تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ حصہ 26

 


تدبر سورۃ الرحمن

از استاد نعمان علی خان

پارٹ 26 آیت(48-49)


 ذَوَاتَـآ اَفْنَانٍ 

جن میں بہت سی شاخیں ہوں گی. 

جنت کے باغ میں بہت سے درخت ہیں جن کی شاخیں نہایت گھنی ہیں. کسی بھی علاقے کے گھنے سایہ دار درخت اس علاقے کی پراپرٹی کی مالیت، خوبصورتی اور پوش ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں. درخت کسی جگہ کو پراسرار بناتے ہیں. کیونکہ درخت منظر کو چھپا دیتے ہیں. 


فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ

پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے


 تو پھر اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا، کتنے ہی معجزات کا انکار کرو گے، کتنے انعامات و کرامات اور لطف و کرم کوجانتے بوجھتے  جھٹلاؤ گے؟

جاری ہے ۔۔۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں