اشاعتیں

قرآنی ضابطہ حیات ۔۔ حصہ اول

قرآنی ضابطہ حیات
 اوامر ونواہی کی موضوعاتی درجہ بندی تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو بھلائی کی طرف بلائے، نیک کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے۔(آل عمران۔104)

پیغامِ قرآن پبلی کیشن www.paighamequran.com paighamequran.blogspot.com جملہ حقوق بحق قارئین محفوظ ہیں۔
طباعت و اشاعت کی عام اجازت ہے

نام کتاب  .... اسلامی ضابطہ حیات (پیغام قرآن و حدیث ) مؤلف  .... یوسفِ ثانی ( مؤلف : پیغامِ قرآن، پیغامِ حدیث، قرآن جو پیغام، میسیج آف قرآن) مدیر اعلیٰ  .... www.paighamequran.com; www.paighamequran.blogspot.com برقی ڈاک ....usuf.e.sani@gmail.com; pqhtrust@gmail.com 
اشاعت ِ دوم  .... جون 2014 ء  کل صفحات  .... 128  ہدیہ    .... 150 روپے  ناشر   .... پیغامِ قرآن پبلی کیشن؛ پوسٹ بکس: 12207 ،                ڈیفنس اتھارٹی،کراچی۔پوسٹ کوڈ۔ 75500 

کتب فروش ٭ ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، کراچی۔ فون:021-32633151 ٭ توکل اکیڈمی، اردو بازار، کراچی ۔ فون:0321-8762213 ; 0321-2524561
پیغامِ قرآن وحدیث ، ایک تعارف
پیغامِ قرآن:  اردو زبان میں قرآن کے لفظی اوربامحاورہ تراجم نے قرآن فہمی کے ضمن میں عوام کی خا…

قرآنی ضابطہ حیات ۔ حصہ دوم

 قرآنی ضابطہ حیات۔ حصہ دوم 33۔ طہارت کی اقسام (پاکی):  اوراپنے کپڑے پاک رکھو۔ اور گندگی سے دور رہو(المدثر: 4-5)۔ (غسل):جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جا ؤ، جب تک غسل نہ کر لو(النساء:43) ۔ (وضو): جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ (وضو کرتے وقت) اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پا ؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔ اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جا ؤ(المآئدة:6)۔ (تیمم): تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفعِ حاجت کرکے آئے، یا تم نے عورتوں سے لمس (مجامعت ) کیا ہو، اور پھر پانی نہ ملے تو (تیمم کے لئے) پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو (النساء:43)  پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو۔مٹی پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو(المآئدة:6) ۔