پارہ 5-1 کے اہم نکات ۔ الہدیٰ انٹرنیشنل


 پارہ ۔1 الم کے اہم نکات 

دعا مانگنے سے پہلے اللّه کی تعریف کرنا
 ہر نیکی کی بنیاد تقویٰ اختیار کرنا
 اللّه کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرنا
➤  ہر مشکل کے وقت اللّه کی طرف رجو ع کرنا
➤ اللّه کے ازن کے بنا کسی کا نقصان نا دے سکنا 
➤ حسد کا جواب دینے کی بجاے عفوودرگزر سے کام لینا
➤ احسان کے درجے پر عمل صالح کرنا
➤ کتاب کی تلاوت کا حق ادا کرنا
➤ اللّه کا فرمابردا بننا
➤ اللّه کے لئے خالص ہو کر ہر کام کرنا
➤ سب سے اہم دعا ہدایت کی دعا مانگنا
➤ منافقت کی سب سے بڑی علامت جھوٹ سے بچنا
➤  فضیلت والا کام علم حاصل کرنا
➤ لوگوں سے عمدہ  بات کرنا
➤ ہدایت صرف  اللّه سے مانگنا
➤ مرتے  دم تک اسلام پر قائم رہنا
➤ صحابہ جیسا ایمان اختیار کرنا
➤ اپنے عمل کی بہتری کی طرف توجہ کرنا


 پارہ ۔2 سیقول کے اہم نکات 

 تحویل قبلہ
تبدیلی ایک امتحان ہے موسم جگہ  اور حالات کی تبدیلی کو خوشی  سے  قبول کرنا

 اللّه کی خشیت
کسی بھی غلط کام کا ارادہ ہو تو اللّه کی خشیت کی وجہ سے  چھوڑ دینا

 آزمائش 
 کسی بھی امتحان میں امید اور شکر کو نہیں چھوڑنا

 حلال  و طیب
شیطان کے بہکاوے سی بچتے ہوے کھا نے پینے میں حلال و طیب اختیار کرنا

 مفادات کا تصادم
معاشرے اور روایا ت  کے ساتھ تصادم کی صورت  میں حق اختیار کرنا

 نیکی کی اقسام 
نیکی کی مختلف اقسام اختیار کر کے صدیق اور متقی کا مقام حاصل کرنا

 فتنہ فساد 
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی ،جنگ فتنہ فساد کےخاتمے  کے لئے کرنا

  نیکیوں میں سبقت 
مومن کی زندگی کا مرکزی نقطہ نیکیوں میں اگے بڑھنا ہے

 اللّه کا ذکر  
صحیح طریقے پر اللّه کا ذکر کثرت سے کرنا

 صفا و مروا  
بی بی ہاجرہ کے صبر کا صلہ ۔۔کسی بھی مشکل اور تنہا  حالت میں رضیت باللہ ربّا کہنا

 حج و عمرہ  
تقویٰ کے ارادہ کے ساتھ سفر کرنا اور پرامن رہنا

 روزہ  
فرض عبادت جسکے ذریعے تقویٰ کے حصول کی کوشش کرنا

 قریب ہونا  
اللّه بندے کے قریب ہے اسلئے ہر حل میں اسی سی دعا کرنا اسی کو پکارنا

 آخرت کی طلب  
صرف دنیا طلبی میں نہ لگے رہنا آخرت کی بھلائی بھی مانگنا

 ناپسند میں خیر ہونا  
اللّه کا ہماری بھلائی کو زیادہ جاننا ۔مرضی کے خلاف ہونے والے کام پہ مایوس نہ ہونا

 عقیدے کی اہمیت
شادی بیاہ کے معاملات پر عقیدے پر سمجھوتہ نہ کرنا کسی شرک کرنے والے سے زندگی کا تعلق قائم نہ کرنا

 قانون طلاق
طلاق دیتے ہوئے بھی احسن کا معاملہ  کرنا بھلے طریقے کے ساتھ ایک دوسرے سے جدا ہونا

 بیوہ 
چار ماہ دس دن عدت گزارنا ۔پھر معروف طریقے سے نکاح کے بارے میں فیصلہ کرنا

 خدمات دین
درست نیت ،خوب محنت اور دعا کے ساتھ گھر سے نکلنا



 پارہ ۔3  تلک الرسل کے اہم نکات


 ➤ رسولوں میں سے بعض کو بعض پہ فضیلت دی گئی، جس کے ساتھ ہی اس رسول یا نبی  پرایمان لانا ضروری ہے
 ➤ عظیم آیت، آیت الکرسی میں، اللّٰہ کے 5 نام اور 26 صفات بیان کی گئی ہیں۔ جو اللّٰہ کی  قدرت کاملہ کا مظہر ہیں۔ اس کا پڑھنا رات بھر شیطان کے شر سے حفاظت کا ذریعہ ہے
 اللّٰہ اہل ایمان کال دوست ہے۔ وہ اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ ابرہیم کو دوست بنایا تو کیسی بے مثال رہنمائی کی
➤ ابراھیم اور نمرود کے درمیان اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں مکالمہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں اپنی جھوٹی قدرت کی حقیقت اس پر واضح ہو گئی اور وہ ششدر رہ گیا

➤ بستی سے گزرنے والے شخص کو اس کے گدھے اور کھانے پینے کے ذریعے اور حضرت ابراھیم کو پرندوں جے ذریعے زندگی بعد الموت کی حقیقت سمجھائی گئی
 انفاق فی سبیل اللّٰہ کا اجر کئی گنا بڑھا چڑھا کر ملتا ہے۔ انفاق کرتے ہوئے 3 باتوں کا  خیال رکھنا ہے۔
احسان جتانا
دکھ دینا
دکھاوا کرنا

➤  اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنے سے روکنے کے لیئے شیطان تنگدستی کا خوف دلاتا ہے۔ اس کی چال کا شکار ہونے سے بچنا ہے۔ دینا شکرگزاری کی علامت ہے
➤  جو اللّٰہ کے دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں اور لپٹ کر سوال نہیں کرتے، ان پر خرچ کرنا زیادہ بہتر ہے
➤ سود لینا اور دینا حرام قرار دیا گیا۔ یہ اللّٰہ اور رسول کے ساتھ جنگ ہے۔ اس لیئے اہل ایمان کو اسے فوری طور پر چھوڑ دینا چاہیئے
➤  مومن بندوں کو تعلیم دی گئی کہ جب وہ بذریعہ قرض لین دین کریں تو اسے لکھ لیا کریں تاکہ کسی بھی مشکل سے بچ جائیں
➤ سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات عرش کے نیچے خزانے میں سے، معراج کی رات رسول اللہ کو عطا ہوئیں۔ جو شخص ان کو رات میں پڑھے گا وہ اس کو کافی ہوجائیں گی
➤  دنیا کی کچھ چیزیں انسان کے لیئے خوشنما بنا دی گئی۔ دنیا کا حصول اعتدال کے ساتھ ہو۔ اصل کوشش آخرت کے بیترین خزانے کے لیئے کرنی چاہیے
➤  علم کا اس سے بڑھ کر اور کیا مقام ہوگا کہ اللّٰہ نے اپنی گواہی کے ساتھ فرشتوں اور اہل علم کی گواہی کو اکٹھا کیا
➤  اللّٰہ بندوں پر مہربان ہونے کے ساتھ ساتھ مجرموں اور غلط کام کرنے والوں کو پکڑتا اور سزا بھی دیتا ہے
➤ اللّٰہ کی محبت کے حصول کا طریقہ اتباع رسول میں ہے۔ مختلف فتنوں، فلسفوں، نظریات   سے بچنا اسی وقت ممکن ہے جب رسول کے طریقے کو مضبوطی سے پکڑ لیں
➤  حضرت مریم کو تمام عورتوں پر فضیلت عطا فرمائی۔ دوسروں کو ملنے والی فضیلت پر اللّٰہ سے اپنے لیئے اچھے کاموں کی توفیق مانگنی چاہیئے اور اللّٰہ کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہیئے۔
 کتاب سیکھنے سکھانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو اللّٰہ سے جوڑنا اور رب والے بنانا ہے




پارہ ۔4 لن تنالوا کے اہم نکات



 محبوب چیز اللّٰہ کے لئے
اللّٰہ سے محبت کے دھوکے کو کرنے کے لیئے اکنی محبوب چیز اللّٰہ کی راہ میں خرچ کرنا

 مقام ابراہیم
حضرت ابراہیم کا اللّٰہ کے گھر کی تعمیر میں نیند اور آرام کو قربان کرنا

 حج بیت اللّٰہ 
اللّٰہ کے گھر کی طرف رغبت رکھنا۔ استطاعت ہو تو زندگی میں ایک بار لازمی اور پانچ سال میں ایک بار خوشی سے جانا

 اللّٰہ سے ڈرنے کا حق
ساری زندگی اللّٰہ کی فرمانبرداری میں گزارنا اور حالت اسلام میں موت آنا

 اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا
اللّٰہ کی رسی یعنی قرآن مجید پر جمع ہونا اور افتراق اور اختلاف سے بچنا

 خیر کی طرف دعوت
قرآن، اس کے احکام اور نیکی کی طرف لوگوں کو بلانا

 بہترین امت کی علامت 
اپنے اردگرد لوگوں کی فکر کرنا، نیکی کی طرف دعوت دینا اور برائی سے روکنا

 صبر اور تقویٰ
وقتی آزمائشوں سے نبٹنے کے لیئے صبر اور تقویٰ اختیار کرنا

 محسن
تنگی اور خوشحالی میں خرچ کرنا، غصے کو پی جانا، اور دوسروں کو معاف کر دینا

 شاکرین
بڑے سے بڑے دکھ کو اللّٰہ کی خاطر سہہ جانا، سب محبتیں قربان کرکے اللّٰہ کے دین کا کام کرنا

 نرم خوئی
ساتھیوں کی غلطیوں کو ان کے اخلاص، قربانیوں اور ماضی کے کاموں کو سامنے رکھتے ہوئے معاف کردینا

 شھادت کی تمنا
اللّٰہ کے پاس خاص زندگی اور رزق پانے والے مقام شھادت کی دل سے تمنا اقر دعا کرنا

 جنگ احد
مال کی محبت کی وجہ سے ناکامی کا ہونا۔ کامیابی کے لیئے کام کو خالصتاً اللّٰہ کے لیئے کرنا

 جنت 
بیش قیمت ہے۔ حصول کے لیئے صبر اور جہاد کرنا

 غم پر غم
مضبوط بنانے کے لیئے، برداشت پیدا کرنے کے لیئے، ایک کے بعد ایک امتحان سے گزارنا

 احسان عظیم
رسول اکرم کو تلاوت آیات، تزکیہ، تعلیمِ کتاب و حکمت کا ذریعہ بنا کر امت پر خاص عنایت کرنا

 اللّٰہ پر بھروسہ
ہر دشمن سے بےخوف ہونے کے لیئے حسبنا اللّٰہ و نعم الوکیل کہنا

 دھوکے کا سامان
دنیا دھوکے کی چیز ہے۔ اس کے فریب میں آنے سے خود کو بچانا۔ آخرت اور آگ کے عذاب سے بچنے کی فکر کرنا

 آل عمران کی آخری آیات
نبی کریم ان کے ملنے پر اتنا روئے کہ داڑھی مبارک تر ہو گئی۔ ان آیات پر تدبر کرتے ہوئے تلاوت کرنا

 صلہ رحمی
اللّٰہ کی خاطر رشتےداروں سے اچھا سلوک کرتے رہنا اور قطع رحمی سے بچتے رہنا

 ایک سے زائد نکاح
ضرورت کے تحت، عدل کی شرط کے ساتھ اجازت ملنا

 وراثت
اللّٰہ کی بتائی ہوئی تقسیم کے مطابق ہر ایک کو اس کا مقررہ حصہ دینا اور اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ کرنا

 توبہ کی گنجائش
نادانی یا جہلت سے غلط کام کر لینے کے فوراً بعد توبہ کرنا اور دیر نہ کرنا، موت کے وقت کی جانے والی توبہ قبول نہ ہونا

 معروف برتاؤ
گھروں میں خواتین کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے اچھا سلوک کرنا اور بلاوجہ دست درازی سے بچنا۔ علیحدگی کی صورت میں دیا ہوا مال واپس نہ لینا

 حرمت والے رشتے
رشتوں کے تقدس کا پاس رکھنا۔ اور ان کی حرمت کا خیال رکھنا اور ماضی میں جو ہوچکا اس کا اعادہ نہ کرنا




 پارہ ۔5  والمحصنات کے اہم نکات


 اللہ تعالٰی کے مقرر کردہ ضابطے کے تحت شادی شدہ عورتیں دیگر مردوں کے لیے حرام ہیں ۔

➤  نکاح 
نفسانی خواہش کو پورا کرنے کے لیے  جائز طریقہ صرف نکاح ھے جو ایک سنجیدہ معاشرتی معاہدہ ھے

 چوری چھپے دوستی 
نکاح کے بغیر مرد و عورت کا تنہائی ، ایک دوسرے کو چھونا یا دوستی رکھنا منع ھے

 باطل طریقے سے مال کھانا  
رشوت ، غصب ،دھوکے ، چوری ، ڈاکے ، ذخیرہ اندوزی کے ذریعے ناجائز منافع کھانا حرام ھے ۔

  قتل نفس 
مشکلات کا علاج خودکشی کرنا نہیں ۔ خودکشی کرنے والا جہنم میں اس کا اعادہ کرتا رہتا ھے ۔

 کبائر سے بچنا
شرک ، قتل ، والدین کی نافرمانی اور دیگر کبیرہ گناھوں سے بچے تو چھوٹی لغزشیں معاف ہیں ۔

 مسابقت 
مرد و عورت کے درمیان بناوٹ استعداد اور صلاحیت کا فرق رکھا گیا ھے ۔ اس لیے سوائے نیکیوں میں آگے بڑھنے کے دونوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ھے ۔ قرآن نے حضرت آسیہ رضی اللہ عنھا اور فرعون میں فرق صرف اسی بنیاد پر کیا ھے ۔
 قوام
مرد قوام یعنی منتظم ہیں ۔ جسمانی قوت اور مال خرچ کرنے کی وجہ سے یہ فضیلت حاصل ھے ۔
 نیک خواتین 
 معروف میں شوہر کی فرمانبردار اور اس کی غیر موجودگی میں عصمت کی حفاظت کرتی ہیں ۔
 اچھا برتاؤ 
اللہ تعالٰی کی عبادت کے بندوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا ضروری ھے ۔
 دکھاوا

اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرتے ھوئے بخل جبکہ خود نمائی کے مواقع پر خوب خرچ کرتے ہیں ۔ شرک خفی سے روکا جارہا ھے ۔
 شرک
اللہ تعالٰی کے مقابلے میں جبت اور طاغوت کو ماننا شرک ھے جس کی کوئی معافی نہیں ھے ۔
 امانت و انصاف 
امانت ایک حق ھے جسے متعلقہ افراد کو ادا کرنا شرعی ضابطہ ھے ۔
اسی طرح لوگوں کے درمیان عدل کرنا ضروری ھے ۔
 اولی الأمر
معروف میں امیر کی بات ماننا اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ھے ۔
 اختلافی امور 
ہر طرح کے اختلافی معاملات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فیصلہ کن ہستی ماننا اور ہر طرح کی تاویل سے بچنا ھے ۔
 پاکباز رفیق
اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرنے والے ہی انبیاء کرام صدیقین شھداء اور صالحین کی رفاقت پاسکتے ہیں ۔
 دو راہیں 
اہل ایمان اللہ کی راہ اور اہل کفر طاغوت کی راہ میں انتہائی مختلف مقاصد کے لیے برسر پیکار ہیں ۔

 غلطی کا احساس 
کوئی برائی ہا مصیبت پہنچے تو اپنی غلطی کے بارے میں سوچنا اہم ھے ۔

 سلام 
یہ صرف اسلامی شعار ہی نہیں ، اللہ تعالٰی کا نام بھی ھے ۔ اس لیے جو سلام کرے اس جیسا یا اس سے بہتر جواب دینا ھے ۔

 قتل مومن 
اللہ تعالٰی کے نزدیک دنیا تباہ کرنے سے زیادہ ھے اور اس کی سزا جہنم ھے ۔

 ہجرت 
اللہ تعالٰی کی اطاعت کے لیے ہجرت کرنے والوں کے لیے بہت فراخی ھے ۔ اپنے گناھوں کو چھوڑ کر بھی ہجرت کا اجر پاسکتے ہیں ۔

 نماز کی اہمیت
نماز وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کرنا ضروری ھے البتہ حالت سفر میں نماز قصر اور حالت جنگ میں نماز خوف ادا کرنا ھے ۔

 ذکر إلٰہى 
نماز کے بعد کھڑے بیٹھے اور لیٹے یعنی کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا ھے ۔

 سرگوشی 
صدقہ ، نیکی یا اصلاح کی بات کے لیے سرگوشی ھوسکتی ھے ۔ غیبت ، چغلی یا حسد کے لیے اجازت نہیں ھے ۔

 صلح میں خیر 
شوہر و بیوی میں رنجش ہوجائے تو حقوق کی کمی بیشی پر صلح کر لینا بہتر ہے ۔

 آخرت کا ثواب 
جلد باز طبیعت کی وجہ سے صرف دنیا میں بدلہ چاھنا کوئی عقلمندی نہیں بلکہ آخرت پر نگاہ رکھتے ھوئے کام جاری رکھیں ۔

 شعوری ایمان 
اہل ایمان اپنے ایمان کو تازہ کریں تاکہ عمل بدل جائے ۔

 عزت 
دنیا میں عزت چاھنے کے لیے دین کو قربان نہ کریں ۔ اصل عزت تو اللہ تعالٰی کے پاس ھے ۔

 مذاق کی مجلس 
جن مجالس میں دین کا مذاق جارہا ھو وہاں بیٹھنا جائز نہیں ھے ۔

 منافق کون 
اللہ کو دھوکہ دینا ،نماز میں سستی کرنا ، دکھاوے کی نماز ، اللہ کا ذکر کم کرنا ، شک میں پڑنا ۔

 نفاق کا علاج 
توبہ ،اصلاح ، اللہ کو مضبوط پکڑنا ، اللہ کے دین کے لیے اخلاص ھونا ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں