پارہ 10-6 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل


 پارہ ۔6 لایحب اللہ کے اہم نکات 


 عزت کی حرمت 
دوسروں کی غلطی کو اچھالنے سے بچنا کیونکہ یہ اللّٰہ کو پسند نہیں اور انسان کی عزت کے خلاف ہے

 حرمتوں کی پاسداری 
اہل کتاب کی طرح حرام کو حلال نہ کرلینا ورنہ دنیا میں بھی سزا ملے گی

  خیروبھلائی 
رسول اکرم پر جو حق قرآن و حدیث کی شکل میں نازل ہوا۔ اس کو ماننے میں ہی بھلائی ہے

 تثلیث کی نفی 
اللّٰہ کو اس کے اصل مقام الوہیت اور حضرت عیسیٰ کو ان کے مقام رسالت پر رکھیں

 واضح روشنی 
قرآن ہر مشکل سے نکلنے میں مددگار ہے۔ مختلف مسائل کے حل کے لیئے اس کی طرف رجوع کرنا

 حقوق کی پاسداری 
اللّٰہ سے کیے ہوئے سب وعدے پورا کرنا اہل ایمان کے لیئے ضروری ہے

 تعاون کا میدان 
جھوٹ، چوری، زنا، غلط دوستیوں پر کسی کا ساتھ نہیں دینا لیکن نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بھر پور تعاون کرنا ہے

 قسمت کا حال 
پانسوں یا کسی ذریعے سے قسمت کا حال یا غیب کی خبر معلام کرنا حرام ہے

 طیبات 
طیب کھانا پینا اور پاکیزہ عورتیں حلال ہیں۔ خواہ اہل ایمان سے تعلق ہو یا اہل کتاب سے

 عدل 
دشمنی میں بھی عدل نہ چھوڑنا متقی ہونے کی علامت ہے

 رضائے الہٰی کے طلبگار 
قرآن سے ہدایت پانے کے لیئے اللّٰہ کی رضا کی طلب اور تڑپ رکھنا

 آدم کے دو بیٹے 
کسی بھی کام کی قبولیت کے لیئے اسے پورے اخلاص کے ساتھ کرنا

 وسیلہ 
نیک اعمال کے ذریعے اللّٰہ کا قرب حاصل کرنا اور کامیابی کے لیئے مزید کوشش کرتے رہنا

 دین سے روگردانی کی سزا 
اپنی زندگی میں اطاعت کے ساتھ دوسروں کو برے کاموں سے روکنا ضروری ہے

 انبیاء میں تفریق نہ کرنا 
باعث اجر ہے۔ کیونکہ اللّٰہ نے ہر ایک کا مقام متعین کر دیا ہے

 مشترکہ ذمہ داری 
تمام رسول خوشخبری دینے والے اسر ڈرانے والے بن کر آئے

 لغو سے بچنا 
افراط و تفریط کی ہر روش سے بچتے ہوئے اعتدال اختیار کرنا، جو اصل دین ہے

 عبادت میں عار 
اللّٰہ کے حکم پر عمل کرنے میں عار نہ سمجھنا۔ نماز، زکوٰۃ، حجاب کے معاملے میں شرمندگی نہ ہونا

 فضل و رحمت 
اللّٰہ پر ایمان اور مضبوط تعلق ہی سے اللّٰہ کا فضل و کرم اور صراط مستقیم کی طرف ہدایت ملتی ہے

 شعائر اللّٰہ کی حرمت 
اللّٰہ کے مقرر کردہ محرمات کو حلال نہ کرنا خواہ وہ عبادت سے متعلق ہو یا مجموعی طور پر حرام

 حرام کھانے 
مردار، خون، خنزیر، غیر اللّٰہ کے لیئے یا آستانوں کا ذبیحہ، درندے کا شکار

 مکمل دین 
دین مکمل ہو چکا۔ اس میں کسی نئی چیز کی گنجائش نہیں۔ جو اس دن دین تھا، وہی آج بھی دین ہے

 وضو 
نماز کے لیئے ضروری، قربت الٰہی، اعضاء کے چمکنے اور گناہ دھلنے کا ذریعہ۔ پانی نہ ہو تو تیمم کی سہولت ہے

 بارہ نقیبوں کو حکم 
اقامت صلوٰۃ، ادائے زکوٰۃ، ایمان بلرسل، اللّٰہ کو قرض حسنہ دیا تو برائیاں دور ہوں گی اور جنت ٹھکانہ ہوگی

 بنی اسرائیل کا انکار 
نیکی کے خیالات بے مقصد نہیں ہوتے۔ اس لیئے نیکی کے کسی موقع کو انکار کرکے گنوانا نہیں

 حسد 
بری بلا ہے۔ جس نے بھائی کی جان لینا آسان کر دیا۔ خود کو حاسدین میں شامل ہونے سے بچائیں

 چوری کی سزا 
مال کی حرمت کو پامال کرنے پر ہاتھ کاٹ دینے کی سزا، چوری جیسے جرم کو روکنے کے لیئے ناگزیر ہے

 سچی دوستی 
اللّٰہ، رسول اور سچے اہل ایمان سے رکھنی چاہیئے۔ دین کو کھیل رکھنے والوں سے نہیں

 تکبر سے اجتناب 
نصاریٰ کی تعریف ان کے تکبر نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔ تکبر اللّٰہ کو سخت ناپسند ہے



 پارہ ۔7  واذا سمعوا کے اہم نکات 


 حق شناسی 
توجہ سے اللّٰہ کا کلام سننا اتنا سحر انگیز ہے کہ آنکھیں آنسو بہانے لگتی ہیں اور دل مان کر عمل پر آمادہ ہوجاتا ہے

 قسم کا کفارہ 
ارادتاً جھوٹی قسم کا کفارہ دس مساکین کو کھانا کھلانا یا لباس پہنانا یا ایک گردن آزاد کرنا ہے

 پاک و ناپاک 
برابر نہیں، زندگی میں پاکیزہ کا انتخاب، کیونکہ اللّٰہ طیب کو ہی کو قبول کرتا ہے

 غیر ضروری سوالات 
دین کے بارے میں ضروری سوالات کرنے ہی میں بھلائی ہے۔ غیر ضروری سے دین کو مشکل نہ بنائیں

 عیسیٰ کی تعلیمات 
شرک سے پاک ایک اللّٰہ کی عبادت کی تعلیم جو میرا اور آپ کا رب ہے

الانعام 
سورت ایک مکمل خطبہ کی شکل میں ستر فرشتوں کے جلو میں نازل ہوئی، مرکزی موضوع توحید ہے

 اول مسلمان 
اللّٰہ کی نشانیوں پر غور کریں اور شرک سے براءت کرتے ہوئے پہلے مسلمان ہونے کا اقرار کریں

 نعمت کا ملنا 
شکرگزاری پر نعمت ملنا اللّٰہ کی رضا کا جبکہ نافرمانی کے باوجود ملنا ڈھیل دینے کا ذریعہ ہے

 کم دنیاوی حیثیت 
رب کے قریب مگر کم دنیاوی حیثیت والوں کو دور نہیں کرنا کہ ان کا ایمان سب سے قیمتی ہے

العلیم 
غیب کی کنجیاں یا بحروبر کے خزانے، زمین پر گرنے والا پتہ یا اس کی گہرائیوں میں جانے والا دانہ، سب کا جاننے والا اللّٰہ ہے

القادر 
اوپر نیچے سے، باہمی فساد و جنگ کی صورت میں عذاب دینے پر اللّٰہ قادر ہے۔ خشکی اور سمندر کی تاریکی اور ہر مصیبت سے نجات دینا صرف اس کا کام ہے، پھر اس کو پہچان کر شرک چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟

 توحید کی علامت 
حضرت ابرہیم جنہوں نے کائنات کا مشاہدہ کرکے اور حق کو پہچان کر صرف ایک اللّٰہ کو اپنی توجہ کا مرکز بنالیا

 محسنین کی جزا 
اللّٰہ کی خاطر حضرت ابراہیم نے سب کو چھوڑ دیا تو اللّٰہ نے نسل میں انبیاء و صالحین پیدا کر کے بہتریں جزا دی

 قول حق 
حق بات اور عمدہ بات کرتے رہنے سے جنت لازم ہوجاتی ہے

 شراب اور جوا 
گندے شیطانی کام ہیں  جن کا مقصد بغض و عداوت ڈالنا، نماز اور ذکر سے روکنا ہے

 سچ کا فائدہ 
قیامت کے دن سچوں کو ان کی سچائی کے بدلے جنت، اللّٰہ کی رضامندی اور بڑی کامیابی ملے گی

  رحمت 
اللّٰہ کا خاصہ ہے۔  اس لیئے جو توبہ کرلیں ان کو معاف کردیا جائے گا

 مبارک کتاب 
قران کو پڑھ کر جو عمل کرے گا اس کی زندگی برکتوں سے مالامال ہو جائے گی



 پارہ ۔8 ولو أننا نزلنا کے اہم نکات 


 حجت باز 
جو دین کی بات نہیں ماننا چاھتا وہ فرشتے اترتے دیکھ کر اور مردوں کو بولتا سن کر بھی نہیں مانتا ۔

 اکثریت کا معاملہ 
اکثریت کی پیروی کی بجائے حق کی پیروی میں نجات ھے اکثریت تو بھٹکانے والی ھے ۔

 خواہش کی پیروی  
علم کے بغیر اپنی خواہش کی وجہ سے لوگوں کو بھٹکانا ۔ میری خواہش ہے میرا خیال ہے ۔

 ظاہری و باطنی گناہ  
ہر طرح کے گناہ سے بچنا ۔ گناہ وہ ھے جس سے نہ نفس کو سکون ملے نہ دل کو اطمینان 

 زندہ و مردہ   
حق کی روشنی پالینے والے اور حق سے دور اندھیرے میں بھٹکنے والے زندہ اور مردہ جیسے ہیں ۔

 شرح صدر  
جس کو ھدائت کی توفیق مل جائے اس کا سینہ کھل جاتا ھے اور عمل کرنا آسان ھوجاتا ھے ۔

 سلامتی کا گھر  
جنت جو حق قبول کرنے اور اچھے عمل کا اجر ھے ۔

 درجات کا تعین  
عمل کے ساتھ ھوگا ۔ قیامت کے دن پتہ چلے گا کون عمل میں آگے رہا ۔

 حرام کردہ اعمال  
شرک ، والدین سے بد سلوکی ، قتل اولاد ، چھپی کھلی بے حیائی ، قتل جان ، یتیم کا مال ناحق کھانا ، ناپ تول میں کمی، عدل سے پھرنا ، عہد شکنی ۔

 ایمان و عمل  
لازم و ملزوم ، ایمان لا کر عمل کرنا ضروری کیونکہ عمل ، ایمان میں داخل ھے ۔

  فرقہ پرستی  
جو دین میں اختلاف کرتے ہوئے فرقہ پرستی پر ابھاریں اور گروہوں میں بٹ جائیں ان کا نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے تعلق نہیں ۔

 نیکی و برائی کا بدلہ  
اللہ کے ہاں ایک نیکی کا اجر دس گناہ جبکہ ایک برائی کا بدلہ اسی کے مطابق ھے ۔

 صراط مستقیم  
دین قیم ھے جو ابراہیم علیہ السلام کا طریقہ رہا ، شرک سے پاک ، اللہ کی طرف یکسو ۔

 جینا مرنا اللہ کے لئے  
عبادات و معاملات صرف اللہ کے لئے ، کوئی شریک نہیں ، مکمل فرمانبرداری،  سب سے پہلے اطاعت کے لئے بڑھنا ۔ ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین ۔

 نزول کتاب  
دعوة و تبلیغ کے لیے تالہ اللہ کے علاوہ دیگر اولیاء کی پیروی سے باز آیا جائے ۔

وزن 
اعمال کے درجے میزان سے متعین ہوں گے  ، بھاری پلڑے والے کامیاب جبکہ دوسرے خسارے میں ہوں گے ۔

 شیطان کا انکار  
تکبر کی وجہ سے آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کر سکا تو اللہ کی رحمت سے دور کر دیا گیا 

 شیطان کا چیلنج  
بنی آدم کو سیدھی راہ سے بٹھکانا خواہ اس کے آگے پیچھے ، دائیں بائیں کہیں سے آکر نیکی کے ہر کام میں رکاوٹ ڈالے ۔

 شیطان کا وسوسہ  
وسوسے ڈال ڈال کر آدم کو بہکا دیا اور برہنہ کروا دیا ۔ اولاد آدم کو اس وسوسے کی زد میں آنے سے خود کو بچانا ھے ۔ ربنا ظلمنا أنفسنا وان لم تغفرلنا وترحمنا لنکونن من الخاسرین ۔

لباس  
زینت اور سر پوشی کا ذریعہ ، جس مقصد کے لئے اللہ نے بنانے اور پہننے کا حکم دیا اس کو پورا کرنا ھے ۔

 اسراف سے بچاؤ  
کھاؤ ، پیو ، پہنو مگر اسراف نہیں کرنا کہ یہ اللہ کو پسند نہیں ۔

فواحش  
بے حیائی کے کھلے اور چھپے سب کام حرام ہیں خواہ فحش کلام ہو یا فحش حرکات ۔

 جنت داخلہ محال  
اللہ کے آیات کو جھٹلانے والے اور تکبر کرنے والے کے لئے جنت  میں داخلہ محال ھے ، اس کا اوڑھنا بچھونا جہنم ہوگی ۔

غل  
جنت کی خوبصورتی یہ ھے کہ اہل جنت کے دلوں سے کینہ کدورت نکال کر جنت میں بھیجا جائے گا ۔

 اصحاب الاعراف  
فیصلے کے منتظر وہ لوگ جن کے نیک اعمال و بد اعمال برابر ہوں گے ۔ الانتظار اشد من الموت ۔

 دعا کے آداب  
انکساری و خاموشی ، خوف و امید کے ساتھ رب کو پکارنا ور دعا میں زیادتی سے بچنا ۔

➤ انبیاء  
نوح علیہ السلام ، ہود علیہ السلام ، صالح علیہ السلام ، لوط علیہ السلام اور شعیب علیہ السلام سب نے ایک اللہ کی عبادت اور برے کام چھوڑ دینے کی طرف دعوت دی ۔



پارہ ۔9  قال الملاء کے اہم نکات 


 متکبر سردار 
ناپ تول میں کمی کر رہے تھے شعیب علیہ السلام کی نصیحت کا کوئی اثر نہ لیا تو زلزلے نے آیا.

 ➤ حالت امن  
حالت امن ایک امتحان. ہے امن میں ہوتے ہوئے اللہ کو بھول جانا استدراج ہے جس کی پکڑ بہت سخت ہے.

 ➤ فرعون کے جادوگر  
حق کو پہچان کر اسے فورا قبول کر لیا اور اس پر ڈٹ گئے.

 آل فرعون کی آزمائش  
قحط پھلوں کی کمی طوفان ٹڈیاں جوئیں مینڈک اور خون کا بھیجا جانا عذاب ٹالنے کے لیے ہر بار ایمان لانے کا وعدہ کرتے مگر ٹہلتے ہی پھر خلاف ورزی شروع کر دیتے.

 بنی اسرائیل کی آزمائش 
فرعونیوں کو غرق کر کے بنی اسرائیل کو نجات دی تو بچھڑے کو معبود بنا کر شرک کی آزمائش میں گرفتار ہو گئے۔ زندگی میں ایک کے بعد ایک امتحان ہے تاکہ نیک اور بد کو چھانٹ کر الگ کر دیا جائے۔

بت پرستی کی نفسیات 
بتوں کے گرد موجود زیب زینت سے متاثر ہو کر انسان ان کی پرستش کرنے لگتا ہے برخلاف اس کے اللہ کی ہستی اوجھل ہے اور کوئی ظاہری کشش نہیں اس لیے اس کی عبادت پر یکسو ہونا مشکل ہے.

 اللہ کو دیکھنا  
موسی علیہ السلام کا مطالبہ پورا نہ ہواکیونکہ کسی کے لیے جائز نہیں کہ دنیا میں اللہ کو دیکھ سکے.

 شرک پر غصہ 
موسی علیہ السلام کا غصہ بجا تھا مگر لمبا نہ تھا. حقیقت واضح ہوئی تو دل میں بدگمانی نہیں رکھی اس لیے فورا دعا کی
رب اغفر لی ولاخی وادخلنا فی رحمتک وانت ارحم الراحمين.

 رحمت کے مستحق  
اللہ کی وسیع رحمت متقی زکوٰۃ دینے والوں اور آیات پر ایمان لانے والوں کے لیے ہے۔

 دین کے ذریعے دنیا طلبی 
اللہ کی کتاب کے بدلے دنیاوی فائدے حاصل کرنے کی بجائے اللہ سے جنت طلب کرو۔

 عہد الست  
سب روحوں سے اللہ کے رب ہونے کا اقرار لیا گیا تاکہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمیں تو علم ہی نہیں تھا۔

 جہنم میں کثرت 
دل کان اور آنکھ سے حق کو نہ سمجھنے اور نہ قبول کرنے والوں کی اکثریت جہنم میں ہو گی۔

 غیب کا علم  
غیب کا علم نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کو نہیں تھا ہوتا تو آپ کو تکلیف نہ پہنچتی اور بر وقت پیش بندی کر لیتے۔

 اعراض کا طریقہ  
درگزر کے ساتھ  بھلائی کا حکم دیتے رہیں اور جاہلوں سے الجھنے کی بجاۓ اعراض کریں۔

 تعلقات کی اصلاح  
تعلقات کی اصلاح دنیا بھر کے مال و متاع سے بہتر ہے. اس لیے مال کی خاطر لڑنے سے بچو۔

 ➤ تقوی کے فائدے  
متقی بنو تو ایک کسوٹی حاصل ہو گی اور گناہ معاف ہو جائیں گے۔

 ➤ تنگی اور خوشحالی 
بڑے عذاب سے قبل تنگی اور خوشحالی کے ذریعے امتحان کیا جاتا ہے تاکہ اللہ کے آگے عاجزی اختیار کریں۔

 معجزات موسی علیہ السلام 
عصا کا اژدھا بن جانا اور ہاتھ کا سفید چمکتا ہوا نکلنا. حق کی دلیل کے طور پر دیے گئے۔

 دین کے راستے میں آنے والی آزمائش کے وقت دعا 
ربنا أفرغ علینا صبرا وتوفنا مسلمین۔

تکبر  
حق کا انکار اور لوگوں کو حقیر جاننا رائی کے دانے کے برابر تکبر رکھنے والا شخص جنت میں نہ جاۓ گا۔

 کامیابی کا راز  
نبی امی کا پیغام پہنچانے ان کی تائید کرنےاور ان پر نازل کردہ کتاب کی پیروی میں ہے

 کتاب کو مضبوط پکڑنا  
حالات کچھ بھی ہوں اللہ کی کتاب کو نہیں چھوڑنا کہ یہی ذریعہ نجات ہے۔

 دنیا کا لالچی  
دین کا علم آنے کے بعد دین چھوڑ کر دنیا کی طرف لپک پڑنا کتے کی طرح کا لالچ ہے۔

 أسماء الحسنی  
اللہ کے اچھے ناموں سے دعا کریں البتہ ان ناموں سے بچیں جو اس نے اپنے نہیں رکھے۔

 بندے تمہارے جیسے 
اللہ کے سوا کسی کو نہیں پکارنا کہ سب اس کے بندے ہیں اور کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔

 آداب قرآن  
قرآن پڑھا جائے تو خاموش رہو اور غور سے سنو۔

 مومن کون؟  
جن کے دل ذکر الہی سے ہل جائیں ایمان بڑھ جائے نماز قائم کریں اللہ کے راستے میں خرچ کریں۔

 سچا مولیٰ  
اللہ ہی سچا دوست ہے


پارہ ۔10 واعلموا کے اہم نکات 



 مال اللہ تعالٰی کا  
غنیمت ھو یا کوئی اور مال سب اللہ کا ھے ۔ہر مال اللہ کے بتائے ھوئے طریقے پر تقسیم ھونا چاہیے ۔

خمس  
مال غنیمت کا پانچواں حصہ اللہ ، رسول کے لیے اور باقی چار مجاھدین کے لیے ہیں ۔

 بدر کے اسباق  
بعض اوقات تکلیف دہ چیز میں بھلائی ھوتی ھے ۔ مشکل کہیں بڑی ھوتی ھے مگر اللہ تھوڑی کرکے انسان کو دکھاتا ھے تاکہ وہ اس سے نبٹ سکے ۔ کامیابی کے لیے اللہ کو یاد کرنا اور ثابت قدمی ضروری ھے ۔ دشمن کا خوف ھو تو کثرت سے اللہ کا ذکر کیا جائے ۔
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ وبحمدہ۔ باہم اختلافات سے بچنا ضروری ھے کیونکہ وہ دین کے لیے نقصان دہ ہیں ۔

 نعمتوں کا زوال  
گناھوں ، ناقدری اور دین سے دوری کی بنا پر نعمتیں چھن جاتی ھیں ۔

خیانت  
مسلم ھو یا غیر مسلم کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے ۔ مال ، ذمہ داری اور امانتوں میں خیانت سے بچو کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کو ناپسند ھے ۔

 مقابلہ کی تیاری  
لڑائی کے تیاری بھرپور رکھو ۔ اس راہ میں جو مال خرچ کرے گا اسے پورا بدلہ لوٹایا جائے گا ۔

 باہم الفت  
اہل ایمان کے درمیان اللہ تعالٰی کا خاص فضل ھے کیونکہ مومن محبت کرتا ھے اور کیا جاتا ھے ۔

 اتباع رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فائدہ  
نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کرنے والے اہل ایمان کے ساتھ اللہ تعالٰی کی مدد ھوتی ھے ۔

 مدد صبر کے ساتھ  
جتنا زیادہ صبر ھوگا اتنی مدد زیادہ آئے گی ۔ مدد صبر کے ساتھ اور کشادگی تنگی کے ساتھ ھے ۔

مہاجر و انصار  
دین کے لیے من پسند کو چھوڑنے والے مہاجر جبکہ دین کی خدمت کے لیے مدد دینے والے انصار ہیں ۔

 ہجرت و جہاد  
ہجرت و جہاد کرنے والے سچے مومن ہیں ۔ ان کے لیے بخشش اور عمدہ رزق ھے ۔ 

التوبة  
شروع میں بسم اللہ نہیں ، نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نہیں لکھوائی ، کیونکہ اللہ تعالٰی نے نازل نہیں فرمائی ، بسم اللہ امن کی علامت ھے اور اس سورة میں اہل شرک سے امان اٹھائی جاریی ھے ۔

 حج اکبر کے دن کا اعلان  
اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مشرکوں سے کوئی تعلق نہیں ، توبہ کرلو تو نجات ورنہ درد ناک عذاب ھے ۔ 

 پناہ کا اصول   
پناہ کے طلب گار کو پناہ اور قرآن مجید  سنانے کا اہتمام کرو کیونکہ وہ اس سے لا علم ہیں ۔

 مساجد کی آباد کاری  
مشرکین کا کام نہیں ۔ نماز ، زکوة ادا کرنے والے اور اللہ تعالٰی سے ڈرنے والے اہل ایمان کا کام ھے ۔ اللہ تعالٰی کے محبوب کاموں میں سے ھے ۔ مساجد کو آباد کرنے والے اللہ تعالٰی کے پڑوس میں ھونگے ۔

 ایمان کا فرق  
ایمان کے بغیر حاجیوں کی خدمت یا مسجد حرام کی آباد کاری کرنا ایمان کے ساتھ اللہ تعالٰی کی راہ میں جہاد کے برابر نہیں ھوسکتا ۔
اللہ تعالٰی کی راہ میں جان و مال سے کوشش کرنے والوں کا درجہ بہت بلند ھے ۔

 محبوب کیا ہو؟  
اللہ ،رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنا سب سے زیاددہ محبوب ھو ۔ دیگر چیزیں ضرورت کے تحت ھوں ۔ مگر جی رہے ھوں مر رہے ھوں تو صرف دین کے لیے ۔
 میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی🌷

 مشرکین نجس  
عقیدے کی خرابی کی وجہ سے مسجد الحرام میں داخلہ بند کردیا گیا ۔ شرک سے پاک عقیدہ اختیار کریں ۔

 غالب دین  
اسلام ہی وہ دین ھے جسے اللہ تعالٰی تمام ادیان پر غالب کرنا چاھتا ھے ۔

 غزوہ تبوک  
سب کو نکلنے کا حکم دیا گیا جنگ نہیں ھوئی مگر سب کو آزما لیا گیا ۔

 قلیل دنیا  
دنیا کی حیثیت سمندر میں ڈبو کر نکالی جانے والی انگلی پر لگے پانی جتنی ھے ۔ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق دنیا کا قلیل بھی گدلا ھے ۔

 مقدر کا لکھا  
جو پہنچا وہ ہمارے لیے لکھا جا چکا تھا ۔ ایمان لانا لازمی ھے کہ ہر شخص کو اس کے مقدر کا ملتا ھے ۔

 درہم و دینار کے بندے  
اللہ کی راہ میں دینے سے کتراتے ہیں ، دینا پڑے تو مصیبت کے مارے دیتے ہیں ۔ 

➤ مصارف زکوة  
فقراء ، مساکین ، زکوة کے ملازمین ، تالیف قلب کے لیے ، گردن آزاد کرنے ، قرض دار ، فی سبیل اللہ ، مسافر ۔


🌷🌷🌷

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں