پارہ 15-11 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل


 پارہ ۔11 یعتذرون کے اہم نکات


منافقین کا عذر
قابل قبول نہیں کیونکہ ان کے پاس جہاد میں شرکت نہ کرنے کے صرف بہانے ہیں، حقیقی عذر نہیں۔ تقریباً 82 افراد کے بارے میں ناموں کے ساتھ نبی کریم کو خبر دی گئی کہ پکے منافق ہیں

 اللّٰہ کی رضامندی
مہاجروانصار میں سب سے پہلے سبقت کرنے والے اور اخلاص کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والوں کے لیئے خوشخبری ہے۔ ان کے لیئے خاص جنتیں ہیں

 ملے جلے اعمال
جن کے اعمال صالحہ اور غیر صالحہ ملے جلے ہیں، وہ صدقہ دے کر اپنی تطہیر کروائیں

 اللّٰہ سے سودا
جان و مال سے اللّٰہ کی راہ میں قتال کا بدلہ جنت ہے۔ مہاجرین کی جماعت سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگی کیونکہ  مرتے دم تک اللّٰہ کے دین کی سربلندی کے لئے تلواریں ان کے کندھے پر رہیں

 خاص مومن
توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اللّٰہ کی تعریف کرنے والے، روزہ رکھنے یا سیاحت کرنے والے، رکوع و سجود کرنے والے، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والے، حدود اللّٰہ کی حفاظت کرنے والے

 تین صحابہ
سستی دکھانے پر معاشرتی مقاطعے کی شکل میں اللّٰہ کی گرفت ہوئی، پچاس دن بعد توبہ قبول ہوئی۔ فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی۔ نیکی کا جو موقع سامنے ہو کر ڈالیں۔ سستی کرکے گنوانا نہیں

 دین میں سمجھ
علم دین کی خدمت کے لیئے بھی کچھ لوگوں کو نکلنا ہے۔ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرکے اپنے علاقوں میں جاکر لوگوں کو برے کاموں سے بچانے کی کوشش کریں۔ اور اللّٰہ سے ڈرنے کی ترغیب دیں

نبی کریم کی تڑپ
مومنوں کی تکلیف گراں، ان کی ہدایت کے حریص، ان پہ شفیق و مہربان

 دنیا پر راضی
اللّٰہ کی ملاقات کی توقع نہیں۔ پوری توجہ دنیا طلبی پر ہے اور مطمئن ہیں کہ ہم ٹھیک ہیں۔

 شدید مصیبت
ختم کروانے کے لیئے جب خالص ہوکر اللّٰہ کو پکارا جاتا ہے تو مصیبت کے ختم ہونے پر پھر سرکشی کیسی؟

 خوش ہوجانا
قرآن کا ملنا اللّٰہ کا فضل، رحمت اور ہر نعمت سے بہتر ہے اس لیئے خوش ہونا چاہیئے

 جادو
قرآن کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ قرآن حق اور جادو باطل ہے

 مصیبت کے وقت کا اسلام
قبول نہیں، فرعون نے ڈوبتے ہوئے اقرار کیا مگر کہا گیا: کیا اب؟

قوم نوح
اپنے نبی کو جھٹلایا، تو اللّٰہ نے انہیں ڈبو دیا۔ اور نوح اور ان کے ساتھیوں کو بچا لیا

 شکی لوگ
خالص ہوکر اللّٰہ کی عبادت پر جمے رہو اور دین میں شک کرنے والوں کی پرواہ نہ کرو

 حق آگیا
قبول کرنے والے کے لیئے اپنا فائدہ، اور بھٹک جانے والے کے لیئے اپنا نقصان

 سفارشی
اللّٰہ کے ہاں ایسے کسی سفارشی کا وجود نہیں جسے نفع و نقصان کا مرکز سمجھ کر دعائیں کی جا رہی ہوں

 شفا
قرآن تمام بیماریوں کے لیئے شفا ہے، اس لیئے کتاب اللّٰہ سے علاج کرو

 اولیاء اللّٰہ
اللّٰہ کی کتاب کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے، خوف و غم سے بے نیاز لوگ

 گھروں میں مساجد
پابندی کے حالات میں گھروں ہی کو مساجد بنا کر نماز ادا کرو۔ نماز کسی حال میں نہیں چھوڑنی

 نشان عبرت
فرعون کے بدن کو بچا کر بعد میں آنے والوں کے لیئے عبرت کی مثال بنا دیا گیا

 قوم یونس
عذاب آنے سے قبل اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ایمان لے آئی تو اللّٰہ کا عذاب ٹل گیا

 نفع و نقصان
اللّٰہ کے علاوہ کوئی نفع و نقصان نہیں دے سکتا، اس لیئے کسی اور سے دعا کرنے کی ضرورت نہیں

 استغفار کے فائدے
گناہوں کی معافی، رزق کی فراوانی، اور فضل کا ملنا



 پارہ ۔12 ومآمن دآبۃ کے اہم نکات 



 اللّٰہ کا علم
مخلوق میں سے ہر ایک کا رزق اور ٹھکانہ مختلف ہے جو اللّٰہ کے علم میں ہے

 مایوسی اور کفر
دونوں انتہائی رویے ہیں۔ اصل راہ صبر اور نیک اعمال کی ہے تاکہ بخشش اور بڑا اجر ملے

 دنیا کے لیئے
جو صرف دنیا کے فائدے کے لیئے کام کرتا ہے اس کے لیئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں

 اجر اللّٰہ سے
ہر نبی نے دنیاوی فائدے سے اوپر اٹھ کر اللّٰہ کا پیغام پہنچایا

 عمل ہی ذریعہ نجات
نوح کا بیٹا بھی طوفان بھی طوفان سے بچ نہ سکا

 مومن کی زندگی
ابراہءم کو بیٹے کی خوشخبری دی، خوش ہوئے مگر قوم کی فکر لگ گئی کیونکہ وہ بہت درد مند تھے

 عمل قوم لوط
کبیرہ گناہ، حرام، نبی کریم نے اپنی امت پر سب سے زیادہ اس عمل کے اندیشے کا ذکر کیا۔

 فرعون
دنیا میں قوم کا لیڈر تھا۔ جہنم کی طرف جاتے ہوئے بھی بھی اپنی قوم کی قیادت کرے گا

 نیکیاں، برائیوں کا بدل
جب کوئی گناہ ہوجائے تو نیکی کرلیا کریں وہ اس کو مٹادے گی

 سورۃ یوسف
یہود نے نبی کریم کا امتحان لینے کے لیے یوسف کے قصے کے بارے میں پوچھا تو اللّٰہ نے 

 خواب
یوسف نی خواب دیکھا جو اللّٰہ کے ہاں ان کے بلند مقام کی نشانی تھی۔ مسلمان کا خواب نبوت کے اجزا میں سے 

 حسد
دل کی بیماری اورانتہائی منفی جزبہ ہے۔ قتل تک لے جاسکتا ہے۔ ایمان و حسد ایک دل میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

 برادران یوسف
بھائی کے قتل کے درپے ہوگئے۔ اندھے کنویں میں ڈال کر والد کر سامنے جھوٹا بہانہ اور رونا پیٹنا ڈال دیا 

عورت کا فتنہ
عزیز کی بیوی نے یوسف کو بہکانے کی کوشش کی۔ عورت کے فتنے سے بچنے والا عرش کے سائے میں ہوگا

 بلند اخلاق
یوسف نے قید خانے میں بلند اخلاق کا ثبوت دیا۔ جس کی وجہ سے محسن اور صدیق کہلائے

 امتحان
زندگی اچھے عمل کا امتحان ہے۔ نہ کوئی نعمت راحت اور نہ مصیبت سزا ہے بلکہ سب امتحان ہے

 قرآن کا چیلنج
نبی کریم نے گھڑا ہے تو دس سورتیں بنالاؤ، جو ناممکن ہے کیونکہ یہ اللّٰہ کے علم سے اترا ہے

 عاجزی
جنت کے حصول کے لیئے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ عاجزی اختیار کرنی ضروری ہے

 یعقوب
صبر کی تصویر بن گئے۔ شدید غم میں بھی اخلاق کی بلندی پر دکھائی دیئے

 قید خانہ
یوسف نے اللّٰہ کی نافرمانی کے بجائے قید خانہ قبول کیا

 براءت
خواب کی تعبیر بتا کر بادشاہ کے مقرب بنے تو عزیز کی بیوی نے ان کے کردار کی پاکیزگی کا اظہار کیا



 پارہ ۔13 ومآ ابرئ نفسی  کے اہم نکات 



نفس امارہ
حضرت یوسف علیہ السلام نے نبی ھوتے ھوئے نفس کی براءت نہیں کی ۔ نفس کا کام تو بہکانا ھے اس لیے سب سے بڑا جہاد نفس کو قابو رکھنا ھے ۔ اللہ تعالٰی کی خاطر نفس کا مقابلہ کرنے والے افضل مجاھدین ہیں ۔

 حضرت یوسف علیہ السلام کی صفات
مکین ۔ صاحب مرتبہ
امین ۔  قابل اعتماد
حفیظ۔ حفاظت کرنے والے
علیم  ۔ علم والے

محسن کا اجر
کبھی ضائع نہیں ھوتا ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو سر زمین مصر میں اعلی اختیارات عطا فرمائے ۔

 بہترین حفاظت
اللہ تعالی کی ھے ۔ سب معاملات  اللہ تعالی کے حوالے کردینے میں اطمینان ھے ۔
فا اللہ خیر حافظا

 کامل بھروسہ
تدبیر و احتیاط کرنا ضروری ھے  مگر بھروسہ اللہ تعالی پر ہی ھو گا ۔
وعلیہ فلیتوکل المتوکلون

➤  نظر لگنا
بر حق ھے ۔ یعقوب علیہ السلام کو اس کا ڈر تھا اس لیے بیٹوں کو دروازے سے اکٹھا داخل جانے سے منع فرمایا ۔ نظر بد دیوانہ کر سکتی ھے ، یا موت تک لے جاسکتی ھے  ۔ اس لیے نظر سے بچنے کے لیے مسنون اذکار پڑھیں ۔

 ➤ علم کے درجے 
ہر علم والے کے ایک علم والا ھے ۔ کامل علم صرف اللہ تعالٰی کا ھے 
وفوق کل ذی علم علیم

 صبر ضبط 
دو بیٹے کھودینے کے بعد بھی یعقوب علیہ السلام نے صبر ہی کیا ۔
صبر افضل ترین ایمان ھے ۔

 غم اللہ سے
سب غم اور دکھ اللہ کو سنانا کہ وہی حل کرنے والا ھے ۔
إنما اشکوا بثی وحزنی الی اللہ

 مایوسی
کبیرہ گناہ ، یقین رکھنا کہ حالات کی تبدیلی قریب ہی ھے ۔ 
إنما یائیس من روح اللہ 

 تقوی و صبر
دو خوبیاں جس میں ھوں دنیا و آخرت کی بھلائیاں اس میں جمع ھوجاتی ہیں ۔

 ➤ غلطی کا اعتراف 
حقیقت کھلتے ہی برادران یوسف علیہ السلام نے غلطی کا اعتراف کرلیا ۔ اعتراف میں ہی معافی کا ملنا ھے ۔

 معاف کرنا
قدرت کے باوجود بدلہ نہ لینا پیغمبرانہ اخلاق ھے ۔
لا تثریب علیکم الیوم یغفر اللہ لکم

 خواب کی تعبیر
چالیس سال بعد خواب کی تعبیر سامنے آئی جب والدین اور بھائیوں نے انہیں سجدہ کیا ۔

 تمنا و دعا
سب مل گیا تو کوئی تکبر نہیں ۔ تمنا و دعا لبوں پر آئی اسلام پر خاتمہ اور نیک لوگوں کی دوستی ۔
فاطر السموات والأرض انت ولیی فی الدنیا والآخرة توفنی مسلما والحقنی بالصالحين

 المتعال
عالی شان رب ، تعریف کا بہترین کلمہ جس میں اللہ تعالی کی بزرگی اور بلند ھونے کا ذکر ھے ۔

 بے کار پکار
اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کو پکارنا بے کار ھے کیونکہ وہ کوئی مراد پوری نہیں کر سکتے ۔
له دعوة الحق

➤ سجدہ میں
کائنات کی ہر چیز اللہ تعالٰی کو سجدہ کرتی ھے یہاں تک کہ ان کے سائے بھی  تو انسان کیوں نہیں کرتا ۔

 نفع  بخش بنیں
اسی کو قرار ھے ۔ خیر دے کر ہی خیر پاسکتے ہیں ۔ بے فائدہ جھاگ کی طرح پھھینک دئیے جاتے ہیں ۔

 صلہ رحمی 
لازم ھے ۔ کیونکہ اللہ تعالٰی نے اس کا حکم دیا ھے ۔ عمر میں برکت ، رزق میں اضافہ اور گھر والوں کی محبت حاصل ھوتی ھے ۔

 قطع رحمی
کرنے والے پر اللہ تعالٰی کی لعنت اور آخرت میں برا گھر ھے اس سے بچنا ھے ۔

 اللہ تعالٰی کے دیدار کی خاطر
صبر کرنے والوں کے لیے باغات عدن ہیں ۔ 

 ذکر الہی
دلوں کی غذا اور اطمینان کا ذریعہ ھے ۔ 
ألا بذکر اللہ تطمئن القلوب 

 قرآن مجید
اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف اور رب کے راستے پر لے جانے والی کتاب ۔ 

 شکر 
نعمت ملنے پر ہی نہیں بلکہ مصیبت آنے پر بھی شکر کرنا ھے ۔
لئن شکرتم لازیدنکم

➤ پاکیزہ کلمہ
عمدہ درخت کی طرح ھے جس سے خیر ہی ملتی ہے جیسے کھجور کا درخت ۔
لا الہ إلا اللہ سب سے پاک کلمہ ھے ۔

 کلمہ خبیثہ 
برا کلمہ بے ثبات درخت کی طرح ھے جس کی کوئی اہمیت نہیں ۔

 ابراہیم علیہ السلام کی دعا
روحانی جسمانی اور جذباتی سب ضروریات کے مطابق ۔ شرک سے بچنے اور نماز قائم کرنے ، دلوں میں محبت پیدا کرنے اور پھلوں سے رزق ملنے کی دعا ۔ تمام اہل ایمان کے بخشش کی دعا۔



 پارہ ۔14 ربما کے اہم نکات 


 غفلت
انسان دنیا میں ملنے والی آزادی کو امتحان سمجنے کیے بجائے غفلت کی نظر کر رہا ھے ۔ وقت قریب ھے جب غفلت سے جاگے گا تب سوائے پچھتانے کے فائدہ نہیں ۔ افسوس کرے گا کہ کاش میں مسلمان ہوتا ۔

 مجنوں 
نزول قرآن پر نبی کریم صلیاللہ علیہ والہ وسلم کو مجنوں کہا گیا ۔ قرآن کو زندگی میں نافذ کرنے والوں کو بھی یہی کہا جاتا ھے ۔

 حفاظت قرآن 
اللہ کے ذمہ ھے اس لئے کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جا سکی ۔

 ستارے 
آسمان دنیا کی خوبصورتی کا ذریعہ ہیں ، قسمت کی حال بتانے کا ذریعہ نہیں ۔

 زمین 
تمام زندہ اجسام کی رہنے کی جگہ ، اللہ کی حیرت انگیز تخلیق جس نے ماں کی طرح سب بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں ۔ 

 اللہ کے خزانے 
وسیع ہیں مگر وہ ان میں سے معین مقدار کے مطابق ہی نازل کرتا ھے ۔

 انسان کی حقیقت 
سوکھی مٹی کے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا گیا ۔

خوشنما بنانا 
برائی کو خوبصورت بنا کر پیش کرنا شیطان کا حربہ ھے ۔

 مخلص بندے 
شیطان کا زور ان پر نہیں چل سکتا جیسے عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔ اللہ کے ڈرنے والوں سے شیطان ڈرنا شروع کر دیتا ھے ۔

 جہنم کے دروازے 
سات ہیں ، ہر مجرم کے لئے مقرر ، ربنا اصرف عنا عزاب جہنم

 سبع من المثانی 
سورہ فاتحہ ھے جس کی سات آیات نماز میں دہرائی جاتی ہیں ۔ دعا شفا ھے ۔

  قرآن عظیم 
اس عطیم نعمت کے ہوتے ہوئے دنیا پر ستون کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ھے ۔

 تسبیح 
دین کے کام میں لوگوں کی باتیں پریشان کریں تو تسبیح کریں سبحان اللہ وبحمدہ

 عبادت 
موت تک اللہ کی عبادت جادی رہے ۔ غفلت نہیں برتنی تاکہ خاتمہ عبادت کی حالت میں ہو ۔ 

 مویشیوں کے فوائد 
گوشت ، دودھ ، خوبصورتی کا ذدیعہ ، بوجھ اٹھانا ۔

 بارش کے فوائد 
پینے کے لئے پانی ، جانوروں کے چارے کے لئے درخت اگنا ، زیتون کھجور ، انگور اور مختلف اقسام کے پھل پیدا ہونا ۔ 

 سمندر کے فوائد 
تازہ گوشت ، موتی کے زیورات ، تجارتی کشتیوں کا چلنا ۔ 

 شکر گزاری 
تمام نعمتوں کے دینے والے کو پہچان کر اس کے شکر گزار بندے بن جاؤ ۔ 

 ➤ بے جان مردے 
اللہ کے سوا جن کو پکارا جاتا ھے  وہ مردہ ہیں ، کوئی طاقت نہیں رکھتے ان کو سجدہ کرنا ان سے دعا کرنا شرک ھے ۔ 

 خیر ہی خیر 
اللہ کی کتاب خیر ہے اور دنیا و آخرت میں خیر پہنچانے کا ذریعہ بھی ۔ 

 ➤ جنت 
صالح اعمال کے بدلے کے طور پر ملے گی

 بیان للناس  
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کولی اور عملی طور پر قرآنی احکام کو لوگوں کے لئے واضح کر دیا ۔ حدیث قرآن کو تعبیر و تشریح ھے ۔ 

 پکڑ کا خوف 
اللہ کے عذاب سے بے خوف نہ ہونا چاہیئے ۔ پکڑ کسی بھی شکل میں کسی وقت آسکتی ھے ۔

 دو الٰہ نہیں
نیکی و بدی کے خدا الگ الگ نہیں ۔ الٰہ تو ایک ہی ھے اللہ ، پس اسی سے ڈرتے رہو ۔ 

 بیٹیاں
اللہ کی عطا ہیں ، انہیں ناپسند کر کے جاہلیت کے طرز عمل کا ثبوت نہ دو ۔ شکر ادا کرو تو وہ جہنم سے آڑ ہوں گی ۔ 

➤ قرآن کا پڑھنا
اختلاف دور کرنے ، یدایت اور رحمت حاصل کرنے کا ذریعہ ھے ۔ 

 دودھ اور شہد
گوبر اور خون کے درمیان دودھ کا تیار ہونا ، شہد کی مکھی کا ایک ایک پھول سے رس چوس کر تیار کرنا اللہ کی عظیم قدرت کا اظہار بے ، دودھ پینے والوں کے لئے ذائقہ دار اور شہد شفا کا ذدیعہ ھے ۔ 

 حکم الہی
عدل ، احسان اور صلی رحمی اختیار کرو ۔ فحش ، منکر اور زیادتی سے باز رہو ۔ 

 رب کے راستے کی طرف
حکمت ، اچھی نصیحت اور عمدہ اسلوب کے ساتھ دعوت دو



  پارہ ۔15 سبحان الذی کے اہم نکات 


 إسراء و معراج 
ہجرت سے ایک سال قبل نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کی صداقت ثابت کرنے کے لیے ایک رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی اور پھر آسمانوں تک لے جایا گیا اور جنت اور جہنم میں مختلف نشانیاں دکھائی گئیں ۔ نماز ، البقرہ کی آخری دو آیات اور شرک سے بچنے والے گناھوں کی بخشش کے تحائف دئیے گئے ۔ فرشتوں نے حجامہ کروانے اور ابراہیم علیہ السلام نے تسبیحات کے ذریعے جنت میں درخت لگانے کا پیغام امت کے لیے دیا ۔

 اچھا کرنا
اچھا کام خود کو فائدہ دیتا ھے جو اپنے آپ کو احسن بنا لیتا ھے تو اس کے نیک کام کا اجر 700 گنا تک ملتا ھے ۔

 سیدھی راہ
قرآن کی رہنمائی سب سے سیدھی راہ کی طرف ھے ۔

 نامہ اعمال 
کل نامہ اعمال پڑھ کر جو محاسبہ کرنا پڑے گا وہ آج کرلیں تو حساب آسان ھوگا ۔

 مطلوب کوشش
جنت کے لیے اس درجے کی کوشش کرنی ھوگی ۔ ایک کے بعد ایک نیک عمل کرنے سے بڑے درجے اور بڑا فضل ملے گا ۔

 عبادت
اللہ تعالٰی کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرسکتے ۔

 حسن سلوک
والدین کی خدمت اور ان سے نرم گفتگو کرنا ، مستقل دعا کرتے رہنا 
رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا

 اسراف 
فضول خرچی سے بچنا کہ ایسا کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں ۔

 خرچ کا طریقہ
حکمت کے ساتھ اعتدال سے خرچ کرنا ۔ اسراف کے ساتھ بخل سے بچنا ۔

 زنا
قریب بھی نہیں پھٹکنا کہ بے  حیائی اور برا راستہ ھے ۔ آنکھ ، کان اور دل کی صفائی ہی سے زنا سے بچاؤ ممکن ھے ۔

 تجسس نہ کرنا
جن باتوں کا علم نہیں ان کے پیچھے نہ پڑنا کہ کان اور آنکھ اور دل سے پوچھا جائے گا ۔

 بعث بعد الموت
یقینی ھے خواہ انسان پتھر یا لوہا بن جائے ۔ مگر اللہ ، جس نے پہلی بار پیدا کیاتھا دوبارہ اٹھائے گا ۔

 عمدہ بات
شیطان کے اکسانے پر فساد پیدا کرنے والی باتیں نہ کرو بلکہ لوگوں کے ساتھ اچھی بات کرو ۔

 قربت کا وسیلہ
نیک بزرگ تو خود اللہ کی قربت کا وسیلہ ڈھونڈ رہے ہیں اس لیے اللہ تعالٰی ہی کی طرف رجوع کرو ۔

 شیطان کے ہتھکنڈے
گانے بجانے کی طرف مائل کرکے ، مال کو غلط کاموں میں لگوا کر ، اولاد کو اپنا آلہ کار بنا کر اور جھوٹے سبز باغ دکھا کر گمراہ کرنا ۔ بچنے کے لیے اللہ تعالٰی کی مدد مانگتے ہوئے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا۔

➤ فجر میں قرآن
نماز فجر میں قرآن پڑھیں کہ فرشتوں کی حاضری کا وقت ھے ۔

 کسی جگہ داخلے کی دعا
رب ادخلنی مدخل صدق واخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا

 الکہف
فتنہ دجال سے محفوظ رہنے کے لیے اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک نور کے حصول کے لیے پڑھیں ۔

 اللہ کی تعریف
کجی سے پاک ، قرآن مجید کے نزول پر اللہ تعالٰی کی خوب خوب تعریف بیان کریں ۔

 أصحاب کہف
چند نوجوان جنہوں نے ایمان بچانے کے لیے گھر بار اور آسائش کو چھوڑا تو اللہ تعالٰی نے کئی سو سال دشمن کے شر سے ان کی حفاظت فرماکر انہیں غار میں سلا دیا ۔ سورج کی تپش سے ان کے جسموں کو بچایا ۔ 

 باغ والا 
ایک شخص کو اللہ تعالٰی نے دو باغ عطا فرمائے ۔ اللہ تعالٰی کا شکر گزار ھونے کی بجائے تکبر کرکے آخرت کا انکار کیا تو ایک آفت نے سب تباہ کر دیا ۔ نعمت پاکر ماشاءاللہ لا قوةالا باللہ پڑھ کر اللہ تعالٰی کی حفاظت میں آئیں ۔

 ➤موسی علیہ السلام کا علمی سفر 
خود کو سب سے بڑا عالم سمجھ لینے کی بات اللہ تعالٰی کو پسند نہ آئی تو اللہ تعالٰی نے مزید علم کے لیے سفر پر روانہ ھونے کا حکم دیا ۔ مخصوص جگہ پر خضر سے ملاقات ھوئی تو انہوں صبر کا وعدہ لے کر ساتھ چلنے کی اجازت دی ۔ کشتی میں سوراخ کر دینے اور لڑکے کو قتل کرنے پر صبر نہ کرسکے تو ایسا کرنے کا سبب پوچھ بیٹھے ۔ خضر نے کہا " میں نے کہا نہ تھا کہ تم صبر نہ کر سکو گے ۔ علم کے لیے صبر بہت ضروری ہے "



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں