۔

 دنیا چاھنے والا 
دنیا پالیتا ھے مگر اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ آخرت تو آخرت چاھنے والے کو ملے گی ۔

 دعا کی قبولیت
اہمان لانے اور عمل صالح کرنے والوں کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں ۔

 نعمت پر غرور
عام طرز عمل ھے جس کی وجہ سے دوسروں کو حقیر سمجھا جاتا ھے اس تکبر سے بچنے اور توبہ کی ضرورت ھے ۔

 مصیبت
بہت سی مصیبتیں ہمارے برے اعمال کا نتیجہ ھوتی ہیں اگرچہ اللہ تعالٰی بہت سے گناہ معاف بھی کردیتا ھے ۔

 عارضی متاع
اس دنیا میں جو ملا وہ عارضی ھے ، زیادہ بہتر اور دیرپا وہ ھے جو اللہ تعالٰی کے پاس ھے ۔

 غصے پر معافی
کسی پر غضبناک ھونے کے باوجود معاف کردینا اللہ کے غضب سے بچانے والا ھے اور جنت میں لے جانے والا ھے ۔

 مشورہ کرنا
مختلف امور میں صاحب الرائے سے مشورہ کرنا خیر کا سبب ھے ۔

 برائی کا بدلہ
برائی جتنا لے سکتے ہیں مگر معاف کردینا اور اصلاح کرلینا اجر کا باعث ھے ۔

 ظلم
حرام ھے ، قیامت کے دن اندھیروں کی شکل میں آئے گا ، ظلم کرنے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت سے محروم رہیں گے ۔

 قدرت الہی
کسی کو لڑکے ، کسی کو لڑکیاں ،کسی کو دونوں دیتا ھے ۔ کسی کو بانجھ بنا دیتا ھے ، کہ سب اس کا اختیار ھے ۔

 صراط مستقیم
اللہ تعالٰی کی طرف لے جانے والی راہ ھے جو ہر چیز کا مالک ھے اور جس کی طرف امور لوٹتے ہیں ۔

 سواری کی دعا
سبحان الذی سخر لنا ھذا وما کنا لہ مقرنین ⭕ وإنا الی ربنا لمنقلبون⭕

 اللہ کا جزء
مشرکین نے فرشتوں کو اللہ تعالٰی کی بیٹیاں بنا دیا حالانکہ خود بیٹی کی پیدائش پر چہرے پر سیاہی چھا جاتی ھے ۔ 

 رحمت کی تقسیم
ان کے ہاتھ میں نہیں کہ سب خیر یہ لے لیں ، اللہ جسے چاھتا ھے اپنی رحمت کے خزانے تقسیم کرتا ھے ۔

 شیطان کا تسلط
ذکر سے غفلت،  غصہ کرنے ، نماز باجماعت کا اہتمام نہ کرنے سے ھوتا ھے ۔ 

 دوست دشمن
متقین کے سوا باقی دوست روز قیامت دشمن بن جائیں گے دوستی کی بنیاد ایمان و تقوی ہونی چاہئیے ۔

 متکبر
اللہ کی آیات کو سن کر کفر پر اڑے رہنے والا ہی وہ متکبر ھے جو جھوٹا گناہ گار ھے ۔

 لیلة مباركة
وہ رات جس میں قرآن کا نزول ہوا اور تمام امور کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ یہی لیلة القدر ھے ۔

 خواہش نفس
علم کے باوجود خوہش کے نفس کی پیروی کرنے والے کے کان و دل پر مہر اور آنکھوں پر پردے ہیں ۔

 گھٹنوں کے بل
ہر امت اس دن گھٹنوں کے بل اپنے اعمال ناموں کے ساتھ پیش ہو گی ، سارا تکبر ختم ہو جائے گا ، تکبر ہی کی وجہ سے انسان حق قبول نہیں کرتا . متکبر چیونٹیوں کی شکل میں پیش کئیے جائیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں