کلیدی پیغامات بخاری: ادارتی صفحات

 ۔





کلیدی پیغاماتِ بخاری ۔ ۔ ۔  موضوعاتی درجہ بندی

  ۔ ۔ ۔ پیش لفظ ۔ ۔ ۔

پیغام حدیث کا پہلا ایڈیشن مئی 2010ء میں شائع ہوا تھا جس میں صحیح بخاری کے تمام کتب کے ترتیب وار احادیث کی تلخیص سلیس اورعام فہم انداز میں 360 صفحات میں سمونے کی کوشش کی گئی تھی۔ پھر دسمبر 2010ء پیغام حدیث کے دوسرے ترمیم شدہ ایڈیشن میں سو صفحات کا ضمیمہ بھی شامل کیا گیا۔ جس میں کتب ستہ کے دیگر مجموعوں سے وہ اضافی احادیث منتخب کرکے اس میں شامل کی گئیں، جو قبل ازیں بخاری کی اس تلخیص میں شامل نہ تھیں۔ پیغام حدیث کے دوسرے ایڈیشن میں دو مزید خصوصیات شامل کرکے اس کتاب کی اہمیت و افادیت میں اضافہ کیا گیا۔ اول پیغام حدیث کے متن میں موجود اوامر و نواہی کو جلی اور خط کشیدہ کرکے اسے نمایاں کیا گیا۔ دوم کتاب کے کل صفحات میں موجود جملہ اوامر و نواہی کا تفصیلی موضوعاتی اشاریہ بارہ صفحات میں پیش کیا گیا تاکہ قارئین کو متعلقہ موضوع پر مبنی احادیث کی تلاش میں آسانی ہو۔ پیغام حدیث کا یہ ترمیم شدہ ایڈیشن انہی خصوصیات پر مبنی پیغام قرآن کے ساتھ تین مرتبہ شائع ہوا۔ پیغام قرآن و حدیث کا یہ مشترکہ ایڈیشن عام قارئین کے ساتھ ساتھ اہل علم میں بھی مقبول ہوا۔جولائی 2011ء میں منعقدہ اس کتاب کی تقریب رونمائی میں متعدد اہل علم نے مقالے پیش کئے۔ پیغام حدیث پر الگ سے تفصیلی تبصرہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد ابرہیم حینف (صدر جمعیت اتحاد العلماء، کراچی شرقی) لکھتے ہیں: پیغام حدیث بے شمار خصوصیات کی حامل ہے۔ مدرسین اور معلمین تک رسائی نہ رکھنے والے عربی زبان سے ناواقف عام پڑھے لکھے طبقوں کے لیے پیغام حدیث ایک عمدہ کتاب ثابت ہو سکتی ہے۔ مؤلف نے فنی مباحث سے کنارہ کرتے ہوئے بخاری شریف کا ترجمہ آسان ترین انداز میں خوبصورت عنوان قائم کرکے کیا ہے۔ یوں عوام الناس کے لیے بخاری شریف کا مطالعہ، اس کا سمجھنا، اس پر غور و فکر کرنا، اپنے عقائد اور اعمال کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنا اور صراط مستقیم پر چلنے کا راستہ آسان ترین کردیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد زبیری (نائب پرنسپل، اردو سائنس کالج، کراچی) فرماتے ہیں:پیغام حدیث کی خوبی یہ ہے کہ عام پڑھے لکھے لوگ بھی اس سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سی ایسی تفصیل کو حذف کردیا گیا ہے جو سب کے لیے ضروری نہیں ہے۔ انہی راویوں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔ طویل احادیث کو چھوٹے چھوٹے پیراگراف میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ قارئین سہولت سے پڑھ سکیں اور یاد رکھ سکیں۔

ان تمام خصوصیات اور عوام و خواص میں مقبولیت کے باوجود اس کتاب میں ایک کمی یا خامی کا بار بار ذکر کیا گیا کہ پیغام حدیث میں کہیں بھی حوالہ کے لیے وہ نمبر شمار موجود نہیں ہے، جو بخاری کے اصل نسخہ میں احادیث کے ساتھ موجود ہے۔ گو کہ پیغام حدیث کے کتب کے ابواب کی ترتیب، بخاری شریف کے ترتیب وار کتب سے ہی ہم آہنگ ہے اور پیغام حدیث کے ہر باب میں احادیث کی ترتیب بھی وہی ہے، جو بخاری شریف کے متعلقہ کتاب میں موجود ہے۔ مگر اس کے باوجود پیغام حدیث میں اس کمی یا خامی کی نشاندہی اس بات کی متقاضی تھی کہ پیغام حدیث کو بخاری شریف کے احادیث نمبر کے حوالہ کے ساتھ دوبارہ مرتب کیا جائے۔ ملازمت سے ریٹائرمنٹ اور دیگر خانگی فرائض کی مصروفیات سے فراغت کے بعد 2021ء کے اوائل میں مجھے یہ موقع ملا کہ پیغام حدیث کو نئے سرے سے مرتب کیا جائے۔ اس مرتبہ بھی اس کام کا آغاز بخاری شریف ہی سے کیا جارہا ہے۔ موجودہ پیغام حدیث کا یک سطری تعارف یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ یہ بخاری شریف کے احادیث کے کلیدی پیغامات  کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی کتاب ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ بخاری شریف کے ہر حدیث میں موجود صرف کلیدی پیغامات کو مختصر ترین، عام فہم، سادہ اور سلیس زبان میں حدیث نمبر کے حوالہ کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔ ایک حدیث میں ایک سے زائد کلیدی پیغام کی صورت میں ہر کلیدی پیغام کو الگ الگ مگر اسی نمبر شمار کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے۔ اوراگر ایک ہی کلیدی پیغام مختلف احادیث میں موجود ہوں (جیسا کہ احادیث کے بیشتر ذخیروں میں ایک عام سی بات ہے) تو بار بار آنے والے ایسے کلیدی پیغامات کو ایک ہی مرتبہ لکھ کر اس کے سامنے احادیث کے وہ سارے نمبر شمار بطور حوالہ درج کردئے گئے ہیں تاکہ تکرارسے بچا جاسکے۔ حوالہ کے لیے بخاری شریف کے نمبر شمار کی موجودگی میں راویان کے نام کو عام قاری کے لیے غیر ضروری سمجھتے ہوئے تحریر نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہر کلیدی پیغام سے قبل (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) والا روایتی جملہ بھی تحریر نہیں کیا گیاہے کیونکہ پیغام حدیث کا ہر کلیدی پیغام (قول و فعل) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف منسوب ہے الا یہ کہ کلیدی پیغام سے قبل کوئی وضاحتی جملہ موجود ہو۔ ان ساری تدابیر سے ایک طرف تو کتاب کی ضخامت میں کمی ہوگئی ہے تو دوسری طرف عام قاری کے لیے احادیث کو پڑھنے اور سمجھنے میں بھی سہولت ہوگئی ہے۔ قارئین کو کسی حدیث کے متن کے ضمن میں تشنگی محسوس ہو تو وہ بخاری شریف کے کسی بھی کتابی یا آن لائن نسخہ سے رجوع کرکے تفصیلی مطالعہ بھی کرسکتے ہیں اور حدیث کے کسی عالم سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ 

بخاری شریف کی اب تک درجنوں شروحات لکھی جاچکی ہیں اور ان میں سے کئی شروحات درجن بھر سے زائد جلدوں پر بھی مشتمل ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ سارا قیمتی تحقیقی کام علمائے کرام اور دینی اسکالرز کے استفادہ کے لیے ہی ہے۔ بخاری شریف میں کل (7563) احادیث ہیں۔ اگر تکرار والی احادیث کو نہ گنا جائے تو تقریباََ چار ہزار کے قریب ایسی احادیث ہیں، جن سے ایک عام دیندار مسلمان کا واقف ہونا ضروری ہے۔ مگر اردو زبان میں عام ضخامت پر مشتمل ایسی کتب نہ ہونے کے برابر ہیں، جس میں اسناد اور علمی مباحث سے ہٹ کر عام فہم زبان میں ان چار ہزار بخاری کی احادیث کی ایسی تلخیص موجود ہو، جسے عام پڑھا لکھا فرد بآسانی پڑھ بھی سکے اور کسی ایک موضوع کی تمام احادیث کو ایک جگہ پاکر شریعت کا مجموعی مفہوم سمجھ بھی سکے تاکہ اسے عمل کرنے میں یکسوئی حاصل ہو۔ اردو داں طبقہ کی اسی ضرورت کو پورا کرنے کی غرض سے بخاری کی تمام احادیث کے کلیدی پیغامات (تعلیمات) کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی یہ کتاب پیش ہے۔ مطلوبہ موضوع کی تلاش کو آسان بنانے کی غرض سے تمام عنوانات کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کاوش عوام الناس میں حدیث فہمی کے ضمن میں معاون ثابت ہونے کے علاوہ حدیث کے باقاعدہ طالب علموں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔ اہلِ علم کوکتاب میں اگرکہیں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو مؤلف کو آگاہ فرمائیں۔

۔ ۔ ۔  دیباچہ ۔ ۔ ۔

 الحمد للہ ہم سب مسلمان اللہ کی توحید اورمحمدﷺ کی رسالت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم اللہ کے کلام پر مبنی کتاب قرآن مجید سے توکسی نہ کسی طرح کا تعلق بنائے رکھتے ہیں۔ خواہ یہ تعلق معنی سے بے خبر رہ کر محض عربی مصحف کی تلاوت کرکے یا روزانہ کی نمازوں میں امام صاحب سے اور رمضان کی تراویح کی نمازوں میں حافظ صاحب کی تلاوت سن کرہی کیوں نہ قائم ہوا ہو۔ ہم میں سے کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں جو عربی زبان سے ناواقفیت کے باوجود تراجم و تفاسیر قرآن سے بھی استفادہ کرتے ہیں تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ اللہ نے ہمیں قرآن مجید میں کیا پیغام دیا ہے۔ وہ ہم سے کن عقائد پر ایمان لانے، کن باتوں پر عمل کرنے اور کن باتوں سے دور رہنے کو کہہ رہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ہم میں سے بیشتر مسلمان محمدﷺ کی رسالت کا زبانی اقرار کرنے کے باوجود یہ نہیں جانتے کہ اللہ کے رسول محمد ﷺ کے اقوال و افعال پر مبنی کتب احادیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے ہمارے لئے کیا پیغام دیا ہے۔ کلام اللہ کی کیا تشریح کی ہے۔ کیونکہ کُل قرآن کے مقابلہ میں کُل احادیث سے ہمارا تعلق نہ ہونے کے برابر ہے۔

 

ہم میں سے بیشتر کو تو شاید یہ بھی نہ معلوم ہو کہ احادیث کے کتنے اہم مجموعے موجودہیں اور ان اہم مجموعوں میں کتب ستہ اور موطا وغیرہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ عوام الناس میں سے ایسے بہت کم لوگ ہوں گے جنہیں کتب ستہ کی چھ کتب (صحیح بخاری،صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابو داؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ) کے نام بھی ازبر ہوں اور وہ یہ بھی جانتے ہوں کہ بخاری و مسلم کو صحیحین بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ ان دو مجموعوں میں شامل تمام احادیث کی اسناد درست اور صحیح ہیں اور ان میں کوئی بھی ضعیف حدیث شامل نہیں ہے۔لیکن ہم میں سے بیشتر مسلمان صرف صحیحین یا صرف صحیح بخاری (جسے بعد از قرآن، صحیح ترین کتاب کا درجہ بھی حاصل ہے) میں شامل احادیث کے تمام پیغامات سے بھی بوجوہ ناواقف ہی ملیں گے۔ان وجوہات میں احادیث کے مجموعوں کی بھاری ضخامت، تکرارِ احادیث اور عوام الناس کے لیے احادیث کے متن کا مشکل اور نامانوس لہجہ سر فہرست ہے۔

 مطالعہ احادیث کی انہی بنیادی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کلیدی پیغامات بخاری کوقرآن مجید کی ضخامت کے مساوی ایک عام ہینڈ بُک کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے۔ تکراری احادیث کی ممکنہ حد تک تخفیف کی گئی ہے۔ طرز بیان کو انتہائی سادہ اور آسان رکھا گیا ہے۔ تمام پیغامات کی موضوعاتی درجہ بندی کرکے اسے حروف تہجی کی ترتیب سے عام فہم عنوانات کے ذیل میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی موضوع سے متعلق تمام احکامات کاایک ہی جگہ مطالعہ کیا جاسکے۔ اس کتاب کی تالیف کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ میں بہت سے ایسے کاموں سے اب بھی دور ہوں، جن کا حکم دیا گیا ہے اور ایسے کاموں میں ملوث ہوں، جن سے روکا گیا ہے۔ مطالعہ کلیدی پیغامات بخاری کے دوران اگرآپ کو بھی ایسا ہی محسوس ہو تو آئیے آج سے ہم اپنی اپنی زندگیوں کی اس کمی اور خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں تاکہ کل روز قیامت رحمۃ اللعالمین کے ہاتھوں جامِ کوثر پینے سے محروم نہ ہوں۔ 


 ۔ ۔ ۔  عنوانات کی کہکشاں  ۔ ۔ ۔

()اللہ تبارک تعالیٰ ()اللہ۔ اعلانِ عام ()اللہ۔بندہ، حق  ()اللہ۔ ملاقات ()اللہ۔رحمت، سایہ  () اللہ۔صبر ()اللہ۔قسم()اللہ۔جھوٹی قسم () اللہ۔قسم، کفارہ ()اللہ۔صفاتی نام  () امت۔ امتیں  ()اُمت محمدیؐ۔خصوصیت () اُمت محمدیؐ۔غیر جنتی ()اُمت۔اسباب تباہی ()انسان۔پیدائش ()اوامر و نواہی۔نیکی و ثواب  ()اوامر و نواہی۔برائی، گناہ  () اہل کتاب۔یہودی،عیسائی  ()ایمان ()ایمان۔اسلام  () ایمان۔اسلام،بچے  () آخرت۔ جنت  ()جنت، جنتی ()جنتی۔پیشنگوئی () جنت۔دوزخ  () آخرت۔جہنم ()جہنم، جہنمی  () آخرت۔قبر  ()عذاب ِقبر  () آخرت۔مرحومین  () آخرت۔قیامت، نشانیاں ()قیامت۔ اللہ () قیامت۔انبیاء  ()قیامت۔بُرے لوگ  ()قیامت۔حساب کتاب  () قیامت۔شفاعت  ()قیامت۔صور  () قیامت۔ظلم، بدلہ ()قیامت۔ مسلم، بدعتی  ()قیامت۔ مشرک، کافر  ()قیامت۔مشکلات، عذاب  ()قیامت۔واقعات  ()آدابِ زندگی  ()آدابِ زندگی۔جھوٹ، چغلی ()آداب زندگی۔ غصہ  ()آداب زندگی۔مہمانی  ()آداب زندگی۔نسب بدلنا  ()آداب زندگی۔آسانی  ()آزمائش  () باغی، مرتد۔ سزا  () بت، تصاویر، کتے  ()بدعت  ()بھیک مانگنا  ()بیع،تجارتی معاملات  ()بیع۔اُجرت  ()بیع۔شفعہ  ()بیع۔ممنوعہ  ()ممنوعہ تجارت  ()بیع۔ حرام  ()بیع۔قسم ()بیع۔ قرض  ()بیع۔گروی  ()بیع۔رباء،سود  ()بیع نجش  ()بیعت۔نبوت  () تبلیغ دین  ()تحفہ، ہبہ  () تقدیر۔نصیب  ()تنازعہ، مقدمہ  ()تعریف، تنقید۔مبالغہ  ()توبہ۔دعائیں  ()توبہ۔اذکارِ مسنونہ  () توبہ۔ دعائے مسنونہ  () توبہ۔وظائف  ()جادو، زہر  ()جانور۔ احکام  () جانور۔رحمدلی  ()جزیہ، ذمی۔   ()جمعہ۔فضائل  ()جن۔ اسلام  ()جہاد فی سبیل اللہ ()جہاد۔ مشقیں  ()جہاد۔ممنوعات  () جہاد۔فضائل ()جہاد۔فرشتے () جہاد۔دعا  ()جہاد۔ ہدایات  ()جہاد۔متبادل  ()جہاد۔مقصد  ()جہاد۔ گھوڑے  ()جہاد۔ذمہ داری  ()جہادی۔مشن  () جہاد پیشنگوئی  () جہاد۔قیدی، قتل، نماز  ()جہاد۔ غزوات  ()جہاد۔غزوہ بدر  ()جہاد۔غزوہ اُحد  ()جہاد۔غزوہ خندق  (احزاب)  ()جہاد۔غزوہ بنو قریظہ  ()جہاد۔ غزوہ  ذات الرقاع ()جہاد۔غزوہ بنی المصطلق  () جہاد۔ غزوہ خیبر  ()جہاد۔غزوہ موتہ  ()جہاد۔غزوہ حنین  ()جہاد۔غزوہ فتح مکہ  ()جہاد۔غزوہ ذوالخلصہ  ()جہاد۔ غزوہ خبط  ()جہاد۔ غزوہ تبوک  () جہاد۔ قیدی، فدیہ،  مال غنیمت  ()جہاد۔ خواتین  ()جہاد۔توشہ  ()جہاد۔ شہید  ()جھانکنا۔ گھر  ()حج۔ عمرہ  ()حج، عمرہ۔ احرام  ()حج۔ ترتیبِ ارکان  () حج۔ اقسام  ()حج۔انتقال  () حج۔بدل  () حج۔ تکمیل عمرہ  ()حج۔تلبیہ  ()حج۔ حجۃ الوداع  ()حج۔ حلق، قصر ()حج۔تجارت  ()حج۔ خواتین  ()حج۔طواف، رمل، استلام، سعی  ()حج۔ طوافِ وداع  ()حج۔ عرفہ، مزدلفہ  ()حج۔جمرات، رمی  ()حج و عمرہ۔فضائل ()حج،عمرہ۔ فدیہ، قضا  ()حج۔تمتع، قربانی  ()حج و عمرہ۔ قصر نماز  () حج۔ میقات  () حدود۔اللہ ()حدود۔زنا،رجم  ()حدود۔شراب نوشی  ()حدود۔چوری  ()حدود۔آگ سزا  ()حدیثِ قدسی  ()حرمت۔ ایام، مہینے  ()حرمین۔مکہ، حرمت  ()حرمین۔فتح مکہ  ()حرمین۔ کعبۃ اللہ ()کعبہ۔انہدام  ()حرمین۔مدینہ، حرمت  () حرمین۔مسجد نبوی  () حرمین۔ریاض الجنہ، منبر، کوثر  ()حرمین۔ ہجرت مدینہ  ()حرمین۔واقعات ہجرت مدینہ  ()حلال،حرام، مشتبہ  ()حقوق۔ اللہ، العباد  () حیاء،  فحاشی  ()خلافت۔حکمران، رعیت ()حکمران۔ جائز اطاعت  ()حکمران۔ ناجائز اطاعت  ()حکمران۔ذمہ داریاں  ()حکمران۔اہلیت  ()حکمران۔مشیر  ()حکمران۔ سرکاری تحائف  () حکمران۔نامزدگی۔ ()خواب۔اچھا، بُرا  ()خواب۔دیدار نبیؐ  ()خوابِ مومن۔حصہ نبوت  () خواب۔تین اقسام  ()خواب۔جھوٹا بیان  ()خواب۔ بیان کرنا  ()خواب۔ تعبیر  ()خواتین۔ افضل، کامل  () خواتین۔پردہ  ()خواتین۔حکمرانی  ()خواتین۔ناشکری، خامی  ()خواتین۔سوکن  ()خواتین۔ سفر  ()خواتین۔ صدقہ  ()خواتین۔ نان نفقہ  ()خواتین۔ہدایات برائے مرد   () خواتین۔ ہدایات برائے عورت   ()خواتین۔امور خانہ داری  () خواتین۔ خواجہ سرا  ()خود کشی ()دجال،  مسلیمہ کذاب،  ابن صیاد  ()دجال، حلیہ، خصوصیت  ()دنیا،زمانہ  ()دین۔سمجھ  ()رات۔ بلائیں، رحمتیں  ()راستے۔ حقوق  ()رحم دلی۔صلہ رحمی، قطع تعلق  ()رحم دلی۔پڑوسی، مہمان  ()رشک، حسد  ()رمضان۔آغاز، اختتام  () رمضان۔ اعتکاف ()رمضان۔ روزے فضائل  ()رمضان۔روزے، ممنوعہ اعمال  ()رمضان۔ روزے، سحری  ()رمضان۔اوقاتِ افطار  () نفلی روزے  ()روزے۔ممنوعہ ایام  ()روزے۔جائز اعمال  ()روزے۔ طہارت  () رمضان۔ جبرئیل ؑ  ()رمضان۔سفر، روزہ  () رمضان۔قضا روزے  ()رمضان۔ روزے، کفارہ  ()رمضان۔قیام الیل، تراویح  () رمضان۔ لیلۃ القدر  ()رزق  () روح () ریا کاری  () سانپ  () سفارش۔ثواب  ()سفر۔آداب  ()سفر۔واپسی  ()سفر۔نشیب و فراز  ()سفر۔نمازیں  ()سفر۔ روزے  ()سلام۔آداب  ()سونے، لیٹنے کے آداب  ()شاعری۔ حسان ؓ  ()شرافت، اخلاق۔فضائل  ()شرافت۔حسن سلوک  ()شرافت۔حسن سلوک، ماں باپ  () شرافت کے منافی اعمال ()شکار اور  ذبیحہ()حلال و حرام شکار  ()حلال ذبیحہ  ()حرام ذبیحہ  ()گورخر، خرگوش، مرغی، ٹڈی، گھوڑا، گدھا  ()ممنوعہ شکار  ()کتا پالنا  ()شیطان اور انسان  () شیطان، نیند، وسوسہ  ()شیطان۔آیت الکرسی  ()شیطان۔رمضان  ()شیطان۔ رمضان، رات  ()شیطان۔اذان  ()شیطان۔نومولود  () شیطان۔ فرشتے۔کاہن  ()شیطان۔ جمائی  () شیطان۔نماز  () شیطان۔بُرا خواب  () شیطان۔وضو  () صحابہ کرام ؓ  ()صحابہ۔انصار  () انصار۔ فضائل  () انصار۔مومن، منافق  () انصار۔میزبانی  ()انصار۔نبیؐ  ()انصار۔ نبیؐ وصیت  ()صحابی۔ ہجرت مدینہ، انصار و مہاجرین  ()صحابہ۔ اہل بیت ؓ  () صحابی۔ ابن عباس ؓ  ()صحابی۔ ابو ہریرہؓ  ()صحابی۔خلیفہ ابوبکرؓ ()ابوبکرؓ۔فضائل  ()ابوبکرؓ۔امامت  ()ابوبکرؓ۔خلافت  ()ابوبکرؓ۔ہجرت  ()ابوبکرؓ۔اہل بیت  ()ابوبکرؓ۔وفاتِ نبیؐ  ()صحابی۔ابوذر غفاریؓ ()صحابی۔ ابو عبیدہ بن جراح   ؓ ()صحابی ابی بن کعبؓ  ()صحابی۔ اسید و عبادؓ  ()صحابی۔ ابو اسید ساعدی ؓ  ()صحابی۔بلالؓ  ()صحابی۔ جعفر بن ابی طالبؓ  ()صحابی۔حاطبؓ  ()صحابی۔ خزیمہ انصاریؓ  ()صحابی۔ زبیرؓ  ()صحابی۔زید بن عمروبن نفیلؓ  ()صحابی۔ سائب بن یزیدؓ  ()صحابی۔سعد بن معاذؓ  ()صحابی۔ سعد بن وقاصؓ  ()صحابی۔عبدالرحمن بن عوفؓ  ()صحابی۔ عبد اللہ بن زبیرؓ  ()صحابی۔ عبداللہ بن سلام  ؓ  ()عبداللہ بن مسعودؓ  ()صحابی۔خلیفہ عثمانؓ ()صحابی۔خلیفہ علیؓ  ()علیؓ۔رب (معاذ اللہ)  ()علیؓ۔وحی، اہل بیت  ()علیؓ۔فرمودات  ()علیؓ۔خیبر  ()علیؓ۔ ابو تراب  ()علیؓ۔نائب رسولؐ  () صحابی۔ خلیفہ عمرؓ  () عمرؓ۔فضائل  ()عمرؓ۔قبول اسلام  ()عمرؓ۔ صدقہ، خیرات  ()عمرؓ۔خطبہ، وصیت  ()عمرؓ۔قتل، تدفین

()عائشہؓ۔ نکاح  ()عائشہؓ۔تہمت  ()عائشہؓ۔ وفات، وصیت  ()عائشہؓ۔عمرؓ  ()صحابیہ اسماء بنت ابو بکرؓ  ()صحابیہ۔ اُم المومنین زینبؓ  ()صحابیہ۔فاطمہ ؓ  ()صدقہ و خیرات  ()صدقہ۔اہل خانہ  ()صدقہ۔سنت  ()صدقہ۔رشک  ()صدقہ۔صحابہؓ  ()صدقہ۔ حلال  () صدقہ۔جہنم  ()صدقہ۔واپس لینا  ()صدقہ۔افضل  ()صدقہ۔اولین حقدار  ()صدقہ۔تلقین  ()صدقہ۔اقسام  ()صدقہ۔ مسجد  ()صدقہ۔دعا  ()صدقہ۔اللہ ()صدقہ۔بیوہ، مسکین  ()صدقہ۔ایصال ثواب  ()صدقہ۔بخل،سخی  ()صدقہ۔زکوٰۃ  ()صدقہ۔فطرانہ  ()زکوٰۃ۔مویشی، داغ  ()زکوٰۃ۔اہل بیت  () زکوٰۃ۔نادہندگان  ()زکوٰۃ۔پیشگی ادائیگی  () زکوٰۃ۔ غیر مستحق  ()زکوٰۃ۔زراعت  () زکوٰۃ۔مختلف نصاب  ()زکوٰۃ۔ سونے کا نصاب  ()زکوٰۃ۔ چاندی کا نصاب  ()زکوٰۃ۔ غلہ کا نصاب  ()زکوٰۃ۔ مویشی  ()زکوٰۃ۔ اونٹوں کا نصاب  () زکوٰۃ۔ بکریوں کا نصاب  ()زکوٰۃ۔منکرین  ()صدقہ۔ہدیہ  ()صلح۔ حدیبیہ  ()طعام۔آدابِ ضیافت ()طعام۔ مومن  ()طعام۔مریض، سوگواران  ()طعام۔دعا  ()طعام۔ہدیہ  ()طعام۔مسجد  ()طہارت۔ بیت الخلاء  ()طہارت۔قبلہ رُخ  ()طہارت۔پیشاب ()طہارت۔ تیمم  ()طہارت۔ جنابت  ()طہارت۔حیض  ()حیض۔استخاضہ  ()حیض۔نماز، روزہ، حج  ()حیض۔گھریلو کام  ()حیض۔بیوی، شوہر  ()حیض۔احرام  ()حیض۔طوافِ وداع  ()طہارت۔ غسل()غسل۔جنابت  ()غسل احتلام  ()غسل۔ جریان  () غسل۔میت  ()غسل۔پانی  () طہارت۔فطرت  ()  طہارت۔نجاست ()ظلم۔شرک  ()ظلم۔ظالم، مظلوم  ()عبادات، اعمال صالحہ  ()عذاب۔بستی  ()عذاب۔ طاعون  ()عقیقہ، تحنیک  ()علاج و امراض  ()امراض۔ بھلائی  ()امراض۔موت  ()علاج۔نبویؐ  ()علاج۔حجامہ  ()علاج۔جھاڑ پھونک  () جھاڑ پھونک۔مسنون  ()مریض۔عیادت  ()امراض۔وبائی  ()علم، جہل ()عیدین۔ عید الفطر  ()عیدین۔جمعہ  ()عید الفطر۔عیدگاہ، نماز  ()عید گاہ۔خواتین  ()عیدین۔عید الاضحی  ()عید الاضحی۔ایام تشریق  ()عید الاضحی۔نماز، قربانی  ()قربانی۔ گوشت، کھال  ()قربانی۔جانور  ()غلام، باندی، خادم ()غلام۔ احکامات  ()غلام۔آزادی  ()غلام،باندی، مکاتبت  ()لونڈی۔احکامات  ()لونڈی، غلام۔حقوق  ()لونڈی سے زنا  ()غلام،قیدی۔ہجرت، فدیہ  ()غیب۔علوم  ()فتنہ، فسق و فجور  ()فتنے۔نشانیاں  ()فتنے۔جھگڑے  ()فتنے۔تباہی  ()فتنے۔بچاؤ  ()قتل۔ظلم  ()قتل۔ ناحق  ()قتل۔مسلمان  ()قتل۔قصاص، خون بہا  () قرآن۔ آیات سجدہ  ()قرآن۔ آیاتِ متشابہ  () قرآن۔تلاوت  ()تلاوت۔سکینت  ()تلاوت۔قاری  ()تلاوت۔آداب  ()تلاوت۔آواز  ()قرآن۔مصحف،تیاری  ()قرآنِ واحد۔فرمانِ علی ؓ  ()قرآن۔ صحابہؓ  ()قرآن۔فضائل  ()قرآن۔دم  ()قرآن۔ احکام  ()قصاص۔ بدلہ  ()قصاص۔خوں بہا  ()قصص الانبیاء۔فضائل  ()قصص الانبیاء۔آدم  ()قصص الانبیاء۔ ابراہیم  ؑ ()قصص الانبیاء۔ ابراہیم ؑ واسماعیل ؑ  ()قصص  الانبیاء۔ایوبؑ  ()قصص الانبیاء۔ داؤد  ()قصص الانبیاء۔سلیمان  ؑ()قصص الانبیاء۔عیسیٰ  ؑ ()قصص الانبیاء۔موسیٰ  ؑ () قصص صحیح بخاری  ()نیکی۔دعا  ()قرض۔ بروقت واپسی  ()ماں۔بددعا  ()اسرائیلی روایات  ()امتحان۔کوڑھی، اندھا، گنجا  ()شیر خوار بچہ۔گفتگو  ()ننانوے قتل۔ توبہ  ()مکان۔مدفون خزانہ  ()کھیتی باڑی، شجر کاری  ()کھیت بٹائی۔جائز، ناجائز امور  ()مفتوحہ خیبر۔زمین  ()جنت۔کھیتی باڑی  () خیبر۔یہودی جلا وطنی  ()گدھے کی حرمت  () گری پڑی چیز۔لقطہ  ()گھوڑے پالنا  ()لباس۔آداب  ()لباس۔ریشمی ()لباس۔تکبر () لباس۔تکبر  ()لباس۔تبرک  ()لباس۔رنگ  ()لباس۔جوتے، نماز  ()مال و جائیداد   ()مال۔ناجائز  ()مال۔غنیمت  ()مال۔بخیل،غنی  ()مال۔کثرت  ()مال۔ہوس، طمع  ()مال۔اصلی  ()مال۔ عمدہ  ()مال۔حسد  ()محبت۔ اللہ،رسولؐ، مخلوق  ()محرم۔عاشورہ  ()مُردار جانور  ()مساجد۔ فضیلت  () مساجد۔آداب  ()مساجد۔سفر  ()مسجد۔قباء  () مسلمان۔فضائل  ()مسلمان۔باہمی تعلقات  ()مسلمان۔گالی،کافر،فاسق، لعنت  ()مسلمان۔گناہ  ()گناہ۔لعنت  ()مسلمان۔قتل  ()مسلمان و اہل کتاب۔مثالیں  () مسلمان۔قبر، جنت  ()مسلمان۔نو مسلم  ()مسلمان۔ ہتھیار  ()مشروبات۔شراب، خمر  () مشروبات۔ احکامات  ()مشروبات۔کھڑے کھڑے پینا۔ ()مشروبات۔پانی تقسیم  ()مشروبات  ()پانی۔ اضافی  ()منافق۔نشانیاں  ()منافق۔ عبداللہ بن ابی  ()منت۔ نذر  () موت۔سفر آخرت  ()موت کی موت  ()موت۔سوگ  ()موت۔صحابہؓ  () موت۔سوگ   ()موت۔ غسل میت  ()موت۔جنازہ  ()موت۔ تعزیت  () موت۔نوحہ  () موت۔ عدت ()موت۔کفار ()موت۔ عذاب قبر۔  ()نام رکھنا  ()نبی آخر الزماں ؐ  () نبیؐ۔منفرد خصوصیت  ()نبیؐ۔ شخصیت  ()نبیؐ۔شمائل  () نبیؐ۔انگوٹھی،مہر  ()نبیؐ۔ ابو طالب  ()نبیؐ۔ازدواجیات، اہل بیت  ()نبیؐ۔ بہادری  ()نبیؐ۔ دعا، بد دعا  ()نبیؐ۔ پیشنگوئی  ()نبیؐ۔ تمثیل  ()نبیؐ۔تورات  ()نبیؐ۔خطوط  ()نبیؐ۔خواب  ()نبیؐ۔درود  ()نبیؐ۔رحم دلی  () نبیؐ۔روضہ  ()نبی۔زہر، جادو  ()نبیؐ۔ سیرتِ طیبہ  ()نبیؐ۔حیا  () نبیؐ۔فرشتے  ()نبیؐ۔معجزات  ()نبیؐ۔معراج  ()نبیؐ۔نکاح  ()نبیؐ۔نماز ()نبیؐ۔وراثت، باغ فدک  ()نبیؐ۔وراثت  ()نبیؐ۔ وصیت  ()نبیؐ۔وفات  ()نبیؐ۔وحی  ()نجومی، کاہن  ()نحوست  ()نکاح۔ازدواجیات   ()نکاح۔ممنوعہ معاملات  ()نکاح۔لعان  ()نکاح۔ رضاعی رشتے  () نکاح۔حرمت رشتے  ()نکاح۔متعہ، شغار  ()نکاح۔ بچہ تنازعہ  ()نکاح۔عورت، مرضی  ()نکاح۔حقوق  ()نکاح۔زوجین  ()نکاح۔تجرد، خصی  ()نکاح۔ایلاء  ()نکاح۔ صحابہؓ  ()نکاح۔طلاق، عدت  ()نکاح۔مہر  ()نکاح۔یتیم لڑکی  ()نماز۔اذان، اقامت  ()نماز۔استخارہ  ()نماز۔ استسقاء  ()نماز۔امام  ()نماز۔ اوقات  ()نماز۔اونگھ ()نماز۔ تحیۃ المسجد، تحیۃ الوضو ()نماز۔تسبیح وا ذکار  ()نماز۔ تشہد  ()نماز۔ تکبیر تحریمہ، رفع یدین  ()نماز۔ قیام الیل  ()نماز۔ جماعت، صف بندی  ()نماز۔جمعہ  () نماز۔جنازہ   ()نماز۔ چاشت  ()نماز۔خلل  ()نماز۔خواتین  ()نماز۔ خوف  ()نماز۔ رکعتیں   ()نماز۔ جمع بین الصلاتین  ()نماز۔سترا  ()نماز۔سجد ہ  ()نماز۔ سنتیں  ()نماز۔سجدہ سہو  ()نماز۔طریقہ  ()نماز۔ عیدین  ()نماز۔فضائل  ()نماز۔نفلی نماز  ()نماز۔قبلہ  ()نماز۔ سفر  ()نماز۔قضاء  ()نماز۔قیام   ()نماز۔کلام   ()نماز۔گرہن  ()نماز۔لباس ()نماز۔ لقمہ  ()نماز۔مسواک  ()نماز۔مصلیّٰ  ()نماز۔نبوی ؐ  ()نماز۔وضو  () نماز۔وضو، مسح  ()نماز۔وضو ٹوٹنا  ()نماز۔وضو۔تلاوت  ()وضو۔تیمم  ()نیت  ()وراثت  ()وراثت۔مسلمان، کافر  ()وراثت۔حصہ  () وصیت، وصی، وقف  () یتیم، بیوہ، مسکین۔ 



کلیدی پیغامات بخاری
اور  
پیغام قرآن؛ پیغام حدیث
اسلامی ضابطہ حیات؛ اسلامک لائف اسٹائل 
 کو اس لنک 👇  سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


  

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں