سیرت النبی کریم ﷺ محمد ﷺ کی تلوار دنیا کے ہر براعظم میں قبولِ اسلام کا شور ہے، وہی ” اللہ اکبر “ کے نعرے جو کسی شخص کے پہلی بار ”...
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خان پارٹ 26 آیت(48-49) ذَوَاتَـآ اَفْنَانٍ جن میں بہت سی شاخیں ہوں گی. جنت کے باغ میں بہت سے درخت ہ...
سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ ایک اُسی نبی کا انکار کیوں؟ ، جس کی نبوت کے دلائل سب سے مضبوط ہیں
اپریل 19, 2023سیرت النبی کریم ﷺ ایک اُسی نبی کا انکار کیوں؟، جس کی نبوت کے دلائل سب سے مضبوط ہیں بُغض کے بھرے عیسائی مبلغین لوگوں کے حضرت محمد ...
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خان پارٹ 25 آیت(46-47) وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّـتَانِ اور اس کے لیے جو اپنے رب کے سامنے...
سیرت النبی کریم ﷺ محسنِ انسانیت ﷺ موجودہ عالمگیر مادہ پرستانہ تہذیب کے ظاہر فریب پردوں کے پیچھے جھانک کر انسانیت کا جائزہ لیجیے، ...
تدبر سورۃ الرحمن
از استاد نعمان علی خان
پارٹ 24 آیات (45-43)
هٰذِهٖ جَهَنَّـمُ الَّتِىْ يُكَذِّبُ بِـهَا الْمُجْرِمُوْنَ
یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے.
"جہنم" فارسی کا لفظ ہے جو عربی میں آیا اور اس کے معنی ہیں" عقوبت خانہ". یہ ہے وہ عذاب جسے مجرمین جھٹلاتے تھے. اللہ تعالٰی کہتے ہیں کہ اللہ کی عنایات کو جھٹلانا، اپنے انجامِ کار کو جھٹلانے کے ہی برابر ہے. ان غافلوں نے کبھی یہ سوچا ہی نہ تھا کہ ان کا یہ انجام ہو گا. ہمارے دور میں لوگ اس سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور عذابِ الہی و جہنم کو مذاق سمجھ کے فلموں و ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے.
هٰذِهٖ اور تِلْكَ میں کیا فرق ہے؟ "هٰذِهٖ" استعمال ہوتا ہے ایسی چیز کے لیے جو قریب ہو، یہ سامنے کی چیز، جبکہ تِلْكَ یعنی وہ، کچھ ایسا جو دور ہو. اللہ تعالٰی نے یہاں "هٰذِهٖ" کا لفظ استعمال کیا تاکہ ہمیں اندازہ ہو جائے کہ قیامت دور نہیں، نزدیک ہی ہے.
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَـهَا وَبَيْنَ حَـمِيْـمٍ اٰنٍ
گناہ گار جہنم میں اور کھولتے ہوئے پانی میں تڑپتے پھریں گے.
اللہ تعالٰی یہ منظر بیان کرتے ہیں کہ دوزخ میں لوگ پانی کو دیکھیں گے. طُوْف کہتے ہیں آگے پیچھے ہونے کو. وہ پانی کو ابلتے ہوئے دیکھیں گے . اٰنٍ یعنی پانی ابل کر جل رہا ہو گا. تو وہ واپس آگ کی طرف دوڑیں گے کہ شاید یہ ٹھنڈی ہو اور پھر اسی طرح وہ آگ اور پانی کے درمیان مسلسل طواف کرتے دوڑتے پھریں گے.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر(اے گروہ جن و انس) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے.
یہ جہنمیوں کے لیے طنز بھی ہو سکتا ہے. کہ اگر تم یہ جہنم کا منظر فرض کرو اور اس کے اثرات پہ غور کرو تو تم کیسے اللہ کی آیات سے انکار کر سکتے ہو؟
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خان پارٹ 24 آیات (45-43) هٰذِهٖ جَهَنَّـمُ الَّتِىْ يُكَذِّبُ بِـهَا الْمُجْرِمُوْنَ یہی وہ دوزخ ہے ج...
سیرت النبی کریم ﷺ دینِ محمدی ﷺ کا پھیلاؤ اور مادی وسائل ننھے بچے کی تربیت و پرورش کے لئے محسوس قوتوں میں سب سے بڑی قوت وہ ہے جسے ...
👈سورۃ الکہف میں چُھپے خزانے 👉 تحریر : کامران الہی ظہیر میں نے دو سال لگائے سورہ کہف کو سمجھنے میں اور بہت ساری تفاسیر کا مطالعہ کیا جن م...
تدبر سورۃ الرحمن
از استاد نعمان علی خان
پارٹ 23 آیات (39-42)
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْاَلُ عَنْ ذَنْبِهٓ ٖ اِنْـسٌ وَّلَا جَآنٌّ
پس اس دن اپنے گناہ کی بات نہ کوئی انسان اور نہ کوئی جن پوچھا جائے گا.
قرآن میں بہت سی جگہوں پر اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ روزِ قیامت لوگ اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں گے. لیکن اس آیت میں کہا گیا کہ کسی سے کوئی سوال نہ کیا جائے گا. کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں ہو گی کہ کون مجرم ہے کیونکہ یہ ان کے چہرے سے ظاہر ہو گا.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر( اے گروہ جن و انس ) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے.
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمَاهُـمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِىْ وَالْاَقْدَامِ
مجرم اپنے چہرے کے نشان سے پہچانے جائیں گے پس پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے.
مجرموں کو ان کے سروں اور پاؤں سے پکڑ لیا جائے گا. اس دنیا میں جب جانور کو ذبح کرنا ہو تو اس کا سر اور پاؤں پکڑ لیے جاتے ہیں تو روزِ سزا و جزا مجرموں کے ساتھ جانوروں کا سا سلوک ہو گا.
کچھ علمائے کرام نے اس پر اور غور و فکر کیا ہے. کچھ کا خیال ہے کہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ سر، جسم کا وہ حصہ ہے جہاں آپ برے فیصلے لیتے ہیں جیسا کہ جھوٹ. جب کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو وہ یہ غلط فیصلہ کرنے کے بعد اپنے پیروں سے چل کر دوسروں کے پاس اپنا جھوٹ بولنے جاتا ہے.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر( اے گروہ جن و انس ) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
تو پھر اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا، کتنے ہی معجزات کا انکار کرو گے، کتنے انعامات و کرامات اور لطف و کرم کوجانتے بوجھتے جھٹلاؤ گے؟
جاری ہے ۔۔۔۔
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خان پارٹ 23 آیات (39-42) فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْاَلُ عَنْ ذَنْبِهٓ ٖ اِنْـسٌ وَّلَا جَآنٌّ پس اس دن ...
سیرت النبی کریم ﷺ کیا نظر تھی جس نے مُردوں کو مسیحا کردیا عرب قوم جس کے درمیان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی، پلے، ب...
تدبر سورۃ الرحمن
از استاد نعمان علی خان
پارٹ 22 آیات (35-38)
يُـرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَان.
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم بچ نہ سکو گے.
جب جنات آسمان کے راستے سے بھاگنے کی کوشش کریں گے تو ان پر آگ کے شعلے پھینکے جائیں گے. یہ آگ کی برسات اوپر آسمان سے ہو گی. اور وہ اپنی کوئی مدد نہ کر پائیں گے. نہ ہی بچاؤ کی کوئی اور صورت ہو گی.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر( اے گروہ جن و انس ) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
تو پھر اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا، کتنے ہی معجزات کا انکار کرو گے، کتنے انعامات و کرامات اور لطف و کرم کوجانتے بوجھتے جھٹلاؤ گے؟
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر گلابی تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا.
َالدِّهَانِ دو چیزوں کو کہا جاتا ہے.
١. جب کسی جانور کی کھال اتاری جائے تو اسے َالدِّهَانِ کہتے ہیں.
٢. جب آپ ہانڈی پکاتے ہوئے کچھ بھونتے ہیں اور تیل کے سرخ قسم کے چھینٹے اڑیں تو انہیں َالدِّهَانِ کہتے ہیں.
تو آسمان گلابی تیل کی طرح سرخ رنگ کی مانند ہو جائے گا. اور آسمان پھٹ جا گا اور اس کی کھال اتر جائے گی.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر( اے گرہ جن و انس ) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
تو پھر اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا، کتنے ہی معجزات کا انکار کرو گے، کتنے انعامات و کرامات اور لطف و کرم کوجانتے بوجھتے جھٹلاؤ گے؟
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خان پارٹ 22 آیات (35-38) يُـرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَان. ...
سیرت النبی کریم ﷺ رسول اللہ ﷺ کی انقلابی حکمتِ عملی فلسفے کا دائرہ ہمیشہ فکر کا دائرہ ہے، فلسفی کو عملی زندگی اور تاریخ کے مدّو جزر...
تدبر سورۃ الرحمن
از استاد نعمان علی خآن
پارٹ 21 آیات(34-33)
يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُـمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ۚ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطَانٍ
اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! اگر تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ، تم بغیر زور کے نہ نکل سکو گے (اور وہ ہے نہیں)
لوگ نہایت کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کسی طرح جزا و سزا کے دن سے بچ نکلیں. انسان زمین کے اندر چھپنے کی کوشش میں ہیں اور جنات آسمان کی سرحدوں سے نکل کر کہیں دور بھاگ جانا چاہتے ہیں.
اللہ تعالٰی نے آسمانوں کا ذکر کیا. اور اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ سب سے نچلے آسمان کو ستاروں سے سجایا گیا ہے. کائنات میں ہم جہاں تک نظر دوڑاتے ہیں ہمیں ستارے ہی نظر آتے ہیں یعنی ہم ابھی تک پہلے آسمان سے آگے جا ہی نہیں سکے. یہ گفتگو روزِ جزا و سزا کے متعلق ہے.
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُـمَا تُكَـذِّبَانِ
پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
تو پھر اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا، کتنے ہی معجزات کا انکار کرو گے، کتنے انعامات و کرامات اور لطف و کرم کوجانتے بوجھتے جھٹلاؤ گے؟
جاری ہے ۔۔۔۔۔
تدبر سورۃ الرحمن از استاد نعمان علی خآن پارٹ 21 آیات(34-33) يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُـمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ ا...
سیرت النبی کریم ﷺ احکامِ الہی اور حقوقِ انسانی کا جامع منشور- خطبہ حجۃ الوداع یہ عجیب بات ہے کہ جس کام کا آغاز آپ ﷺ نے مکہ کے کوہ...
نمایاں پوسٹ
سورة الکہف : عبرت و نصیحت کے چار قصے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم نزول قرآن کا مقصد: الله تعالی نے قرآن مجید کو نازل کیا تاکہ اس کی تلاوت کی جائے، اس کی آیات میں غور...
حالیہ تبصرے
مقبول اشاعتیں
بلاگ محفوظات
-
▼
2023
(54)
-
▼
اپریل 2023
(22)
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ محمد ﷺ کی تلوار
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ ایک اُسی نبی کا انکار کیوں؟ ...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔۔ محسنِ انسانیت ﷺ
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ دینِ محمدی ﷺ کا پھیلاؤ اور مادی ...
- سورۃ الکہف میں چُھپے خزانے
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ کیا نظر تھی جس نے مُردوں کو ...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ رسول اللہ ﷺ کی انقلابی حکمتِ...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔۔ احکامِ الہی اور حقوقِ انسان...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- قرآن فہمی سیریز۔۔۔ 09
- قرآن فہمی سیریز --- 08
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- قرآن فہمی سیریز ۔۔۔ 07
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- تدبر سورہ الرحمٰن ۔۔۔ از استاد نعمان علی خان ۔۔۔ ح...
- ◄ فروری 2023 (16)
-
▼
اپریل 2023
(22)
-
◄
2022
(3)
- ◄ اکتوبر 2022 (1)
- ◄ ستمبر 2022 (1)
- ◄ جولائی 2022 (1)
-
◄
2021
(6)
- ◄ اکتوبر 2021 (1)
- ◄ جولائی 2021 (4)
- ◄ فروری 2021 (1)
-
◄
2020
(199)
- ◄ نومبر 2020 (10)
- ◄ اکتوبر 2020 (6)
- ◄ جولائی 2020 (22)
- ◄ اپریل 2020 (15)
- ◄ فروری 2020 (27)
- ◄ جنوری 2020 (27)
-
◄
2019
(143)
- ◄ دسمبر 2019 (35)
- ◄ نومبر 2019 (28)
- ◄ اکتوبر 2019 (35)
- ◄ ستمبر 2019 (29)
- ◄ جولائی 2019 (3)
-
◄
2018
(21)
- ◄ دسمبر 2018 (1)
- ◄ ستمبر 2018 (16)
- ◄ فروری 2018 (1)
- ◄ جنوری 2018 (1)
-
◄
2017
(4)
- ◄ اپریل 2017 (2)
- ◄ جنوری 2017 (1)