اشاعتیں

May, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حدیث ۔ اوامر و نواہی ۔ موضوعاتی درجہ بندی۔1

تصویر
اوامر و نواہی ۔ موضوعاتی درجہ بندی۔1
۱۶۔ کھانے پینے کے آداب
٭ جب مجھے بھوک لگے تواللہ کویاد کر کے عاجزی اور گریہ ¿ و زاری کروں اور جب آپ کی طرف سے مجھے کھانا ملے اور میرا پیٹ بھرے تو میں آپ کی حمد اور آپ کا شکر کروں (مسند احمد، ترمذی)  ٭ کھانے سے پہلے اور اس کے بعد ہاتھ اور منہ کا دھونا باعث برکت ہے۔ (جامع ترمذی‘ ابوداو ¿د) ٭کھانے سے پہلے بسم اﷲ پڑھو ،اگر بھول جاﺅ تو بعد میں بِسمِ اﷲِ اَوَّلَہ وَآخِرَہ پڑھ لو۔(ابو داو ¿د ترمذی) ٭ جوتے اُتار کر کھانا کھایا کرو۔ اس طرح پاو ں کو زیادہ راحت ملے گی۔ (مسند دارمی) ٭کچھ ٹھنڈا کرکے کھانا زیادہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ (مسند دارمی) ٭ خوب کھاو پیو ، صدقہ کرو یا کپڑے بناکر پہنو بس اسراف اورتکبر نہ ہو۔ (مسند احمد نسائی‘ابن ماجہ)  ٭حلال کو اپنے اوپر حرام کرنے اور اپنے مال کو برباد کرنے کا نام زُہد نہیں ہے(ترمذی وابن ماجہ)  ٭ مردہ مچھلی اور مردہ ٹڈی حلال ہیں۔ خون کی دواقسام کلیجی اور تلی بھی حلال ہیں۔ (مسند احمد، ابن ماجہ )  ٭رسول اﷲ ﷺ کو کدو بہت پسند تھے(بیوع، بخاری)  ٭نبی ﷺ نے کبھی کسی کھانے کو بُرا نہیں کہا۔ اگر دل چاہتا تو اسے کھالیتے ورنہ چھوڑ د…

اوامر و نواہی کی موضوعاتی درجہ بندی

تصویر
قرآن کے جملہ پاروں کے اوامر و نواہی کو 67 اور احادیث کے اوامر و نواہی کو 83 جامع عنوانات کے تحت بلا تبصرہ و تشریح یکجا کیاگیا ہے۔ کتابی صورت میں شائع کرنے کے علاوہ اسے آن لائن بھی پیش کیا جارہا ہے۔ یونی کوڈ میں اسے یہاں پیش کیا جارہا ہے جبکہ رنگین پی ڈی ایف فارمیٹ میں اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اوامر و نواہی کی موضوعاتی درجہ بندی